دعوتِ اسلامی کے  تحت کراچی ریجن کوئٹہ زون خضدار کابینہ کی اکتوبر 2021ء میں ہونے والے 8 دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی یہ رہی:

کُل منسلک اسلامی بہنوں کی تعدد: 507

کُل معلمات کی تعداد: 20

کُل مبلغات کی تعداد: 13

اکثر گھر درس دینے یا سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 37

اکثر مدنی مذاکرہ دیکھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :34

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :63

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 55

اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 18

اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی تعداد:2


دعوتِ اسلامی کےشعبہ علاقائی  دورہ ( اسلامی بہنیں) کے زیرِ اہتمام 4 نومبر 2021ء بروز جمعرات اورنگی ٹاؤن کابینہ کراچی میں ماہانہ مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں 4 ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو علاقائی دورہ کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے اور انہیں کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کروانے پر توجہ دلائی نیز کارکردگی بہتر انداز میں دینے کی نیت کروائی ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  10نومبر 2021ء بروز بدھ لاہور ریجن کی حافظ آباد زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے زون کے سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔مزید نیو ڈویژن میں دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی اور ذمہ داراسلامی بہنوں کی ٹیلی تھون کارکردگی کا فالو اپ کیا ۔

٭اسی طرح دعوتِ اسلامی کے تحت 10نومبر2021ء بروز بدھ پاکستان نگران اسلامی بہن نے لاہور ریجن کی نارووال زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ لیا جس میں سابقہ ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور نئے مقامات پر دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی نیز ذمہ داران کی ٹیلی تھون کارکردگی کا فالو اپ لیا ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  6 نومبر 2021 ء بروز ہفتہ لاڑکانہ ڈویژن میں زون سطح کےمدنی مشورے کا انعقاد ہوا۔ اس مدنی مشورے میں زون مشاورت اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے ’’احساسِ ذمہ داری‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا نیز مدنی کاموں کی تقسیم کاری،دینی کاموں میں ترقی اور ٹیلی تھون جمع کے متعلق نکات دیئے۔ علاوہ ازیں مختلف شعبہ جات کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے اپنے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے نکات پیش کئے۔ آخر میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دینی کاموں کو بڑھانے کی اچھی اچھی نیتیں بھی پیش کیں۔


شعبہ رابطہ برائےشخصیات دعوتِ اسلامی کےذمہ داران نے8نومبر2021ءبروز سیاسی و مذہبی رہنما سچل صفورا پیر عباس علی ، رہنما پاکستان پیپلز پارٹی امداد علی فلپوٹو، ایکس MCO ایگریکلچر حافظ ظہور احمد، سپریڈنٹ ایگریکلچر ممتاز علی جمالی اورہیڈ آف ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اسحاق علی سےملاقات کی۔

دوران ملاقات ذمہ داران نےانہیں دعوتِ اسلامی کےمختلف شعبہ جات کاتعارف اور ہفتہ وارمدنی مذاکرےمیں شرکت کرنےکاذہن دیا۔ بعدازاں شخصیات کوماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفےمیں پیش کیاگیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ،کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ (اسلامی بہنیں)کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن سکھر کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا ۔

مدنی مشورے میں زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ای-رسید کے حوالے سے تربیت کی اور ٹیلی تھون ڈونیشن ای- رسید کے ذریعے جمع کرنے کا ذہن دیا نیز ذمہ داراسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون کی مد میں زیادہ سے زیادہ یونٹس جمع کرنے کی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم (اسلامی بہنیں)کے زیرِ اہتمام 6 نومبر 2021 برزو ہفتہ کراچی ریجن قائد آباد کابینہ ڈویژن شفیع گوٹھ میں قائم اسکول (Down flow ship Sindh education foundation) میٹ اَپ ہوا ۔

اس دوران شعبہ تعلیم کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اسکول لیڈی پرنسپل کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے شعبہ تعلیم کے تحت ہونے والے مختلف سیشنز اور اصلاح اعمال اجتماع کے بارے میں آگاہی دی جس پر انہوں نے دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہم بھی اپنے ادارے میں سیشن کروائیں گے۔ آخر میں اُنہیں مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب بھی تحفے میں پیش کی گئی۔


  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام کراچی ریجن کوئٹہ زون خضدار کابینہ میں 4 نومبر 2021ء کو کابینہ تا ڈویژن سطح تک کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

