27 جولائی 2024ء کو کینیڈا کے علاقے ونی پیگ(Winnipeg) میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو عام کرنے کے سلسلے میں نگرانِ کینیڈا سب کونٹیننٹ اسلامی بہن کا مقامی ذمہ داران کے ہمراہ مدنی مشورہ ہوا۔

اس دوران مختلف موضوعات پر کلام کیا گیا جن میں علاقے کے دینی کاموں کو بڑھانا، مقامی اسلامی بہنوں کو دینی ماحول سے منسلک کرنا، سنتوں بھرے اجتماعات، مدرسۃ المدینہ بالغات اور آن لائن کورسز کے لئے اسلامی بہنوں کو ترغیب دلانا شامل تھا۔

علاوہ ازیں نگرانِ کینیڈا سب کونٹیننٹ کا کہنا تھا کہ اسلامی بہنوں کو آن لائن مدرسۃ المدینہ بالغات میں داخلہ دلوایا جائے تاکہ وہی اسلامی بہنیں بعد میں مدرسۃ المدینہ بالغات میں بطورِ معلمہ پڑھا سکیں۔


کراچی کے علاقے حسین آباد بلاک نمبر 2 میں دعوتِ اسلامی کے تحت 24 جولائی 2024ء کو ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں مقامی ذمہ داران اور اسلامی  بہنوں نے شرکت کی۔

معمول کے مطابق اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمسے کیا گیا جس کے بعد نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”حقوق العباد“ کے حوالے سے بیان کرتے ہوئے حاضرین کی ذہن سازی کی اور اختتامی دعا کروائی۔

بعدِ اجتماع وہاں موجود اسلامی بہنوں نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات کی اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔


تعلیمِ قراٰں عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی  کے تحت 25 جولائی 2024ء کو کینیڈا میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

نگرانِ کینیڈا سب کونٹیننٹ اسلامی بہن نے 8 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ذمہ داران کی تربیت و رہنمائی کی اور آن لائن مدرسۃ المدینہ میں مزید بہتری لانے کی ترغیب دلائی۔

اس کے علاوہ نگرانِ کینیڈا سب کونٹیننٹ نے مدرسات ٹیسٹ کا ہدف مکمل کرنے اور ٹیسٹ پاس کرنے والی مدرسات کو کلاس شروع کروانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی کے علاقے صدیق آباد میں ہونے والے 8 دینی کام کورس (رہائشی) میں22 جولائی 2024ء کو صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کی آمد ہوئی۔

اس موقع پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”استقامت“ کے موضوع پر بیان کیا جبکہ صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے بھی اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔

بعدازاں UK سے آئی ہوئی اسلامی بہن کی صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفاراور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات ہوئی نیز انہیں دعوتِ سلامی کے کُتُب و رسائل تحفے میں پیش کئے گئے۔


8اگست2024ءکو فیضان مدینہ فیصل آباد میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا  جس میں رکن شوری ابوماجد حاجی محمد شاہد مدنی عطاری اور نگران شعبہ محمد افضل عطاری مدنی نے شعبہ کے مختلف کاموں کا جائزہ لیا مزید شعبہ کے متعلق اہداف دیئے ذمہ داران کی شعبہ کے متعلق تربیت فرمائی ۔

دوسری جانب فیصل آباد میں واقع نیو سوسائٹی خیابان گارڈن میں ایک شخصیت میاں محمد سعود کی والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کے لیے رکن شوری نے اسپیشل باکس لگایاجبکہ اس موقع پر خیابان گارڈن کی مختلف شخصیات اور دیگر شعبہ جات کے ذمہ داران بھی موجود تھے ۔ (رپورٹ:حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:محمد شعیب احمد) 


7اگست2024ء کو دعوت اسلامی کے رکن شوری ابوماجد حاجی محمد شاہد مدنی عطاری کا پاکپتن شریف کا وزٹ ہوا جس میں تحصیل نگران حافظ امین اور صوبائی ذمہ دار محمد فہیم عطاری نے شرکت کی رکن شوری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت فرمائی۔

فیضانِ صحابیات کا پاکپتن میں افتتاح کیا اور مدنی مشورہ فرمایا ساتھ ہی رکن شوری ابوماجد حاجی محمد شاہد مدنی عطاری نے اوراق مقدسہ کے نیو باکسز لگائے اور آخر میں رکنِ شوری نے دعاؤں سے نوازا ۔(رپورٹ:حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:محمد شعیب احمد)


24اگست2024ءکو ڈویژن ساہیوال کی ڈسٹرکٹ پاکپتن کے شہر بونگہ حیات میں شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت نشست ہوئی جس میں خصوصی شرکت اور بیان ڈویژن ذمہ دار عابد حسین مدنی نے حاضرین کو شعبے کا تعارف کروایا جبکہ باکس لگوانے کا ذہن دیتے ہوئے شعبے کے ساتھ مل کر کام کرنے کا ذہن دیا ۔

