دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 25 ستمبر 2023ء بروز پیر مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے انٹیرئیر سندھ کے جامعۃ المدینہ اور  مدرسۃ المدینہ بوائز کے ناظمین کا آن لائن مدنی مشورہ فرمایا ۔

مدنی مشورے میں رکنِ شوری نے جامعات المدینہ و مدارس المدینہ کی سجاوٹ کرنے، اجتماع ِ میلاد اور جلوس میلاد میں طلبہ کو اپنے سرپرستوں کے ساتھ شرکت کروانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے اور انہیں اکتوبر میں ہونے والی ٹیلی تھون مہم میں بڑھ چڑھ کر کوشش کرنے کا ذہن دیا ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


25 ستمبر2023ء  بروز پیر دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے مجلس عشر صوبائی ڈویژن اور ڈسٹرکٹ ذمہ داران کا بذریعہ آن لائن مدنی مشورہ فرمایا ۔

رکن شوری نے اسلامی بھائیوں کو اجتماع ِ میلاد اور جلوس میلاد میں بڑے وڈیروں اور زمینداروں کو شرکت کروانے،ماہ میلاد کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز اکتوبر2023ء میں ہونے والی ٹیلی تھون مہم کے اہداف بھی دیئے ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام واہگہ ٹاؤن  لاہور واہگہ گاؤں میں مدرسۃ المدینہ بوائز بنام فیضان اہل بیت کے افتتاح کے موقع پر اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا ۔ رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے مدرسۃ المدینہ کا افتتاح فرمایاجس میں نگران واہگہ ٹاؤن مولانا حق نو از عطاری اور دیگر نگران و شخصیات اور مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔

افتتاح کے موقع پر رکن شوریٰ نے ’’ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق کریمانہ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا۔بیان کے آخر میں رکن شوری نے شرکائے اجتماع کیساتھ ملاقات کی اور انہیں تحائف بھی پیش کئے۔

رکن شوری کیساتھ شخصیات نے مدرسۃ المدینہ کا وزٹ کیا نیز رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری نے شخصیات کو دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


یوم ولادتِ مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی خوشی میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے کا سلسلہ جاری ہے۔ 23 ستمبر 2023ء بمطابق 7 ربیع الاول 1444ھ کو بھی ہفتہ وار مدنی مذاکرہ ہوا جس میں شہر کراچی اور پاکستان کے دیگر شہروں سے عاشقانِ رسول نےفیضانِ مدینہ کراچی آکر جبکہ ملک و بیرون ملک کے کثیر اسلامی بھائی بذریعہ مدنی چینل شریک ہوئے۔

اس مدنی مذاکرے میں عاشقانِ رسول کی جانب سے مختلف موضوعات پر سوالات کئے گئے جس کے امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے علم و حکمت سے بھرپور جوابات ارشاد فرمائے۔

مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے:

سوال:حضرتِ سیِّدُنا شیخ عبدُالحق محدث دِہلوی رحمۃُ اللہِ علیہ کے پیر و مُرشِد کا نام کیا تھا؟

جواب:حضرت سیِّدُنا عبدالوہاب متقی رحمۃُ اللہِ علیہ ۔

سوال:جُلوسِ میلاد میں کھانے پینے کی چیزیں لُوٹنا( جمع) کرنا کیسا؟

جواب: جُلوسِ میلاد میں کھانے پینے کی چیزیں لُٹانے سے چیزیں ضائع ہوتی ہیں۔ہاں،تقسیم کریں اور تقسیم کرنے والے اِس بات کو یقینی بنائیں کہ چیزیں پھینکنے کے بجائے لوگوں کے ہاتھوں میں دیں۔

سوال:جُلوسِ میلاد میں کس طرح شرکت کی جائے؟

جواب: جُلوسِ میلاد سال میں ایک مَرتبہ آتا ہے،اِس لیے باوُضو،مدنی پرچم ہاتھ میں پکڑ کر، نگاہیں جھکائے ، یہ تصور کرتے ہوئے کہ حضرت بی بی آمنہ رضی اللہُ عنہا کے گھر میرے پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی آمد ہوئی ہے اور میں اِستقبال کے لیے جا رہا ہوں، اِس سے دِل میں رِقت پیدا ہوگی اور لطف و سُرور آئےگا۔

