دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں شمالی زون لاہور کا پی ایف کالونی میں ماہانہ
زون مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں کا پی ایف کالونی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شمالی زون نگران اسلامی بہن نے روٹھے ہووں کو کیسے
منایا جائے کے موضوع پر بیان کیااورکابینہ کے جدول پر عمل کرنے اور وقت پر کارکردگی دینے، ماتحت کا فالو اپ
کرنے کاذہن دیا نیز ڈونیشن اور تقرریوں کے اہداف مکمل کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ اچھی
کارکردگی اور نیو ذمہ داری لینے والی اسلامی بہنوں کو تحائف پیش کئے۔
نیکی
کی دعوت عام کرنے کا جذبہ رکھنے والے
مسلمانوں کے لئے راہنما تحریر
انفرادی کوشش مع 25 حکایاتِ
عطاریَّہ
(مؤلف: ابو رجب محمد آصف عطاری مدنی)
اِس کتاب کی چندخصوصیات:
٭دیدہ زیب ودلکش سرورق(Title)وڈیزائننگ(Designing) ٭عصرحاضرکے
تقاضوں کے پیش نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے
’’علامات ترقیم ‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭پڑھنے
والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭فکرِآخرت پرمشتمل اِصلاحی موادکی شمولیت ٭قراٰنی آیات مع ترجمہ
ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، احادیث ودیگر عبارات کےحوالوں(References) کا خاص اہتمام ٭ایک ہی نظرمیں رسالے کے عنوانات دیکھنے کیلئے کتاب کے آخر
میں فہرست(Index) ٭جن کتب کا حوالہ دیا گیا ہے ان کے مصنفین،
مکتبوں اورشہرطباعت کی ’’ماخذومراجع‘‘میں تفصیل ٭مکمل کتاب کی دارالافتاء اَہلِ
سنت کے مفتیانِ کرام سے شرعی تفتیش ٭اَغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے مکمل کتاب کی کئی
بار پروف ریڈنگ
200 صفحات پر مشتمل یہ کتاب 2010 ء سے اب تک3مختلف ایڈیشنز میں
تقریباً23 ہزارکی تعداد میں پرنٹ ہو چکی ہے۔
اس کتاب کی PDF
دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔
دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں جنوبی لاہور زون کی کابینہ جوہر ٹاؤن میں مدنی
مشورے کاانعقاد ہواجس میں
زون مشاورت کابینہ نگران اور کابینہ مشاورت اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
جنوبی لاہور زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی
بہنوں کواہداف بنا کر کام کرنے کے حوالے سے نکات بتائے نیزمدنی کام بڑھانے جدول
مضبوط کرنے اور ڈونیشن کارکردگی بڑھانے کا
ذہن دیا مزید مدنی مشورے میں شعبہ جات پربھی کلام ہوا۔
دعوت ِاسلامی کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن شہداد پور میں مدنی حلقہ کا انعقاد ہوا جس میں
35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ صاحبزادئی عطار سلمہاالغفار نے استقامت اور کامیابی کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو
دعوتِ اسلامی کے لیے ڈونیشن دینے کی ترغیب
دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کااظہار کیا۔
حیدر آباد کابینہ کے علاقہ لطیف آباد 11اور لطیف
آباد 9 میں دینی حلقوں کاانعقاد
اسلامی بہنوں کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کےتحت گزشتہ دنوں حیدر آباد کابینہ کے علاقہ لطیف آباد 11اور لطیف آباد 9 میں دینی حلقے
منعقد ہوئےجن میں حیدر آباد کابینہ کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن ذمہ داراسلامی بہن نےسنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی
میں اپنے ڈونیشن جمع کروانے کاذہن دیا اور رمضان المبارک میں فیضانِ تلاوت کورس
میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
اسلامی بہنوں کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات اور شعبہ تعلیم کےتحت گزشتہ دنوں کوٹری اور جامشورو میں
شخصیات اجتماعات کا انعقاد ہوا جن میں اہل ثروت ،ٹیچرز اور مختلف شعبوں سے
تعلق رکھنے والی شخصیات اسلامی بہنوں نے
شرکت کی ۔
شعبہ رابطہ اور شعبہ تعلیم کی زون ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے جنت کی نعمتوں اور راہ خدا عزوجل میں خرچ کرنے کے فضائل کے
موضوعات پر بیان کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کےشعبہ جات کاتعارف پیش کیااور دینی کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیا جس پر
اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
یوکے برمنگھم
ریجن کی ویسٹ مڈلینڈز اور بلیک کنٹری کابینہ
میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
گزشتہ ہفتے دعوت اسلامی کے زیراہتمام یوکے
برمنگھم ریجن کی ویسٹ مڈلینڈز(West
Midlands) اور بلیک کنٹری (Black Country) کابینہ میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 951 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو
رمضان کی فضیلت و اہمیت اور عبادات کے
حوالے سے اہم نکات پیش کئے نیز دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں
باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں
حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
یوکے مانچسٹر ریجن کی مدرسۃ المدینہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ
بالغات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے مانچسٹر(Manchester) ریجن کی مدرسۃ
المدینہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں کابینہ سطح کی مدرسۃ المدینہ بالغات ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن سطح کی مدرسۃ المدینہ بالغات ذمہ دار
اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے
تربیت کی اور مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کو
ڈونیشنز دینے کا ذہن دینے کے متعلق مدنی پھول دیئے نیز شعبے کے دینی کاموں کو مزید
بڑھانے کے متعلق اہداف دئیے۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے
زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے مانچسٹر(Manchester) ریجن
کی اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں کابینہ سطح کی اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
ریجن سطح کی اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے
مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورہفتہ
وار مدنی مذاکرہ کارکردگی کو بڑھانے کے متعلق گفتگو کی نیز اصلاح اعمال اجتماعات منعقد کرنے اور شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے کے حوالے سے اہداف طے کئے۔
یوکے مانچسٹر ریجن میں 11 مقامات پر ”فیضانِ ذوقِ قراٰن کورس“ کا سلسلہ جاری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام14
اپریل2021ء سے یوکے مانچسٹر (Manchester)ریجن میں 11 مقامات پر ”فیضانِ ذوقِ قراٰن کورس“ کا
سلسلہ جاری ہے جن میں تقریباً 300 اسلامی بہنیں شرکت کر رہی ہیں۔
اس کورس میں اسلامی بہنوں کےلئے رمضان المبارک کی
برکتوں کو حاصل کرنے کےلئے 20 دن میں مکمل قراٰن پاک سننے کی سعادت حاصل ہو رہی
ہے۔ اس کورس کا دورانیہ 1 گھنٹہ 30 منٹ ہے۔
کورس میں روزانہ ڈیڑھ پارے کی تلاوت سننے کے
ساتھ ساتھ قراٰنی واقعات، صراط الجنان سے متفرق سورتوں کا تعارف اور رمضان المبارک
میں پڑھے جانے والے مخصوص اذکار و دعائیں وغیرہ سیکھنے کا سلسلہ جاری ہے۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام14 اپریل2021ء سے آئر لینڈ (Ireland)میں”فیضانِ
تلاوتِ قراٰن کورس“ کا سلسلہ جاری ہے۔
اس کورس میں اسلامی بہنوں کو رمضان المبارک کی
برکتوں کو حاصل کرنے کےلئے 20 دن میں مکمل قراٰن پاک سننے کی سعادت حاصل ہو رہی
ہے۔ اس کورس کا روازانہ کا دورانیہ 1 گھنٹہ 30 منٹ ہے۔
کورس میں روزانہ ڈیڑھ پارے کی تلاوت سننے کے
ساتھ ساتھ قراٰنی واقعات، صراط الجنان سے متفرق سورتوں کا تعارف اور رمضان المبارک
میں پڑھے جانے والے مخصوص اذکار و دعائیں وغیرہ سیکھنے کا سلسلہ جاری ہے۔
یورپین یونین
ریجن نگران اسلامی بہن کا جرمنی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 17اپریل 2021ء کو یورپین
یونین ریجن کے ملک جرمنی(Germany ) کی جملہ ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہواجس
میں 17ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
یورپین یونین ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اسلامی بہنوں کو سالانہ ڈونیشن کے
لئے اپنی کوشش بڑھانے کی ترغیب دلائی نیز ڈویژن
نگران اسلامی بہنوں کو اپنےدینی کاموں کو
بڑھانے اور احسن انداز میں کرنے کا ذہن دیا۔