پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں 8 مارچ 2022ء بروز منگل مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں تعمیراتی مجلس فیضان مدینہ فیصل آباد کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ونگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہدعطاری نے سابقہ تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور نئے اہداف طے کئے۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے تعمیراتی کاموں کے لئے رمضان عطیات اور دیگر عطیات زیادہ سے زیادہ جمع کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔بعدازاں تعمیراتی کاموں میں آنے والی مشکلات کو حل کرنے کے لئے مختلف اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں مزار مبارک حضرت پیر سید حاجی غائب شاہ غازی بخاری علیہ الرحمہ کے مزار پرانوار پر ماہانہ محفل ذکر ونعت کا سلسلہ ہو اجس میں مبلغ دعوت اسلامی ذمہ دار شعبہ مزارات اولیاء نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں  عاشقان اولیاء نے شرکت کی۔ اس موقع پر کیماڑی ٹاؤن کے ٹاؤن نگران ، ڈسٹرکٹ کیماڑی مزار ذمہ داران نے شرکت کی ، مزار شریف پر حاضری دی اور انتظامیہ سے ملاقات کا سلسلہ ہوا۔

اس کے علاوہ مزار شریف پر ٹاؤن نگران حاجی محمد رفیق عطاری نے شعبہ مزارات اولیاء کا ماہانہ مدنی مشورہ کیا۔ (رپورٹ: ابوحماد شہزاد احمد عطاری شعبہ مزارات اولیاء کراچی سٹی، کانٹینٹ:مصطفی انیس)


گزشتہ دنوں پاکستان کے شہر لاہور میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ایک میٹنگ ہوئی جس میں شعبہ عشر کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کا جائزہ لیا اور انہیں رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے کا ذہن دیا جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت 7 مارچ 2022ء بروز پیر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری نےبذریعہ انٹرنیٹ ملک و بیرونِ ملک جامعۃ المدینہ بوائز کے طلبۂ کرام اور اساتذۂ کرام کی تربیت کی۔

تفصیلات کے مطابق رکنِ شوریٰ نے طلبۂ کرام کی رمضان المبارک میں ایک ماہ اور آخری عشری میں اعتکاف کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی جس پر طلبۂ کرام نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


8مارچ2022ءبروز منگل شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب کی بذریعہ زوم  میٹنگ ہوئی جس میں نگران مجلس حافظ قربان عطاری نے ذمہ داران کے ساتھ وژن2026،رمضان عطیات ودیگر اہداف پر کلام کیا ۔(رپورٹ: محمد دانش عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: مصطفی انیس)


5 مارچ 2022 ء کو علامہ اقبال ٹاون  لاہور ڈویژن میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات ذمہ دارسید مقصود عطاری کے ساتھ شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ رہا ، نیکی کی دعوت پیش کی گئی ، شخصیات کو اجتماع ِ شب براءت میں شرکت کرنے کی دعوت دی گئی اور مکتبۃ المدینہ کی شائع کردہ کتاب تحفے میں پیش کی۔

شخصیات میں ممبر نیشنل اسمبلی ایم این اے کرامت کھو کھر ،ایم پی اے عمران سلیمی ، ایم پی اے نزیر چوہان اور ان کے اسٹاف کے افراد وغیرہ شامل تھے۔(رپورٹ: محمد دانش عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: مصطفی انیس) 


پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام فیضانِ مدینہ کراچی کے ایچ او ڈیز کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمدامین عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔

اس مدنی مشورے میں رکنِ شوریٰ نے فیضانِ مدینہ کی پارکنگ اور آفس کے ڈسپلن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے دیگر مختلف موضوعات پر کلام کیا نیز ایچ او ڈیز کو اپنے اپنے کے شعبے کی ترقی کے لئے مدنی پھول دیئے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


7 مارچ 2022 ء بروز پیرشعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران و اقبال ٹاؤن کے ذمہ دار ثناء المصطفٰی عطاری  نے سیکٹر ٹاؤن شپ کےایڈمن افسر ٹریفک محمد حسیب ، محمد نعمان اور DSP کے ریڈر عباس سے ملاقات کی۔

اس کے علاوہ تھانہ ٹاؤن شپ کے پولیس آفیسرز اور ریسکیو آفس میں آفس انچارج محمد نواز سے ملاقات کی اور مکتبۃالمدینہ کی شائع کردہ کتب و رسائل تحفے میں دیئے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: مصطفی انیس) 


7مارچ 2022ء بروز پیر شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نےسمن آباد لاہور کے ذمہ دار سے ملاقات کی اور ٹاؤن کے اندر مدنی کاموں پر مدنی مشورہ کیا ۔

ٹاؤن ذمہ دار اقبال عطاری کے دل کے سٹنٹ ڈھلنے پر ان کی عیادت کی اور صوبائی ذمہ دار رابطہ برائے شخصیات لیاقت عطاری نے ان کے لئے صحت یابی کی دعا کی ۔

اس کے علاوہ اجتماع شب براءت کے سلسلے میں ہمراہ عزیز بھٹی ٹاؤن کے ذمہ داران نے تھانہ SHO عدنان سے ملاقات کی اور صوبائی ذمہ دار لیاقت بھائی کے ساتھ اجتماع گاہ کا وزٹ کیا ۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: مصطفی انیس)


دعوتِ اسلامی کےزیر اہتمام  8مارچ 2022ء بروز منگل فیصل آباد سرکاری ڈویژن کے ساتھ بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں پنجاب صوبہ نگران ، فیصل آباد سرکاری ڈویژن نگران اور ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو مختلف دینی کام کرنے، رمضان سالانہ ڈونیشن جمع کرنے کا ذہن دیا اور سافٹ ویئر انٹری رپورٹ کا جائزہ پیش کیا ۔ مزید منسلک اسلامی بہنوں کا ڈیٹا مکمل کروانے کا ہدف دیا اور گلی گلی بچیوں کے مدرسۃالمدینہ کے شعبے پر نگران اسلامی بہنوں کو خصوصی تعاون کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 8مارچ  2022ءبروز منگل پاکستان کے شہر راولپنڈی میں شعبہ فیضان مرشد کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں پاک سطح فیضان مرشد ذمہ دار ، پاک سطح دفتر ذمہ دار اور صوبہ سطح فیضان مرشد ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے دینی کام کرنے کے حوالے سے اپڈیٹ نکات پر بریفنگ دی اور اس حوالے سے اسلامی بہنوں کی طرف سے کئے جانے والے سوالات کے جوابات دیئے۔مزید سافٹ ویئر میں انٹری کروانے اور تقرری مکمل کرنے سے اہدا ف دیئے ۔


دعوتِ  اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں حج و عمرہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں عالمی سطح حرمین طیبین ذمہ دار ، مدنی ریجن ذمہ دار اور عمرہ پر جانے والی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو سفر مدینہ میں نیک اعمال پر عمل کرنےکا ذہن دیا، نیکی کی دعوت دینے کے حوالے سے تربیت کی اور انفرادی کوشش کرنے ، درس و بیان کا حلقہ لگانے پر اہداف بھی دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