پچھلےدنوں ممبر سندھ اسمبلی علی عزیز جی جی نےاپنی ٹیم کےہمراہ 10نومبر2021ءبروزبدھ 11ہویں شریف کےسلسلےمیں عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدنی میں منعقدہونےوالے مدنی مذاکرےمیں شرکت کی۔

اس دوران دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےشخصیات کےذمہ داران نےانہیں دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پرہونےوالی دینی وفلاحی سرگرمیوں سےبریفنگ دیتےہوئےدعوتِ اسلامی کےمختلف شعبہ جات کاتعارف پیش کیا ۔

اس موقع پرانہوں نےدعوتِ اسلامی کی کاوشوں کوشراہا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائےشخصیات ،کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری) 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائےشخصیات کےتحت ذمہ داراسلامی بھائیوں کا10نومبر2021ءبروزبدھ سندھ سیکریٹریٹ کاشیڈول رہا جہاں انہوں نےسلیم جلبانی (سینئر چیف پلاننگ&ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ)، غلام علی سومرو(ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن ہوم ڈیپارٹمنٹ)، اعتبار علی بریرو (ڈپٹی سیکرٹری سپیشل پرسن ڈیپارٹمنٹ)اور احسن اللہ لغاری( ڈپٹی سیکرٹری کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ)سےملاقات کی۔

اس موقع پرذمہ داران نےانہیں ہفتہ وارمدنی مذاکرےمیں شرکت کرنےاورمحفلِ میلاد منعقدکرنےکاذہن دیاجس پرانہوں نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائےشخصیات ،کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کےتحت رکن ریجن ملتان اسپیشل پرسنزڈیپارٹمنٹ مولانا آصف عطاری مدنی نے شالیمار کالونی ملتان میں نیو سہارا  فار فزیکل ڈس ایبل اینڈا سپیشل پرسنز سوسائٹی کمیٹی کے صدر سے ملاقات کی۔

اس دوران انہیں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ اور دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیاگیاجس پر صدر کمیٹی نے دعوت اسلامی کی کاوششوں کو خوب  سراہا۔بعدازاں اسپیشل پرسنز Employ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے صدر سےبھی  ملاقات اور میٹنگ کا سلسلہ رہا  جس میں 3دسمبر 2021ءکو یونیورسٹی میں اسپیشل پرسنز ڈے منانے کے حوالے سےمشاورت کی گئی۔مزیداس ایونٹ میں وائس چانسلر کو مدعو کرنے کے حوالے سے کلام کیاگیا۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)

پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےوکلاءکےزیرِاہتمام ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپورخاص میں جشنِ عیدِ میلاد النبی ﷺ کا اہتمام کیاگیاجس میں کثیرتعدادمیں عاشقانِ رسول نےشرکت کی۔

اس موقع پرمبلغِ دعوتِ اسلامی نےبیان کرتےہوئےاسلامی بھائیوں کی تربیت ورہنمائی کی اوروہاں موجوداسلامی بھائیوں کودعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کےبارےمیں بتایا۔(رپورٹ: رابطہ برائے وکلاء ،کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ  شب و روز ( اسلامی بہنیں) کی جانب سے 6 نومبر2021ء کو ڈیرہ اسماعیل خان کابینہ میں بذریعہ کال مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں لکی مروت کابینہ کی شب و روز ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو شعبہ شب و روز کے دینی کاموں کے متعلق اپڈیٹ نکات سمجھائے اور مزید ٹیلی تھون جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 6 نومبر2021ء  کو لاہور ریجن ڈیرہ اسماعیل خان کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھانے کا ذہن دیا اور علاقائی سطح تک اپنے شعبوں کو مضبوط بنانے کی ترغیب دلائی۔ مزید تمام کارکردگیاں وقت پر جمع کروانے اور خوب ٹیلی تھون جمع کروانے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات کے تحت 5 نومبر 2021ء  کو فیصل آباد ریجن میں بذریعہ انٹر نیٹ ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں مکتبۃ المدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں مکتبۃ المدینہ کے بستے (اسٹال) لگانے کے اہداف دیئےگئے۔ مزید ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کے حوالے سے بھی مدنی پھول دیئےگئے ۔

