علم توقیت کے شائقین کے لئے خوشخبری

دعوت اسلامی کےشعبہ اوقات الصلوۃ کے زیر اہتمام 21 تا 26 مارچ 2022ء 6دن پر مشتمل توقیت و فلکیات کورسشروع ہونے جارہا ہے۔

یہ کورس پاکستان میں دو مقامات عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی اور فیضان مدینہ خان پورضلع رحیم یار خان میں کروایا جائیگا جس کا دورانیہ صبح 8:00 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک ہوگا۔

علمِ توقیت کورس میں شرکت کرنے والے اسٹوڈنٹس کو درجِ ذیل چیزیں سکھائی جائیں گی۔

٭نماز و سحر و افطار کے اوقات نکالنے کے طریقے ٭ممالک کی گھڑیاں آپس میں مختلف کیوں ہوتی ہیں؟ ٭دنیا کے کسی بھی مقام کے لئے سمتِ قبلہ کیسے معلوم کیا جائے؟ ٭6ماہ کا دن، 6ماہ کی رات کہاں اور کیوں ہوتی ہے؟ ٭نقشہ نظام الاوقات کیسے تیار ہوتے ہیں؟ ٭رات دن کیسے بنتے اور چھوٹے بڑے کیوں ہوتے ہیں؟ ٭سردیاں اور گرمیاں کیسے آتی ہیں؟ ٭کمپاس کیسے کام کرتا ہےاور استعمال کاطریقہ؟ ٭رمضان المبارک کبھی سردیوں اور گرمیوں میں کیوں آتا ہے؟۔ اس کے علاوہ اور بہت کچھ ۔۔۔۔

نوٹ: اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ! کورس کے آخر میں ٹیسٹ پاس کرنے والوں کو سند بھی دی جائی گی، نیز ممتاز کیفیت (A Grade) والوں کو توقیت کے اگلے درجات میں بالکل فری پڑھنے کا (آن لائن یا بالمشافہ) موقع بھی دیا جائیگا۔اس کے علاوہ کورس کرنے والوں کو قیام و طعام کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

کورس کے متعلق مزید معلومات کے لئے ان نمبرز پر رابطہ فرمائیں:

03431164026

03033864548


دنیا بھر کے مسلمانوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے اور انہیں دینی مسائل سکھانے کے لئےدعوتِ اسلامی کے تحت وقتاً فوقتاً مختلف کورسز کا اہتمام کیا جاتا جس میں انہیں اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا جاتا ہے۔

اسی سلسلے میں گزشتہ دنوں میری لینڈ کے شہر بالٹیمور (Baltimore, Maryland) میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شرائط نماز کورس کا انعقاد ہوا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد منصف عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں نماز کے شرائط سمیت دیگر چند ضروری مسائل سکھائے۔

بعدازاں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکائے کورس سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں پانچوں نمازیں باجماعت ادا کرنے اور صحیح تلفظ کے ساتھ قراٰنِ پاک سیکھنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد ذیشان عطاری سوشل میڈیا یو ایس اے، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


کنز المدارس بورڈ پاکستان کے تحت ملک بھر میں سالانہ امتحانات کا آغازہوچکا ہے

قائم کردہ 523 امتحانی مراکز میں 56 ہزار سے زائدطلبہ و طالبات شرکت کررہے ہیں

دعوتِ اسلامی کے جامعات المدینہ و مدارس المدینہ کے نصاب تعلیم و نظام امتحانات کے لئے قائم وزارت تعلیم وفنی تربیت پاکستان سے منظور شدہ دینی تعلیمی بورڈ کنز المدارس پاکستانکے تحت ملک بھر میں آج 10 مارچ 2022ء سے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوچکا ہے۔

اس سال امتحانات کے لئے پاکستان بھر میں 523 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں جن میں درسِ نظامی، تخصصات، اور تجوید و قراءت کے 56ہزار 238 طلبہ و طالبات شرکت کررہے ہیں، اس کے علاوہ تحفیظ القرآن کے امتحانات میں شرکت کرنے والے طلبہ و طالبات کی تعداد 8 ہزار 95 ہے۔ ان امتحانی مراکز میں تقریباً 2 ہزار علماء اور عالمات کو بطور نگران مقرر کیا گیا ہے جو امتحان دینے والے اسٹوڈنٹس کی نگرانی کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں انتظامات کے حوالے سے آسانیاں فراہم کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ وقافی حکومت وزارتِ تعلیم پاکستان کی طرف سے دعوت اسلامی کے تعلیمی ادارے جامعۃ المدینہ کو Degree Award Instituteکا درجہ دینے کے بعدکنز المدارس بورڈپاکستان کے تحت پہلی دفعہ امتحان لیا جارہا ہے جبکہ فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ کو جامعۃ المدینہ سے ڈگری جاری ہوتے ہی Higher Education Commission بھی ایم اےM.A اسلامیات کی ڈگری جاری کریگا۔


