دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت 28 اگست 2026ء کو میرپور برانچ (شفٹ قادری) کے مدرسین کا ماہانہ مدنی مشورہ منعقد کیا گیا۔

اس مدنی مشورے میں گجرانوالہ و راولپنڈی ڈویژن کے تعلیمی امور ذمہ دار حافظ جواد عطاری نے آن لائن کلاسز کے بروقت آغاز و اختتام اور دیگر اہم تعلیمی معاملات پر تفصیلی گفتگو کی۔

اس موقع پر تعلیمی امور ذمہ دار نے مدرسین کی جانب سے پیش کیے جانے والے مختلف سوالات کے وابات بھی دیے اور تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے سے متعلق اہم نکات پر رہنمائی کی۔ ( رپورٹ:مولانا محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 14 ربیع الاول 1448ھ بمطابق 27 اگست 2026ء بروز جمعرات عالمی مدنی مرکز  فیضانِ مدینہ، کراچی میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں عاشقانِ رسول کی کثیر تعداد موجود تھی۔

اجتماع باقاعدہ آغاز معمول کے مطابق تلاوتِ قراٰنِ مجید سے کیا گیا جس کے بعد نعت خواں حضرات نے پیارے آقا مکی مدنی مصطفیٰ کی بارگاہِ اقدس صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود تمام عاشقانِ رسول دینی و اخلاقی تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام آج 29 اگست 2026ء بمطابق 16 ربیع الاول 1448ھ بروز ہفتہ، رات تقریباً 9:15 بجے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے ہفتہ وار  مدنی مذاکرہ براہِ راست (LIVE) نشر کیا جائے گا۔

اس مدنی مذاکرے کی خاص بات یہ ہوتی ہے کہ بانیِ دعوتِ اسلامی، امیرِ اہل سنت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ اپنے پُرخلوص انداز میں عاشقانِ رسول کو مدنی پھولوں سے نوازتے اور ان کی تربیت و رہنمائی کرتے ہیں نیز دینِ اسلام کی تعلیمات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی میں رہنے کے طریقے کے حوالے سے ان کی تربیت کرتے ہیں۔

براہِ راست دیکھنا اور سوالات بھیجنا:

یہ مدنی مذاکرہ مدنی چینل پر براہِ راست نشر کیا جائے گا جس میں حاضرین و ناظرین مختلف سوالات کریں گے جن کے امیرِ اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ علم و حکمت سے بھرپور جوابات ارشاد فرمائیں گے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام آج  29 اگست 2026ء بروز ہفتہ اجتماعِ میلاد “ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ عظیم الشان اجتماع دیناج پور انسٹیٹیوٹ گراؤنڈ، صدر، دیناج پور بنگلہ دیش میں منعقد ہوگا۔

اس اجتماع کا باقاعدہ آغاز شام 7:00 بجے ہوگا جبکہ خلیفۂ امیرِ اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی کا خصوصی بیان (Speech) رات تقریباً 9:00 بجے شروع ہوگا۔

براہِ راست (Live) نشریات:

یہ پروگرام مدنی چینل بنگلہ (MADANI CHANNEL BANGLA LIVE HD) پر براہِ راست نشر کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ خلیفۂ امیرِ اہلسنت کے فیس بک پیج (MAULANA UBAID RAZA) اور یوٹیوب چینل (MAULANA UBAID RAZA ATTARI) پر بھی اسے لائیو دیکھا جا سکے گا۔

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ملتان میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے تعلق کھنے والے  افراد کے لیے Grand Teachers' Congregation کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

مختلف ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق یہ گرینڈ ٹیچرز اجتماع 2 ستمبر 2026ء بروز بدھ، رات تقریباً 8:45 بجے ملتان آرٹس کونسل، ملتان میں منعقد کیا جائے گا۔

اس پروقار اجتماع میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے جن کا موضوع ”پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انسانیت کے سب سے بڑے معلم“مقرر کیا گیا ہے۔