٭دوسری طرف اسلامی بہنوں کے شعبہ مکتبہ المدینہ للبنات کے زیر اہتمام 6 نومبر 2021ء کو فیصل آباد ریجن جھنگ زون میں مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں زون تا کابینہ سطح کی شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے مکتبۃ المدینہ کے آرڈر اور سیل کا جائزہ لیا اور اس حوالے سے در پیش مسائل پر کلام کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو آئندہ کے لئے اہداف دیئے۔ 


دُکھیاری اُمَّتْ کی غمخواری کے جذبے کے تحت فیصل آباد ریجن میں ماہ اکتوبر 2021ء میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  لگنے والے روحانی علاج ( اسلامی بہنیں) کے بستوں کی کارکردگی درج ذیل رہی:

روحانی علاج للبنات کے بستوں کی تعداد: 29

بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 5ہزار926

دیئے گئے تعویذات عطاریہ کی تعداد: 10ہزار71

بتائے گئے اورادِ عطاریہ کی تعداد: 7ہزار946

سلسلہ عالیہ قادریہ عطاریہ میں بیعت ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 213

تقسیم کئے گئے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 199


پچھلےدنوں شعبہ رابطہ برائےوکلاءدعوتِ اسلامی کےتحت مہر بار ایسوسی ایشن میں اجتماعِ میلادکااہتمام کیاگیاجس میں کثیرعاشقانِ رسول نےشرکت کی۔

اس موقع پرمبلغِ دعوتِ اسلامی نےبیان کرتےہوئےاسلامی بھائیوں کی تربیت ورہنمائی کی اوروہاں موجوداسلامی بھائیوں کودعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کےبارےمیں بتایا۔(رپورٹ: رابطہ برائے وکلاء ،کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے تحت 5 نومبر 2021ء  بروز جمعہ کراچی ساؤتھ زون 2 ماڑی پور کابینہ میں ماہانہ کابینہ سطح کے مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ نگران مع مشاورت اور ڈویژن نگران و مشاورت سمیت 24 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے ’’سُستی کے نقصانات‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور دینی کاموں میں سستی سے بچنے کے متعلق نکات پیش کئے۔ بعدازاں ذمہ دار اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں مضبوطی لانے کے متعلق مدنی پھول بتائے اور ماہانہ کارکردگی کو بہتر بنانے پر توجہ دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  بلدیہ ٹاؤن کابینہ ڈویژن نیول کالونی میں اکتوبر 2021ء میں ہونے والے دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی درج ذیل ہے:

کُل منسلک اسلامی بہنوں کی تعداد:2 ہزار 995

کُل معلمات کی تعداد: 68

کُل مبلغات کی تعداد: 53

کُل مدرسات کی تعداد: 17

اکثر گھر درس دینے یا سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 192

اکثر مدنی مذاکرہ دیکھنے /سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 218

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 924

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی اوسطاً تعداد: 2 ہزار 906

تقسیم کئے گئے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 11

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 76

اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی تعداد:17

اِن میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 107


دعوتِ اسلامی کے تحت 5 نومبر 2021ء  کو کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ کراچی میں کابینہ سطح پر مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ نگران و مشاورتوں اور ڈویژن نگران سمیت 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر کابینہ نگران اسلامی بہن نے پیشگی جدول بنانے،بر وقت جواب دینے اور صحابیات کی سیرت پڑھنے کی ترغیب دلائی ۔ علاوہ ازیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے نظام کو مضبوط کرنے کے حوالے سے نکات بتائے نیزکفن دفن ٹیسٹ لینے اور محافلِ نعت میں تقسیم رسائل کرنے کا ذہن دیا ۔