مسلمانوں کے عقائد و نظریات کی حفاظت کرنے اور اُن کی اصلاح کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت ایسٹ آف انگلینڈ (East of England) میں اسٹوڈنٹس کے لئے سمر کیمپ کا انعقاد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق سمر کیمپ میں ابتداءً مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے عقائد کے حوالےسے بیان کیا جس میں انہوں نے دینِ اسلام کی پانچ بنیادی باتوں کو ذکر کیا نیز فقہ کے متعلق بھی مختلف موضوعات پر کلام کیا گیا جن میں فرض، واجب، سنت، مکروہ اور دیگر اسلامی احکام شامل تھے۔

اسی طرح مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سیرت النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمپر روشنی ڈالتی ہوئے حاضرین کو پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے حالاتِ زندگی کے بارے میں بتایا اور آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سیرتِ طیبہ کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ دیگر مختلف سیشنز بھی ہوئے اور اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