ملتان اور اطراف سے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور ٹیچنگ سے وابستہ افراد کو اس گرینڈ ٹیچرز اجتماع میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے ۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 25 اگست 2026ء کو راولپنڈی کے تاریخی لیاقت باغ گراؤنڈ میں عظیم الشان اجتماعِ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس میں راولپنڈی اور اسلام آباد سے کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس بابرکت اجتماع میں عمومی افراد کے ساتھ ساتھ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں سے دونوں شہروں کے اسپیشل پرسنز (گونگے، بہرے اور نابینا افراد) اور دیگر خصوصی افراد نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا جس کے بعد نعت خوانوں نے بارگاہِ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نذرانہ عقیدت پیش کیا جبکہ محفل میں درود و سلام اور” مرحبا یا مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پُرجوش نعروں سے سماء انتہائی روح پرور ہو گیا۔

اجتماع میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے” شانِ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر ایمان افروز بیان کیا۔ انہوں نے حاضرین کو سنتِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل پیرا ہونے اور دلوں میں محبتِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پختہ کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: کامران عطاری صوبائی ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


ڈویژن فیصل آباد، پنجاب کے ڈسٹرکٹ ٹوبہ میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 26 اگست 2026ء بروز بدھ اجتماعِ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس میں اسپیشل پرسنز کافی تعداد میں موجود تھے۔

اس اجتماعِ پاک کا آغاز تلاوتِ قراٰن و نعت شریف سے ہوا جس کے بعد فیصل آباد ڈویژن کے ذمہ دار محمد نعمان بدر عطاری نے ” میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلمکے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

اجتماع کی خاص بات یہ رہی کہ فیصل آباد ڈویژن کے ذمہ دار نے پورا بیان اشاروں کی زبان (Sign Language) میں کیا تاکہ اسپیشل پرسنز (گونگے، بہرے اور نابینا افراد) براہِ راست سیرتِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ذکرِ میلاد سے مستفید ہو سکیں۔

اجتماع میں خصوصی افراد کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کی خوشی میں اپنے مخصوص انداز میں عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 24 اگست 2026ء کو فیصل آباد شہر، پنجاب کی جامع مسجد رضوی سیالوی میں اجتماعِ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلی معلومات کے مطابق اس پروقار اجتماع میں تلاوت و نعت کے بعد نگرانِ فیصل آباد ڈویژن مشاورت حاجی سلیم عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کی رہنمائی کی۔

اجتماع کی خاص بات یہ تھی کہ اسپیشل پرسنز (گونگے، بہرے اور نابینا افراد) کی سہولت کے لیے نگرانِ ڈویژن کے بیان اور دیگر مراحل کی اشاروں کی زبان (Sign Language) میں ترجمانی کی گئی تاکہ وہ بھی بیان کے مضامین اور میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی برکات سے مکمل طور پر مستفید ہو سکیں۔

اجتماع کے اختتام پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اسپیشل پرسنز سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد نعمان بدر عطاری فیصل آباد ڈویژن اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

کنز المدارس بورڈ کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والے تعلیمی مقابلوں کا فائنل مرحلہ 25 اگست 2026ء کو بورڈ کےکنز المدارس کے  ہیڈ آفس، فیصل آباد میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا جس میں ابتدائی مراحل سے کامیابی حاصل کر کے پہنچنے والے ممتاز طلبہ نے شرکت کی۔

مقابلوں کے شفاف، منصفانہ اور منظم انداز میں جائزے کے لیے مختلف شعبہ جات کے ماہرین پر مشتمل خصوصی پینلز تشکیل دیے گئے تھے جنہوں نے طلبہ کی کارکردگی اور تیاری کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔

فائنل مرحلے میں درج ذیل شعبہ جات کے مقابلے شامل تھے:

٭حفظِ قرآن اور حسنِ قراءت٭عربی و انگریزی زبان دانی (Arabic & English Language Proficiency) ٭حفظِ حدیث٭فقہ و اصولِ فقہ٭فہمِ سیرتِ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔

ان مقابلوں میں طلبہ نے اپنی اعلیٰ علمی تیاری، فصاحت و بلاغت اور مہارتوں کا بہترین مظاہرہ کیا جس پر اُ ن کی حوصلہ افزائی کی گئی۔(رپورٹ:ابراراحمد کیمرہ مین سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ کنزالمدارس بورڈ فیصل آباد، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

