شعبہ رابطہ برائےوکلاءدعوتِ اسلامی کےتحت
پچھلےدنوں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نوشہروفیروز سندھ میں
محفلِ میلادکااہتمام کیاگیاجس میں ہونور بل ججز ایڈوکیٹ (
Honorable Judges advocates)سمیت دیگرعاشقانِ رسول نےشرکت کی۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ ) اسلامی بہنیں)کے تحت 4
نومبر 2021ء بروز جمعرات بلدیہ ٹاؤن کابینہ کراچی میں ماہانہ مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں 2 ڈویژنز مشاورت ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی
مشورے میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کے دینی کاموں کو کرنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی تربیت کی نیز علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کی ماہانہ
کارکردگی کو بہتر بنانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے اور7 نومبر2021ء کو ہونے والی ٹیلی تھون مہم کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو نکات بتائے جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں
کا اظہار بھی کیا۔
دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائے شخصیات کےذمہ
دار حاجی یعقوب عطاری سمیت 4رکنی وفد(محمد عمران عطاری،
عبدالرحمٰن عطاری اور شفیق عطاری) نے
وزیرِ اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی سےملاقات کی۔
وفد نے صوبائی وزیر کو دعوتِ اسلامی کی عالمی
سطح پر ہونےوالی دینی وفلاحی سرگرمیوں بالخصوص
ماحولیات اور تعلیم کے حوالے سے کئے جانے والے کاموں سے آگاہ کیانیز دعوتِ اسلامی
کےتحت چلنےوالے ہزاروں مدارس المدینہ اورسینکڑوں اسکولوں (دار
المدینہ) کے بارے میں تفصیلاً بتایا۔
اس کےعلاوہ دعوتِ اسلامی کےوفد نے صوبائی وزیر کو مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کے وزٹ کی دعوت دیتےہوئے مکتبۃالمدینہ کےکُتُب تحفےمیں پیش کی۔
سعیدغنی نے دعوت اسلامی کے تحت ماحولیاتی آلودگی
کو کم کرنے کے حوالے سے جاری مہم کو سراہتےہوئےانہیں خراج تحسین پیش کیا۔
مزیدانہوں نے سندھ حکومت تعلیم سمیت دیگر شعبوں
میں دعوت اسلامی سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ: اللہ دتہ عطاری ریجن کارکردگی ذمہ دار،کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)
کسی بھی شعبےکےکام کاجائزہ لینااوراس
شعبےکےعملےسےفالواپ لینا شعبے میں ترقی
کاسبب بنتاہے۔اسی سلسلےمیں پچھلےدنوں مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی محمدامین عطاری
نےپروفیشنلزڈیپارٹمنٹ کےاسلامی بھائیوں کےہمراہ ایک میٹنگ کی جس میں شعبے کی سابقہ
کارکردگی کاجائزہ لیتےہوئےآئندہ ماہ کےاہداف طےکئے۔رکنِ شوریٰ نےاسلامی بھائیوں کی
تربیت و رہنمائی کرتےہوئےانہیں مدنی پھولوں سےنوازا۔(رپورٹ: محمد یعقوب عطاری،کانٹینٹ: غیاث الدین
عطاری)
شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ دعوتِ اسلامی
کےتحت10نومبر2021ءبروزبدھ چیچہ وطنی میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں شعبہ ذمہ
داران نےشرکت کی۔
نگرانِ شعبہ ابو رضا محمد شاہ نواز احمد عطاری
نے شعبے کےدینی کاموں کےحوالےسےگفتگوکی
اورمزیدبہتری لانےکاذہن دیا،اس دوران ریجن ذمہ دار ڈاکٹر محمد عدنان عطاری بھی
موجود تھے۔
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ
بالعلماءکےزون ذمہ دارنےدینی کاموں کےسلسلےمیں فیصل آبادزون کادورہ کیاجس دوران
انہوں نےفیصل آبادکےذمہ داران کامدنی مشورہ کیا۔
اس کےعلاوہ ذمہ داران نے مولانا محمد جاوید قادری
رضوی صاحب (مہتمم جامعہ رضویہ ٹھکری والا ) ،سینئرمدرس درس نظامی مولانا محمد ابراھیم قادری
صاحب اور ادارہ غوثیہ رضویہ سدھار میں مولانا پیر محمد رضوان المصطفیٰ قادری صاحب (مہتمم ادارہ غوثیہ رضویہ سدھار)سےملاقات کا بھی سلسلہ رہا۔
ذمہ داراسلامی بھائیوں نےعلمائےکرام کودعوتِ اسلامی کےمختلف شعبہ جات کےبارےمیں
بتایااورانہیں ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفےمیں پیش کیانیز اُن کےجامعات میں اصلاحِ