اس موقع پر حاضرین نے ہاتھوں ہاتھ باکسز لگوانے کے لیے مالی تعاون کیا جس پر ڈویژن ذمہ دار عابد حسین مدنی نے دعاؤں سے نوازا۔(رپورٹ حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:محمد شعیب احمد)


شعبہ کفن دفن دعوت اسلامی کے  زیر اہتمام محمودآبادچنیسر ٹاؤن میں 07اگست2024کو کفن دفن کے متعلق ایک نشست منعقد ہوئی جس میں ادارہ معارف القرآن کے درس نظامی کے طلباء ،حفظ کے طلباء اساتذہ اور متولی کی شرکت ہوئی۔

نشست میں شعبہ کفن دفن کے ذمہ دار عزیر عطاری نے مسلمان میت کو غسل دینے کی فضیلت بیان کرتے ہوئے حاضرین کو کفن کاٹنے، پہنانے کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے غسل میت اور تدفین کا عملی طریقہ سکھایا جبکہ مسلم فیونرل اپلیکیشن کا تعارف کروا یا جس پر شرکا نے تعاون کا اظہار کیا ۔(رپورٹ: کفن دفن ایسٹ ذمہ دار،کانٹینٹ:محمد شعیب احمدعطاری)


آسٹریلیا ریجن میں دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں میں ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں 19 جولائی 2024ء کو مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ملک سطح کی مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے نیو تنظیمی اپڈیٹس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت لرننگ سیشنز منعقد کرنے اور کینبرا شہر میں سنتوں بھرے اجتماعات کا آغاز کرنے پر مشاورت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں نے کوئنز لینڈ سے رسالہ کارکردگی و اصلاحِ اعمال کارکردگی وصول کرنے اور اگست 2024ء میں یومِ آزادی منانے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا جبکہ نومبر 2024ء میں ہونے والے نگران اجتماع کے متعلق بھی کلام کیا گیا۔ 


دعوتِ اسلامی عالمی سطح پر نیکی کی دعوت عام کرنے اور لوگوں کو دینِ اسلام کی تعلیمات دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہے جو اپنے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے ذریعے دینِ متین کی خدمت میں مصروفِ عمل ہے۔

12 جولائی 2024ء کو بیرونِ ممالک میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں کینٹربری کاؤنسل نگران اور شعبہ مشاورتوں کی اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

دورانِ مدنی مشورہ مختلف موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا گیا جن میں سے بعض یہ ہیں: ٭نئے جامعۃ المدینہ گرلز شروع کروانا٭علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت اور مدرسۃ المدینہ بالغات کے مدنی پھول٭مکتبۃ المدینہ گرلز کے بستوں کے متعلق ٭رہائشی کورسز کا ہدف پورا کرنا٭نومبر 2024ء میں ہونے والے اجتماع میں شرکت٭رسالہ کارکردگی میں مزید بہتری لانا٭2024ء آسٹریلیا کے 8 دینی کاموں کے اہداف ٭نئی تنظیمی اپڈیٹس اپنی مشاورت تک پہنچانا٭مفتیانِ کرام کے سیشنز اور نگرانِ شوریٰ کے بیان میں آن لائن شرکت کرنا٭تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کے درمیان ٹریننگ سیشنز رکھنا٭3 دن کے اجتماعات کا شیڈول۔


دعوتِ اسلامی ملک و بیرونِ ملک میں اسلامی تعلیمات عام کرنے اور لوگوں کو دینِ اسلام کی طرف راغب کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہے جوکہ اپنے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے ذریعے دینِ متین کی خدمت کا کام بخوبی سرانجام دے رہی ہے۔

11 جولائی 2024ء کو بیرونِ ممالک میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں میٹنگ ہوئی جس میں نگرانِ بلیک ٹاؤن ، نگرانِ اوبرن اور شعبہ مشاورتوں کی اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

دورانِ میٹنگ مختلف موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا گیا جن میں سے بعض یہ ہیں: ٭نئے جامعۃ المدینہ گرلز شروع کروانا٭علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت اور مدرسۃ المدینہ بالغات کے مدنی پھول٭مکتبۃ المدینہ گرلز کے بستوں کے متعلق ٭رہائشی کورسز کا ہدف پورا کرنا٭نومبر 2024ء میں ہونے والے اجتماع میں شرکت٭رسالہ کارکردگی میں مزید بہتری لانا٭2024ء آسٹریلیا کے 8 دینی کاموں کے اہداف ٭نئی تنظیمی اپڈیٹس اپنی مشاورت تک پہنچانا٭مفتیانِ کرام کے سیشنز اور نگرانِ شوریٰ کے بیان میں آن لائن شرکت کرنا٭تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کے درمیان ٹریننگ سیشنز رکھنا۔


آسٹریلیا کی اسلامی بہنوں میں ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں 9 جولائی 2024ء کو ایک مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کے مختلف دینی کاموں کے متعلق کلام کرتے ہوئے نگرانِ پرتھ اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت و رہنمائی کی نیز دیگر موضوعات پر بھی مشاورت ہوئی ۔