سوال: بچوں کو جُلوسِ میلاد میں شرکت کروانے کا کیا فائدہ ہوتا ہے؟

جواب:جُلوسِ میلاد میں شرکت کا فائدہ دیکھنا ہو تو مجھے دیکھ لیں۔والد صاحب کو چاہیے کہ بچوں کو جُلوسِ میلاد میں شرکت کروائیں، میں بچپن سے ہی محافلِ نعت میں شرکت کیا کرتا تھا۔

سوال:اپنا جھنڈا دوسرے جھنڈوں میں مکس نہ ہو، اِس کے لیے کیا احتیاط کی جائے؟

جواب: اپنے ذاتی جھنڈے پر کوئی نشانی بنا لیں(مثلاً چاند تارا /کوئی پھول بنالیں وغیرہ) تاکہ اورجھنڈوں میں مکس(Mix) ہو بھی جائے تو اپنے جھنڈےکی پہچان ہو سکے۔

سوال: مسلمان کیسا ہوتا ہے؟

جواب: مسلمان شریعت کا پابند ہوتا ہے۔

سوال:میدانِ عرفات میں حاجیوں کے جو لمحات گزرتے ہیں وہ کیسے ہوتے ہیں؟

جواب: بہت قیمتی لمحات ہوتے ہیں۔

سوال:تخصص فی الحدیث کیا ہوتا ہے؟

جواب: جو درسِ نظامی (عالم کورس) کرنے کے بعد حدیثِ پاک کا علم حاصل کرتے ہیں، اِس کورس کے مکمل کرنے والے کو ”مُتَخَصِّصْ“ کہتے ہیں یعنی وہ حدیث کا ماہر(Specialist)ہے۔

سوال:فطری اور قدرتی بات میں کیا فرق ہے؟

جواب: فطری اور قدرتی بات دونوں کے ایک ہی معنیٰ ہیں۔

سوال:خود پسندی کسے کہتے ہیں؟

جواب:کسی میں کوئی خوبی ہو تو وہ اسے اپنا کمال سمجھے اور اُس کے زَوال سے بے خبر ہوجائے اسے عربی میں ”عُجب“ کہتے ہیں، یہ بڑی بُری چیز ہے۔یہ لوگوں میں پائی جاتی ہے، اِسی وجہ سے بعض لوگ ”میں میں“ کرتے رہتے ہیں۔ اِس کا حل یہ ہے کہ بندہ یہ ذہن بنائے کہ یہ خوبی اللہ پاک کی عطا سے ہے وہ جب چاہے گا اسے واپس لے لے گا۔

سوال: اِس ہفتے کا رِسالہ” دُرُودِ پاک کے فضائل“ پڑھنے سننے والے کو امیر اہلسنت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ نے کیا دُعا دی؟

جواب: یا رَبِّ کریم ! جو کوئی 17 صفحات کا رِسالہ ’’دُرُودِ پاک کے فضائل‘‘ پڑھ یا سُن لے، اُسے کثرت سے دُرُود و سلام پڑھنے کی توفیق دے اور اس کی ماں باپ سمیت بے حساب مغفرت فرما۔اٰمین بجاہِ النَّبی الامین صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے میڈیکل کی جانب سے نواب شاہ میں محفل میلاد مصطفی  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا سلسلہ ہوا جس میں ڈاکٹرز حضرات نے شرکت کی ۔

میلاد اجتماع میں نگران مجلس محمد شہزاد عطاری نے بیان کیا اور فضائلِ مصطفی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم بیان کرتے ہوئے ڈاکٹر حضرات کو اپنی زندگی کے شب وروز اللہ و رسول کے فرامین پر عمل کرتے ہوئے گزارنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے بہت بھلے جذبات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد فاروق عطاری نیوسوسائٹیز ڈیپاٹمنٹ آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


نیو سوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی  کے زیرِ اہتمام سرگودھا میں واقع حمزہ گارڈن میں محفل میلاد کا انعقاد ہوا جس میں ڈویژن مشاورت کے نگران عادل رضا عطاری نے بیان کیا اور نیکی کی دعوت دیتے ہوئے حاضرین کو مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے نیک خیالات کا اظہار کیا۔ (رپورٹ:محمد فاروق عطاری نیوسوسائٹیز ڈیپاٹمنٹ آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی کے نیوسوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ کے تحت 23 ستمبر2023ء  بروز ہفتہ انجینئر ٹاؤن لاہور کی جامع مسجد زینب میں اجتماع میلاد کا انعقاد ہوا جس میں کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری نے ’’معجزات مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘کے موضوع پر بیان کیا۔دورانِ بیان اسلامی بھائیوں کو مدنی قافلے میں سفر کرنے اور اجتماع میلاد میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد فاروق عطاری نیوسوسائٹیز ڈیپاٹمنٹ آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ  فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اوکاڑہ میں میٹ اپ ہوا جس میں ساہیوال ڈویژن کے شفٹ تعلیمی ذمہ داران و معاونین نے شرکت کی ۔

