14 رجب المرجب, 1446 ہجری
21 اگست 2024ء کو مغربی ریاست نیوزی لینڈ میں
دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں
مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں نیوزی لینڈ نگران و ذمہ داران نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں شریک ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
دینی کاموں کے سلسلے میں دوسرے ملک / اسٹیٹ سے شفٹ ہونے والی اسلامی بہن کے دینی
کاموں کے متعلق گفتگو کی نیز ڈیلی کلاسز کی حاضری اور آن لائن سیکھنے سکھانے کے
حلقوں پر مشاورت کی۔
نگرانِ نیوزی لینڈ اسلامی بہن نے رسالہ کارکردگی
بڑھانے کا ذہن دیتے ہوئے مدنی چینل اور مدنی مذاکرے کی کارکردگی پر کلام کیا۔اس کے
علاوہ نگرانِ نیوزی لینڈ نے محفلِ نعت اور اجتماعِ میلاد کے بارے میں مشاورت کی۔