14 رجب المرجب, 1446 ہجری
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
خواتین میں ہونے والے 8 دینی کاموں کے سلسلے میں 21 اگست 2024ء کو ایک مدنی مشورہ
ہوا جس میں میلبرن نگران سمیت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس دوران نگرانِ میلبرن اسلامی بہن نے فقہی
مسائل کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ شروع کرنےاور ایسٹ کاؤنسل ڈینڈینونگ (Dandenong is a southeastern city of Melbourne) میں دعوتِ اسلامی
کے دینی کام بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا۔
علاوہ ازیں نگرانِ میلبرن نے دینی کاموں کا
جائزہ لیتے ہوئے ڈینڈینونگ میں فیضان ویک اینڈ اسلامک اسکول کی کلاسز پر مشاورت کی جس پر تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
اچھی اچھی نیتیں کیں۔