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام دنیا بھر میں اسلامی تعلیمات عام کرنے اور عاشقانِ رسول کو دینی مسائل سے آگاہ کرنے کے لئے وقتاً فوقتاً مختلف سیشن کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی جاتی ہے۔

اسی سلسلے میں پچھلے دنوں فلوریڈا کے شہر میامی میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں نگرانِ فلوریڈا محمد ذیشان عطاری نے نماز کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو شرائطِ نماز کے بارے میں بتایا۔

اس کے علاوہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے انہیں پابندی کے ساتھ پانچوں نمازیں پڑھنے اور قراٰنِ پاک کو صحیح تلفظ کے ساتھ سیکھنے کا ذہن دیا۔( رپورٹ:محمد ذیشان عطاری سوشل میڈیا یو ایس اے، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں جامعۃالمدینہ نارووال میں سرپرست و شخصیات اجتماع انعقاد ہوا جس میں کثیر مشائخ عظام و علماء کرام نے شرکت کی جن میں پیر سید شاہد حسین شاہ صاحب قادری  ،پیر سید دلدار حسین شاہ صاحب،مولانا محمد انور نقشبندی صاحب ،مولانا قاری ساجد قادری صاحب، مولانا خلیل الرحمٰن رضوی صاحب،مولانا پیر قاری محمد طیب رضوی صاحب،مولانا علی رضا اویسی صاحب،مولانا سجاد رضوی صاحب، مولانا علی رضا نقشبندی صاحب،مولانا محمد عمران نقیبی صاحب،مولانا عبدالعزیز رضوی صاحب، ڈسٹرکٹ نگران مولانا سہیل مدنی صاحب،مولانا علی رضا عطاری صاحب،مولانا محمد نوید عطاری صاحب،مولانا حاجی مشتاق عطاری صاحب،صدر مدرس مولانا محمد بابر عطاری مدنی صاحب، مولانا محمد عثمان مدنی صاحب،مولانا محمد عثمان عباس مدنی صاحب، مولانا حق نواز مدنی صاحب،مولانا دانش مدنی صاحب،مولانا وقاص مدنی صاحب ،مولانا ذیشان مدنی صاحب اور مولانا احسان مدنی صاحب سمیت دیگر علماء کرام و شخصیات نے شرکت کی۔


6 مارچ 2022 ء بروز اتوار شعبہ رابطہ بالعلماء  گوجرانوالہ ڈویژن کے ذمہ دار محمد ظہیرعباس مدنی اور ڈسٹرک ڈونیشن سیل ذمہ دار ندیم عطاری نے (مرحوم )شیخ الحدیث والتفسیر استاذ العلماء حضرت علامہ مولانا مفتی محمد عبداللطیف جلالی صاحب رحمہ اللہ کے بیٹے حافظ عبدالسبحان جلالپوری , مولانا حافظ محمد محسن رضا سلطانی اور مرحوم کے بھائی حافظ محمد اعظم اور دیگر لواحقین سے تعزیت کی اور امیر اہل ِسنت کا تعزیتی پیغام سنوایا جس پر انہوں نے شکریہ ادا کیا اور اپنے تاثرات دیئے۔


گزشتہ دنوں ڈویژن دیامر ضلع استور میں ڈسٹرکٹ نگران اور ذمہ داران سمیت ڈپٹی کمشنر گلگت بلتستان  ذوالقرنین حیدر سے ملاقات کی ۔

دوران ملاقات دعوت اسلامی کے شعبہ FGRF کے تحت 20 مارچ کو ہونے والی شجر کاری مہم چلانے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا، ڈپٹی کمشنر ذوالقرنین حیدر نے دعوت اسلامی کو 6000 درخت دینےکا نوٹیفکیشن محکمہ جنگلات کے DFO کو ریفیر کیا اور خود بھی شجر کاری مہم میں شرکت کرنے کی نیت کی ۔

ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈپٹی کمشنر ذوالقرنین حیدر کو ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔ (رپورٹ: رابطہ براے شخصیات ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان ، کانٹینٹ: مصطفی انیس) 


9 مارچ 2022 ء بروز بدھ ملتان میں دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ و مجلسِ سیکیورٹی کےذمہ داران کی سی پی او شہزادحیدر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، ایس ایس پی اسپیشل پروٹیکشن یونٹ نجف مہدی ، ڈی ایس پی ہیڈکواٹرمنیر، انچارچ پولیس لائن آصف علی حاکم، چیف سیکیورٹی آفیسرمحمدفیضان،  ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسرفاروق لطیف ویگرسےملاقاتیں کیں ۔

دورانِ ملاقات شب براءت اجتماعات پرسیکیورٹی کے حوالے سے گفتگو کی اور دعوت اسلامی کےشعبہ FGRFو دیگرشعبہ جات کی دینی وفلاحی خدمات کےحوالےسےانہیں بریف کیا،مدنی مرکزفیضان مدینہ وزٹ کرنےکی دعوت پیش کی اور انہیں مختلف کتب ورسائل تحفے میں پیش کئے۔(رپورٹ: مجلس رابطہ دعوت اسلامی ملتان ، کانٹینٹ: مصطفی انیس) 


گزشتہ دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں سیکشن آفیسر ٹریفک پولیس پی آئی بی محمد یوسف نے اپنی ٹیم کے ساتھ دورہ کیاجہاں صوبائی  ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات کراچی محمد یعقوب عطاری نے فیضانِ مدینہ کے اطراف میں ٹریفک کنٹرول کرنے اور پارکنگ کے امور پر مشاورت کی۔


پچھلے دنوں پنجاب کے شہر ڈسکہ کے علاقے کوریکی میں قائم جامع مسجد فیضانِ عشقِ رسول ﷺ میں سحری اجتماع ہوا جس میں نگرانِ ڈسکہ کابینہ حاجی عثمان طاہر عطاری  سمیت دیگر ذمہ داران اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

سحری اجتماع میں باجماعت نمازِ تہجد ادا کی ، اسلامی بھائیوں نے پیر شریف کا روزہ رکھا اور اسلامی بھائیوں نے نمازِ فجر کے لئے مسلمانوں کوجگایا ۔

بعد نمازِ فجر نگرانِ ڈسکہ کابینہ حاجی عثمان طاہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تفسیر سننے سنانے کا حلقہ لگا یا ۔(رپورٹ: محمد عادل رضا عطاری، کانٹینٹ: مصطفی انیس)


گزشتہ دنوں ملتان  ڈویژن میں شعبہ حج و عمرہ کے تحت معلم عمرہ تربیتی کورس ہواجس میں ملتان ڈویژن کے آئمہ کرام اور صوبائی ذمہ دارمحمدعدنان مدنی نے شرکت کی ۔

اس تربیتی کورس میں مبلغ دعوت اسلامی پاکستان ذمہ دار شعبہ حج و عمرہ حاجی محمد شوکت عطاری نے(presentation ) کے ذریعے حج وعمرہ کے مسائل سکھائے اور ساتھ ہی پریکٹیکل کر کے بھی دکھایا ۔(رپورٹ: شعبہ حج وعمرہ ، کانٹینٹ: مصطفی انیس)


دعوت اسلامی کےزیر اہتمام عاشقان رسول کو علم دین سیکھنے اور نیکیوں بھری زندگی گزارنے کے لئےمختلف ایونٹس کا انعقاد کیا جاتا ہے ایسا ہی ایک ایونٹ ہفتہ وار اجتماع بھی ہے  جو باقاعدگی سے ہر جمعرات دنیا بھر میں بعد نماز مغرب منعقد کیا جاتا ہے۔

اسی سلسلے میں آج مؤرخہ 10 مارچ 2022ء بعد نماز مغرب دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائیگا جن میں مبلغین دعوت اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق جامع مسجد مدینہ سیکٹر C.2میر پور کشمیر میں رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے جسے رات 8:45 بجے مدنی چینل پر براہ راست نشر کیا جائیگا۔ اس کے علاوہ جامع مسجد رضائے مصطفٰے، کورنگی نمبر 04، کراچی میں رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری اور مرکزی جامع مسجد شیر اہلسنت سانگلہ ہل میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضاعطاری سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔

تمام عاشقان رسول سے ہفتہ وار اجتماعات میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