اس موقع پر کابینہ نگران اسلامی بہن نے ’’سُستی کے نقصانات‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ اسلامی بہنوں کو وقت پر کارکردگی شیڈول جمع کروانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اِصلاحِ اعمال ( اسلامی بہنیں ) کے زیر اہتمام اکتوبر 2021ء میں خضدار کابینہ میں ہونے والے دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ فرمائیں:

تقسیم ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 45

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 26

ماہ میں 14،15 روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 3

ماہ میں 7،8 روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 4

ماہ میں 4،5 روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 8

رسالہ خاموش شہزادہ پڑھنے /سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 2

یومِ قفلِ مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 4

ایامِ قفلِ مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 3

٭ جناح کابینہ کی شعبہ اصلاحِ اعمال کی ماہانہ کارکردگی

تقسیم ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 26

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 20

ماہ میں اکثر دن روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 5

رسالہ خاموش شہزادہ پڑھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 6

یومِ قفلِ مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 6

ایامِ قفلِ مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 6

اصلاح اعمال اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:21


دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےشخصیات کےتحت ذمہ داراسلامی بھائیوں نے9نومبر2021ءبروزمنگل کئی شخصیات سےملاقات کی جن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ فہیم الدین میمن، اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ آفسر معروف علی آگانی، ایڈمنسٹریٹر DMC ملک شعیب احمد، X-EN واٹر بورڈ ڈیپارٹمنٹ وقار احمد، واٹر بورڈ ڈیپارٹمنٹ راشد علی انجنيئر، سپریڈنٹ واٹر بورڈ ڈیپارٹمنٹ فہیم احمداور5 اسٹاف ممبرزشامل تھے۔

اس دوران ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کےبارےمیں بتاتےہوئےمختلف شعبہ جات کاتعارف پیش کیانیز انہیں مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کاوزٹ کرنےکی دعوت بھی دی۔بعدازاں شخصیات کومکتبۃالمدینہ کےرسائل تحفےمیں دی گئیں۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ،کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)


تبلیغ دین اسلام میں  اَمَر بِالْمَعْروف و نہی عنِ المُنْکَریعنی نیکی کی دعوت کو عام کرنا اور برائی سے روکناایک بڑا منصب ہے۔ رب تبارک و تعالیٰ نے بھی ان کاموں کو کرنے کا قرآن مجید میں حکم ارشاد فرمایا ہے اور اسی مقصد کے لئے اللہ عَزَّوَجَلَّ نے حضرت آدم علیہ السلام سے لیکر آخری نبی حضرت محمد رسول اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم تک کم وبیش ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء و رسولوں کومبعوث فرمایا ہے۔آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم بھی لوگوں کو بھلائی کی طرف بلاتے اور برائی سے روکتے تھے۔ اس کے علاوہ آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اپنے اصحاب علیہم الرضوان کو بھی نیکی کی دینے اور برائی سے روکنے کا ذہن دیتے رہے ہیں۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عشق نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں غوطہ زن ہوکر اپنی ساری زندگی انہی کاموں میں وقف کر رکھی تھی۔ اس کے علاوہ دنیا میں جتنے بھی اللہ کے نیک بندے آئے انہوں نے بھی اپنی زندگی میں لوگوں کو بھلائی کی طرف آنے اور برائی سے رُکنے کا درس دیا۔

عاشقان رسول کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کا مدنی مقصد بھی یہی ہے کی ”مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے“۔ اس مقصد کے تحت دعوت اسلامی دنیا بھر میں نیکی کی دعوت کو عام کررہی ہے اور مسلمانوں کے دلوں میں گناہوں سے نفرت پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

بانی دعوت اسلامی حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ بھی مختلف ذریعے سے عاشقان رسول کو نیکی دعوت دیتے رہتے ہیں جن میں سے ایک ذریعہ ہفتہ وار رسالہ بھی ہے۔ اس ہفتے امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”لاکھوں نیکیاں اور لاکھوں گناہ“ پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یا رب الْمصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”لاکھوں نیکیاں اور لاکھوں گناہ“ پڑھ یا سُن لے، اُسے علم و تقویٰ کا پیکر بنا اور اُس سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے راضی ہوجا۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبِیِّن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download


کراچی میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری کے  پوتےشعبان رضا کی رسمِ بسم اللہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیاجس جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا محمد عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے بسم اللہ پڑھائی۔

اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی محمداطہر عطاری، حاجی سید ابراہیم عطاری، حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی، حاجی فضیل رضا عطاری، حاجی امین قافلہ عطاری اور شعبان رضا کے والد نگرانِ بنگلہ دیش محمد رضا عطاری سمیت دیگر شعبہ جات کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