اعمال کورس کروانےکاذہن دیاجس پر20نومبر2021ءکواس کورس کےآغازکاطےپایا۔
بعدازاں انہیں مدنی مرکزفیضانِ مدینہ وزٹ کرنےکی
دعوت پیش کی گئی جس پرعلمائےکرام نےاظہارِمسرت کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)
مدنی کورسز دعوتِ اسلامی
کےزیرِاہتمام10نومبر2021ءبروزبدھ عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی میں تین
گھنٹےکامعلم کورس منعقد کیا گیا جس میں نواب شاہ زون اور لاڑکانہ زون کے ذمہ داراسلامی
بھائیوں نےشرکت کی۔
اس موقع پر قاری محمد عرفان عطاری(رکن ِریجن جزوقتی مدنی کورسز حیدرآباد)اور نعیم عطاری(رکنِ ریجن حیدرآباد)نے جزوقتی کورسز کروانے کا طریقہ، ٹیچنگ اسکلز اور شرکا
کی تربیت کرنےکےحوالےسےاہم نکات پرکلام کیا۔
اس کےعلاوہ ’’معلم کوکیساہوناچاہیئے‘‘کےموضوع
پربیان کرتےہوئے 07 دن فیضانِ نماز، 07 دن اصلاحِ اعمال، 07 دن 12 دینی کام ، 07 دن
فیضان قراٰن و حدیث کورسز کروانےکےبارےمیں
ذہن سازی کی نیز نماز کا عملی طریقہ کروانے کا انداز بھی سکھایا گیا۔(رپورٹ: رکنِ زون لاڑکانہ شاہد عطاری ،کانٹینٹ: غیاث الدین
عطاری)
پچھلےدنوں دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے حکیم
کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نے فیصل آباد میں
الصحت یونانی طبیہ کالج کادورہ کیا جہاں انہوں نے پرنسپل اور پروفیسر زسے ملاقاتیں
کرتے ہوئے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی۔
بعد ازاں لاہورریجن ذمہ دار محمد رضوان عطاری اورفیصل آبادزون ذمہ دار مبین عطاری نے دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی
سرگرمیوں کےحوالےسےآگاہ کیا۔
دعوتِ اسلامی کےشعبہ ڈونیشن بکس کےتحت
8نومبر2021ءبروزپیرمدنی مرکزفیضانِ مدینہ کاہنہ نو
لاہورمیں ایک دن کاسیشن ہواجس میں ڈویژن سطح کےاسلامی بھائیوں سمیت دیگرذمہ داران
نےشرکت کی۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد فیضان عطاری مدنی نے
دعوتِ اسلامی کے12دینی کاموں کافالواپ لیتےہوئےٹیلی تھون اور شعبہ کے تحت جاب ڈیسکرپشن
کے حوالے سےکلام کیاجس پروہاں موجوداسلامی بھائیوں نےاچھی اچھی نیتوں کااظہاربھی کیا۔(رپورٹ: ابو حبان محمد فیضان ،کانٹینٹ: غیاث الدین
عطاری)
دعوتِ اسلامی کےشعبہ مدنی چینل عام کریں کےتحت
9نومبر2021ءبروزمنگل مجید کالونی قائدآباد کابینہ بن قاسم زون کراچی میں ذمہ
داراسلامی بھائیوں نے کیبل نیٹ ورک ہیڈن اور کیبل مالکان سے ملاقات کی۔
اس دوران مدنی چینل شروع
کےنمبرپرچلانےکےحوالےسےگفتگوکی نیزانہیں عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ میں ہفتہ وارمدنی مذاکرے اورمسجددرس میں شرکت کرنے کی
دعوت دی۔
کراچی
ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ کی اسپیشل پرسنز ڈپارٹمنٹ کی ماہانہ کارکردگی
دعوتِ
اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈپارٹمنٹ (اسلامی
بہنیں )
کی اکتوبر 2021ء میں علاقائی دوروں کا سلسلہ ہوا۔ اس موقع پر کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے 5 اسپیشل
اسلامی بہنوں سے ملاقات کر کے اُنھیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک کیا نیز
انہیں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کروائی۔ اس موقع
پر اسپیشل پرسنز کو اشاروں میں اصلاحی
بیان اور سنتیں آداب سکھائے گئے ۔
گزشتہ دنوں رابطہ برائےشخصیات دعوتِ اسلامی
کےزیرِاہتمام سیالکوٹ پولیس لائن کانفرنس ہال میں ایک نشست منعقدہوئی جس میں
کثیرتعدادمیں پولیس افسران نےشرکت کی۔
اس دوران رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی اظہر عطاری
نےگفتگوکرتےہوئےوہاں موجودافسران کی دینی واخلاقی اعتبار سےتربیت فرمائی۔
رکنِ شوریٰ نےدعوتِ اسلامی
کی دینی وفلاحی سرگرمیوں کےبارےمیں بریفنگ دی جس پرافسران نےدعوتِ اسلامی کی
کاوشوں کو سراہا۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ
برائے شخصیات ،کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)