کنز المدارس بورڈ پاکستان کے تحت ملک بھر میں سالانہ امتحانات کا آغازہوچکا ہے

قائم کردہ 523 امتحانی مراکز میں 56 ہزار سے زائدطلبہ و طالبات شرکت کررہے ہیں

دعوتِ اسلامی کے جامعات المدینہ و مدارس المدینہ کے نصاب تعلیم و نظام امتحانات کے لئے قائم وزارت تعلیم وفنی تربیت پاکستان سے منظور شدہ دینی تعلیمی بورڈ کنز المدارس پاکستانکے تحت ملک بھر میں آج 10 مارچ 2022ء سے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوچکا ہے۔

اس سال امتحانات کے لئے پاکستان بھر میں 523 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں جن میں درسِ نظامی، تخصصات، اور تجوید و قراءت کے 56ہزار 238 طلبہ و طالبات شرکت کررہے ہیں، اس کے علاوہ تحفیظ القرآن کے امتحانات میں شرکت کرنے والے طلبہ و طالبات کی تعداد 8 ہزار 95 ہے۔ ان امتحانی مراکز میں تقریباً 2 ہزار علماء اور عالمات کو بطور نگران مقرر کیا گیا ہے جو امتحان دینے والے اسٹوڈنٹس کی نگرانی کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں انتظامات کے حوالے سے آسانیاں فراہم کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ وقافی حکومت وزارتِ تعلیم پاکستان کی طرف سے دعوت اسلامی کے تعلیمی ادارے جامعۃ المدینہ کو Degree Award Instituteکا درجہ دینے کے بعدکنز المدارس بورڈپاکستان کے تحت پہلی دفعہ امتحان لیا جارہا ہے جبکہ فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ کو جامعۃ المدینہ سے ڈگری جاری ہوتے ہی Higher Education Commission بھی ایم اےM.A اسلامیات کی ڈگری جاری کریگا۔