دین اسلام ہمارا مکمل دین ہے جس نے ہمیں پیدا ئش سے لیکر وفات تک  زندگی گزارنے کے تمام اصول بیان کردیئے ہیں۔ زندہ رہنے اور قوت حاصل کرنے کے لئے انسانوں کو روزانہ کھانا کھانے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ دین اسلام نے ہمیں کھانا کس طرح کھانا ہے، کھانے میں کس طرح برکت ہوگی اور کس طرح کھانے سے کیا کیا فوائد حاصل ہوگی تمام طریقے سمجھادیئے ہیں۔

کھانے میں کس طرح برکت ہوگی؟ اس طرح کی معلومات سے عاشقانِ رسول کو آگاہی فراہم کرنے کے لئے شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے 17 صفحات کا رسالہ کھانے میں برکت پانے کے طریقےپڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازاہے۔

دعائے عطار

یاربّ کریم! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”کھانے میں برکت پانے کے طریقے“ پڑھ یا سن لے اُس کو ہمیشہ کھانے کا احترام کرنا اور حلال کھانا نصیب فرما اور اس کی ماں باپ سمیت بے حساب مغفرت کر۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النّبیّٖن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ آڈیو میں سننے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

Download