پشاور، صوبہ KPK کے ڈسٹرکٹ چار سدہ میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں اسپیشل پرسنز سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

تلاوت و نعت کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی مولانا بخت شیر عطاری مدنی نے حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی ولادت سے پہلے اور آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی دنیا میں تشریف آوری کے بعد کے واقعات بیان کرتے ہوئے حاضرین کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا نیز اسپیشل پرسنز کی آسانی کے لئے مولانا ہدایت اللہ جنیدی عطاری مدنی نے بیان کی ترجمانی کی ۔

آخر میں اسپیشل پرسنز نے دعوتِ اسلامی کے تحت سفر کرنے والے قافلوں اور سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)