ساہیوال ڈویژن کے تعلیمی امور ذمہ دار مولانا شفیق عطاری مدنی و رکن مجلس تعلیمی امور سید انس عطاری نے تربیتی سیشن میں تجویدی مسائل، لیڈرشپ اینڈ مینجمنٹ اسکلز ، کامیابی اور حوصلہ افزائی کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کو مدنی پھول دیئے ۔

علاوہ ازیں ڈویژن ذمہ دار مولانا نعیم اللہ عطاری مدنی نے ’’مشکلات پر صبر اور نعمتوں کے حصول پر شکر ادا کرنے‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا کو 12دینی کاموں میں خود اور مدرسین کو شرکت کروانے کا ذہن دیا نیز ٹیلی تھون مہم میں بڑھ چڑھ کر مدنی عطیات کرنے کی ترغیب بھی دی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


شعبہ کفن دفن دعوت اسلامی کےتحت 24 ستمبر 2023ء  کو منگوپیر خیر آباد میں کفن دفن کورس کا سلسلہ ہوا جس میں جامع مسجد رفیق الحرمین کے اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔

شعبہ کفن دفن ویسٹ ڈسٹرکٹ ذمہ دار مزمل عطاری نے نمازی حضرات کو غسلِ میت دینے اورکفن کاٹنے/ پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز تدفین سے متعلق دینِ اسلام کی تعلیمات سے آگاہ کیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ: عزیر عطاری شعبہ کفن دفن،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی  دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 24 ستمبر 2023ء کو عزیز بھٹی ٹاؤن ہجویری اسکیم لاہور میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ کارکردگی کے ذمہ دا ر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے عزیز بھٹی ٹاؤن ذمہ داران کے تربیتی سیشن میں مسکراہٹ، پرسنل گرومنگ اور اخلاقیات کے موضوعات پرتربیت کی جس پر اسلامی بھائیوں نے خوشی کا اظہار کیا اور عمل کرنے کی اچھی نیت کی۔ سیشن کے اختتام پر ذمہ داران نے ٹیلی تھون کی مد میں رکنِ شوریٰ کو یونٹس بھی پیش کئے ۔(رپورٹ: شہزاد عطاری آفس ذمہ دار ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


23 ستمبر 2023ء بروز ہفتہ حیدرآباد سٹی میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ کے ناظمین و اساتذہ اور مدرسۃ المدینہ کے ناظمین نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے جامعات المدینہ و مدارس المدینہ کی سجاوٹ کرنے، اجتماع ِ میلاد اور جلوس میلاد میں طلبہ کو اپنے سرپرستوں کے ساتھ شرکت کروانے کے حوالے سے ذہن دیا نیزماہ ربیع الاول کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کے بارے میں مدنی پھول دیئے اور اکتوبر 2023ء میں ہونے والی ٹیلی تھون مہم کے اہداف۔ مزید اس موقع پر حیدرآباد سٹی نگران حاجی محمد سہیل عطاری نے بھی شرکا کی تربیت کی ۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی  کے زیرِ اہتمام فیضان اسلامک سینٹر بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں مستقل عمرہ تربیت گاہ کا افتتاح کردیا گیاہے ۔ افتتاحی پروگرام میں ڈویژن ذمہ دار مجلس حج و عمرہ حاجی مبشر حسن عطاری نے شعبے کا تعارف کروایا اور مدنی پھول دیئے ۔

بعدازاں مجلس حج و عمرہ ذمہ دار حاجی اسامہ عطاری نے عمرہ پریذنٹیشن سلائیڈ کے ذریعے عمرے کا طریقہ اور حاضری مدینہ کے آداب بیان کئے ۔

آخر میں شعبہ ذمہ دار عبدالوحید عطاری نے بیان کیا جس میں شرکا کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا ۔ (رپورٹ: مبشر حسن عطاری مجلس حج و عمرہ راولپنڈی ڈویژن،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)