فیضان مدینہ
بدین سندھ میں جاری مدنی کورسز کے
شرکا کا مولانا حا جی عمران عطاری کی مرحومہ خالہ کو ایصال ثواب
دعوت اسلامی
کی مجلس مدنی کورسز کے تحت فیضان مدینہ بدین
سندھ میں جاری مدنی کورسز کے شرکا نے 05
دسمبر 2020ء بروز ہفتہ مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حا جی عمران عطاری کی مرحومہ خالہ کے لئےایصال ثواب کا اہتمام کیا ۔
واضح رہے کہ
3دسمبر 2020ء کو دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران
عطاری کی خالہ کا رضائے الٰہی سے انتقال ہوگیا تھا۔ مرحومہ کی نماز جنازہ جانشین
امیر اہل سنت مولانا عبید رضا عطاری کی امامت میں بروز جمعہ عالمی مدنی مرکز
فیضان مدینہ کراچی میں ادا کی گئی۔
تفصیلات کے
مطابق صرف فیضان مدینہ بدین سندھ میں جاری مدنی کورسز کے شرکا نے01 قرآن پاک
،95 مرتبہ آیۃالکرسی،374مرتبہ قل شریف،8 مرتبہ یٰسین شریف،15 مرتبہ سورہ
ملک،99715مرتبہ دورود پاک اور 66 مرتبہ سورہ فاتحہ سمیت مختلف پارے اور مختلف سورتوں کا ثواب مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حا جی عمران عطاری کی مرحومہ خالہ کو ایصال کیا ۔
مولانا
صاحبزادہ پیر سید فیاض حسین شاہ صاحب کی فیضانِ مدینہ پاکپتن شریف تشریف آوری
پچھلے دنوں مولانا صاحبزادہ پیر سید فیاض حسین شاہ صاحب آستانہ عالیہ
جسوکی دھون دیپالپور شریف کی فیضانِ مدینہ پاکپتن شریف تشریف آوری ہوئی۔ ذمہ داران دعوت اسلامی نے ان
کا استقبال کرتے ہوئے خوش آمدید کہا ۔
پیر سید فیاض
حسین شاہ صاحب نے فیضانِ مدینہ پاکپتن
شریف میں قائم جامعہ المدینہ فیضان آن لائن
اکیڈمی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر حضرت کو دعوت اسلامی کے 80 سے زائد شعبہ جات کا
تعارف کروایا گیا اور دنیا بھر میں جاری دعوت اسلامی کی دینی، سماجی، اور فلاحی
خدمات کا خاکہ پیش کیا گیا جس پر پیر سید فیاض حسین شاہ صاحب نے خوشی کا اظہار کیا اور دعوت اسلامی کی دینی خدمات
کو سراہتے ہوئے اپنے نیک دعاؤں سے نوازا۔
مزارات اولیاء
پر اعراس کے مواقع پر مدنی کام کی تیاری
کے حوالے سے مشاورت
دعوت اسلامی
کی مجلس مزارات اولیاء کے تحت پچھلے دنوں
ذمہ داران دعوت اسلامی نے رکن ریجن دانیال
عطاری کے ہمراہ بچیکی چوچک شریف میں مختلف
مزارات اولیاء پر حاضری دی جہاں گدی نشین اور ان کے صاحبزاد گان سے ملاقات کرتے ہوئے نیکی کی دعوت دی اور طالب علم دین کے
متعلق مدنی پھول دیتے ہوئے عالم کورس میں داخلہ لینےکی دعوت پیش کی ۔
اس موقع پر مزارات اولیاء کے ذمہ داران نے ڈویژن نگران سے ملاقات بھی کی اور ڈویژن میں موجود مزارات اولیاء پر ہونے والے
مدنی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے آنے والے اعراس کے حوالے سے مدنی مشورہ کیا ۔
مدنی مشورے میں اعراس کے مواقع پر مدنی کام کی تیاری کے حوالے سے
کلام ہوا جبکہ شعبہ میں بہتری لانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔(رپورٹ: عارف عطاری فیصل آباد ریجن مجلس مزارات اولیاء
جڑانوالہ زون)
دعوت اسلامی
کی مجلس کفن دفن کے تحت 04دسمبر 2020ء بروز
جمعۃ المبارک چک موسیاں کوٹ مومن میں مدنی حلقہ ہوا جس میں علاقے کے عاشقانِ
رسول نے شرکت کی۔
مدنی حلقے میں رکن کوٹ مومن کابینہ نے وضو اور
غسل کے فرائض و سنن اور دیگر اہم امور پر شرکاء کی تربیت کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت
کا ذہن دیا۔(رپورٹ: فضیل رضا عطاری رکن زون مجلس مدنی چینل عام کریں)
یوکے ریجن نگران اسلامی بہن کا ایسٹ لندن کابینہ کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کےہمراہ مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے ریجن نگران اسلامی بہن کا ایسٹ لندن (East London)کابینہ کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کےہمراہ مدنی مشورہ ہوا جس
میں 26اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے ترغیبی بیان کیا
جس میں ہدف بناکر کام کرنے کی ترغیب دلائی نیز مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورذمہ دار کی طرف سے جو کام بھی ملے اس کو
احساس ذمہ داری کے ساتھ کرنے کا ذہن دیا۔
یوکے ریجن
نگران اسلامی بہن کا ویسٹ لندن کابینہ کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے ریجن