علمی مقابلے (Academic Competitions) طلبہ کو اپنی علمی استعداد و فہم اور اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا مؤثر و بہترین موقع فراہم کرتے ہیں۔

اسی سلسلے میں کنز المدارس بورڈ (دعوتِ اسلامی) کے زیرِ اہتمام 18 اگست 2026ء کو پاکستان کے مختلف شہروں میں قائم جامعات المدینہ میں حفظِ حدیث، فقہ و اصولِ فقہ، حسنِ قراءت اور فہمِ سیرتِ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خصوصی مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔

ان مقابلوں میں جامعات کے طلبہ نے بھرپور شرکت کی اور اپنی علمی و فنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ، لاہور میں بھی پروقار طریقے سے مقابلہ منعقد ہوا جس میں طلبہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ (رپورٹ:ابراراحمد کیمرہ مین سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ کنزالمدارس بورڈ فیصل آباد، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 27 اگست 2026ء کو کراچی کے اہم راستے یونیورسٹی روڈ پر ایک عظیم الشان مرکزی جلوسِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں عاشقانِ رسول کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق اس عظیم الشان جلوسِ میلاد میں شرکت کرنے والی اہم شخصیت بانیِ دعوتِ اسلامی، امیرِ اہل سنت حضرت علامہ مولانا اابو بلال محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کی تھی جبکہ نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری، اراکینِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری، حاجی امین عطاری، حاجی فضیل عطاری اور تمام ذمہ داران سمیت ہزاروں عاشقانِ رسول موجود تھے۔

سبز پرچم اور نعت خوانی: جلوسِ میلاد میں شریک عاشقانِ رسول ہاتھوں میں عقیدت کے ساتھ سبز پرچم لہراتے رہے اور سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہِ رسالت میں مدحت کے نذرانے (نعت شریف) پیش کرتے ہوئے آگے بڑھتے رہے۔

پرجوش نعرے:اس تمام سفر کے دوران پوری فضا ”مرحبا یا مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلمکے پرجوش اور ایمان افروز نعروں سے گونجتی رہی تھی۔

جلوسِ میلاد کے اختتام پر دعا کروائی گئی اور تمام عاشقانِ رسول نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں باجماعت نماز ادا کی جس کے بعد تمام عاشقانِ رسول کے لیے کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں” میلاد وصبحِ بہاراں اجتماع “کا انتہائی عقیدت و احترام اور شاندار انداز میں انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کرنے کی سعادت حاصل کی۔

نگرانِ شوریٰ کا بیان اور ولادتِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا تذکرہ:

اجتماع کی ابتدا میں تلاوتِ قراٰن کی گئی اور نعت خواں اسلامی بھائیوں نے حضور خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا جس کے بعد نگرانِ مرکزی مجلسِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے بیان کیا۔ نگرانِ شوریٰ نے اسلامی تعلیمات کے حوالے سے حاضرین و ناظرین کی رہنمائی کی اور ولادتِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ایمان افروز واقعات بیان کیے۔

جلوسِ میلاد اور امیرِ اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ کا مدنی مذاکرہ:

اجتماع کے دوران فیضان ِ مدینہ کراچی کے احاطے میں عاشقانِ رسول نے بانیِ دعوتِ اسلامی، امیرِ اہل سنت حضرت علامہ مولانا اابو بلال محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کے ہمراہ جلوسِ میلاد میں شرکت کی۔

جلوس میلاد کے بعد امیرِ اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے ساری رات جاری رہنے والے مدنی مذاکرے میں شریک تمام عاشقانِ رسول کو اپنے حکمت بھری باتوں اور مدنی پھولوں سے نوازا۔ اس روحانی اجتماع کے دوران شرکا کے لیے سحری کا خاص اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

صبحِ بہاراں کا جشن اور مبارکباد کا تبادلہ:

اجتماع کے اختتام پر ایک نہایت دلکش اور روح پرور منظر دیکھنے میں آیا جب تمام عاشقانِ رسول نے ”مرحبا یا مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلمکے پرجوش نعروں کی گونج میں صبحِ بہاراں کا جشن منایا اور ایک دوسرے کو میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مبارکباد پیش کی۔