الله عز و جل نے قرآن پاک میں بہت سے انبیاء کرام کا ذکر خیر فرمایا انہی میں سے ایک نبی حضرت شعیب بھی ہیں حضرت شعیب علیہ السلام کو دو قوموں کی طرف رسول بنا کر بھیجا گیا ایک مدین اور دوسرے اصحاب ایکه آپ نے اپنی قوم کو جو نصیحتیں فرمائی اللہ عزوجل نے ان کو قرآن پاک میں حکایت فرمایا آئیے ان میں سے ۔چند نصیحتیں پڑھنے کی سعادت حاصل کرتے ہیں:

امانت پر نصیحت :اور لوگوں کی چیزیں گھٹا کر نہ دو۔ ( پ ۱۲ آیت ۸۵ )

فساد نہ پھیلانے پر نصیحت : اور زمین میں انتظام کے بعد فساد نہ پھیلا و ( پ ۸ الاعراف آیت ۵۶)

اپنا کام کرنے پر نصیحت : اور اے قوم تم اپنی جگہ اپنے کام . کیے جاؤ میں اپنا کام کرتا ہوں، جلدی تمہیں پتہ چل جائے گا کس پر آتا ہے وہ عذاب کہ اسے رسوا کرے گا اور کون جھوٹا ہے۔ اور انتظار کرو میں بھی تمہارے ساتھ انتظار میں ہوں۔ ( ۱۲ اس ھود آیت ۹۳)

اللہ سے ڈرنے پر نصیحت :-اور ڈرو اس سے جس نے پیدا فرمایا تمہیں اور (تم سے) پہلی مخلوق کو ۔ ( پ ۱۹ ، شعراء آیت ۱۸۴)

اللہ سے مغفرت طلب کرنے اور اس کی طرف رجوع کرنے پر نصیحت: مغفرت طلب کر واپنے رب سے پھر دل و جان سے ) رجوع کرو اس کی طرف بے شک میرا رب بڑا مہربان (اور) پیار کرنے والا ہے۔ ( پ ۱۲ سورت، آیت ۹۰)

درس :الله پاک ہمیں ان نصیحت یوں پر عمل کرنے اور انہیں دوسروں تک پہنچانے کی توفیق عطاء فرمائے آمین