نگران اسلامی بہن کا ویسٹ لندن (West London)کابینہ کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ مدنی مشورہ ہوا جس میں17اسلامی بہنوں نے شرکت کی
۔
یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے ترغیبی بیان کیا
جس میں ہدف بناکر کام کرنے کی ترغیب دلائی نیز مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورذمہ دار کی طرف سے جو کام بھی ملے اس کو
احساس ذمہ داری کے ساتھ کرنے کا ذہن دیا۔
دعوت اسلامی
کی مجلس امامت کورس کے تحت 03دسمبر2020ء
بروز جمعرات فیضان مدینہ فیصل آباد
میں مدنی حلقے کا اہتمام ہوا جس میں نگران مجلس و رکن مجلس، طلباء اور
معلمین نے شرکت کی ۔
مدنی حلقے
میں مبلغ دعوت اسلامی نگران زون عرفان عطاری
مدنی نے شرکا کے درمیان با مقصد زندگی گزارنے کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے حاضرین کو دعوت اسلامی کے 12 دینی کام کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے ۔(رپورٹ : محمد
فیضان عطاری نگران مجلس)
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 4دسمبر 2020ءکو ایسٹ
لندن (East London)کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس
میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور جدول کے ساتھ کارکردگیوں کو بہتر بنانے کے بارے میں گفتگو کی نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو مزید بڑھا نے اور اسلامی بہنوں کو دینی
ماحول سے منسلک کرنے کی ترغیب دلائی۔
یوکے ایسٹ
لندن کے ڈویژن والتھم سٹو کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے ایسٹ
لندن کے ڈویژن والتھم سٹو (Walthamstow)کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا۔
مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو کی
کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی
تربیت کی گئی نیز انہیں دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے
سے نکات فراہم کئے۔
دعوت اسلامی
کی مجلس امامت کورس کے تحت 03دسمبر2020ء
بروز جمعرات فیضان مدینہ فیصل آباد
میں مدنی حلقے کا اہتمام ہوا جس میں نگران مجلس و رکن مجلس، طلباء اور
معلمین نے شرکت کی ۔
مدنی حلقے
میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن محمد جنید
عطاری مدنی نے شرکا کے درمیان امامت جیسی عظیم نعمت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئےامامت کی اہمیت اور
اس کے تقاضے کے متعلق حاضرین کو مدنی پھول دیئے ۔(رپورٹ : محمد فیضان
عطاری نگران مجلس)
گزشتہ ہفتے یوکے میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے
مدنی کاموں کی چند جھلکیاں
نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت 9 تا 15 ربیع ُالاٰخر تک گزشتہ ہفتے یوکے
میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:
254اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی
سعادت حاصل کی۔
343اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی
سعادت حاصل کی۔
489اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔
1ہزار165 اسلامی بہنوں نے 313 مرتبہ درودپاک روزانہ پڑھے۔
830 اسلامی بہنوں نے 1200 درودپاک روزانہ پڑھے۔
554 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔
ماہ نومبر
2020 میں یوکے لندن ریجن میں لگنے والے
مدارس اور دیگر دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی
اسلامی بہنوں کی مجلس مدرستہ المدینہ بالغات کے
زیر اہتمام ماہ نومبر 2020 میں یوکے لندن(London) ریجن میں لگنے والے مدارس اور دیگر
دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ کیجئے:
پورے ریجن میں مدرستہ المدینہ بالغات کے درجات کی
تعداد: 28
مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد: 211
بذریعہ اسکائپ 2 دن لگنے والے درجات:16
ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:96
اسكائپ پر پڑھانے والی مدرسات :12
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:82
ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:51
اکثر دن محاسبہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:12
Dawateislami