پچھلے دنوں  دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں خان پور اور بہاولپور کے تمام مدنی قافلہ ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ شعبہ ذمہ دارمدنی قافلہ حاجی مشکور عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے کلام کیا نیز ذمہ داران کی تقرری مکمل کرنے اور مدنی قافلوں کی سمتوں کی فکسنگ کے متعلق اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

اس کے علاوہ شعبہ ذمہ دار نے ایک ماہ،3 دن کے مدنی قافلوں کی تیاریوں پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے کا ذہن دیا۔بعدازاں شعبے کے دینی کاموں میں نمایاں کارکردگی والے اسلامی بھائیوں میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔(رپورٹ:بدرمنیرعطاری سوشل میڈیا مدنی قافلہ پنجاب، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت فیصلِ آباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں فیصل آباد ڈویژن کے ڈسٹرکٹ، میٹرو پولیٹن، ٹاؤن اور کابینہ سطح کے مدنی قافلہ ذمہ داران کا مشورہ منعقد ہوا۔

اس دوران شعبہ ذمہ دارمدنی قافلہ حاجی مشکور عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے کلام کیا نیز ذمہ داران کی تقرری مکمل کرنے اور مدنی قافلوں کی سمتوں کی فکسنگ کے متعلق اہم امور پر مشاورت کی۔

اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ نے ایک ماہ، 3 دن کے مدنی قافلوں کی تیاریوں پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے کا ذہن دیا۔بعدازاں شعبے کے دینی کاموں میں نمایاں کارکردگی والے اسلامی بھائیوں میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔(رپورٹ:بدرمنیرعطاری سوشل میڈیا مدنی قافلہ پنجاب، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پنجاب پاکستان کےشہر سرگودھا میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 6 مارچ 2022ء بروز اتوار مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ مدنی چینل عام کریں کے ڈویژن مشاورت و نگران کابینہ سمیت دیگر اہم ذمہ داران نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ سرکاری ڈویژن نگران محمد عادل رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں سے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پیشگی و عملی جدول کا جائزہ لیا نیز ہفتہ وار رسالے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کو مضبوط کرنے کے متعلق تبادلۂ خیال کیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ شوریٰ کی پنجاب تشریف آوری کی تیاریوں کے حوالے سے اہم نکات پر مشاورت کی۔(رپورٹ:محمد حامد عطاری مدنی چینل عام کریں، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 6 مارچ 2022ء بروز اتوار مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جہلم میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ ہفتہ وار مدنی مذاکرے کے ڈسٹرکٹ مشاورت اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی بغداد رضا عطاری نے ذمہ داران سے 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مزید اہداف طے کئے جس پر ذمہ داران نے دینی کاموں میں ترقی کے حولے سے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:عابد عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں کوئٹہ بلوچستان میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی محمد اطہر عطاری نے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیااور تربیت کے مدنی پھول  پیش کئے ۔(رپورٹ: محمد وقار عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ، کانٹینٹ : مصطفی انیس)


دنیا بھر میں دینِ اسلام کا پیغام  عام کرنے اور اسلامی بھائیوں کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے کے لئے پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت ایک ماہ کا مدنی قافلہ تنزانیہ کے شہر ڈوڈوما میں سفر پر روانہ ہوا۔

اس دوران امیرِ قافلہ امتیاز علی عطاری مدنی نے شرکائے قافلہ کے ہمراہ 3، 3 دن دو مساجد میں حاضری دی جہاں انہوں نے مقامی عاشقانِ رسول کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ ذمہ داران نے وہاں موجو داسلامی بھائیوں کی ذیلی سطح پر تقرری کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں سیالکوٹ میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے اسلامی بھائیوں نے  ڈی سی آفس میں شخصیات سے ملاقات کی جن میں :

*انچارچ جنرل برانچ عرفان بٹ

*انچارچ سیکیورٹی برانچ ڈسٹرکٹ عبدالرحمان

*انچارچ اسپیشل برانچ سرکل سیالکوٹ محمد مبارک

*SHO تھانہ رنگپورہ تحسين محسن

*SHO کوتوالی جہانزیب احمد خاں

*PSO ٹو DPO خرم شہزاد 


7 مارچ2022 ء کو شعبہ رابطہ برائےشخصیات کے ذمہ دار ان نے ڈی آئی جی آفس میں ڈی آئی جی ناصر آفتاب سے ملاقات کی اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی نیزاس کے علاوہ ایس ایس پی سویا عزیزدار سے ملاقات کی ۔


گزشتہ دنوں فیضان مدینہ تلونڈی میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت ریسکیو1122 نے ابتدائی طبی علاج کے حوالے سے سیشن کا انعقاد کیا جس میں جامعہ کے طلباء   واساتذٔکرام سمیت نگران کابینہ اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پنجاب پاکستان کے علاقے کوریکی شہر ڈسکہ میں قائم جامع مسجد فیضانِ عشقِ رسول ﷺ میں سحری اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں نگرانِ ڈسکہ کابینہ حاجی عثمان طاہر عطاری سمیت دیگر کثیر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس دوران نمازِ تہجد، اسلامی بھائیوں کا پیر شریف کا روزہ رکھنے اور عاشقانِ رسول کو فجر کے لئے جگانے کا سلسلہ رہا۔بعد نمازِ فجر تفسیر سننے سنانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں نگرانِ ڈسکہ کابینہ نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اجتماع میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کی جبکہ اس سحری اجتماع کا اختتام صلوٰۃ وسلام پر کیا گیا۔ (رپورٹ:محمد عادل رضا عطاری سیالکوٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


5 مارچ 2022 ء کوشعبہ رابطہ برائے شخصیات کے اسلامی بھائیوں نے  اورنگی میں ایم این اے امین الحق ،ایم پی اے علی خورشیدی اور ایم پی اے عدیل شہزاد ، آصف بھاشانی پی ٹی آئی اور ڈسٹرکٹ کے صدر سے ملاقات کی اور مدنی مذاکرہ کی دعوت دی ۔


5 مارچ 2022 ء کوکورنگی میں  پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے ڈسٹرکٹ آ فس میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ رہا جس میں ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر تنویر چوھدری اور علماءونگ کے کنوینر مولاناکمال الدین سے ملاقات کی ۔

نیز 11 مارچ سے مسلم لیگ فنکشنل کے کورنگی ہیڈ آفس میں فیضان نماز کورس کا انعقاد ہو گا۔ اس ملاقات میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار حاشر مدنی، کورنگی مشاورت برائے رابطہ کاشف بھائی اور عمران عطاری بھی موجود تھے ۔