اسلام ایک ایسا دین ہے جو زندگی کے ہر پہلو میں
رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ سورج اور چاند کا گرہن بھی ایک قدرتی مظہر ہے جسے اسلام نے
محض سائنسی یا اتفاقی عمل قرار نہیں دیا بلکہ اس کے ساتھ ایک روحانی پیغام بھی
وابستہ فرمایا ہے۔
اسلام نے گرہن کے وقت ہمیں غفلت میں رہنے یا
خرافات میں پڑنے سے منع فرمایا ۔ سورج اور چاند گرہن ہمیں یہ یاد دلاتے ہیں کہ
کائنات کا نظام اللہ پاک کے قبضے میں ہے۔ وہ جب چاہے معمولات میں تبدیلی لا سکتا
ہے۔ یہ مظاہر انسان کو اپنی عاجزی، فنا ہونے والی زندگی اور اللہ کی کبریائی پر
غور کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔
سورج اور چاند گرہن سے متعلق معلومات حاصل کرنے
کے لئے شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ
مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقانِ رسول کو اس ہفتے 21 صفحات کا رسالہ ”سورج اور چاند گرہن“ پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/
سننے والوں کو اپنی دعاؤں بھی سے نوازا ہے۔
دعائے عطار
یااللہ پاک! جو کوئی 21 صفحات کا رسالہ ”سورج اور چاند گرہن“ پڑھ یا سن لے اُسے خواب میں جناب رسالت مآب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم کا دیدار نصیب کر اور اُس کو ماں باپ سمیت بے
حساب بخش کر جنت الفردوس میں اپنے پیارے حبیب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا پڑوسی بنا۔اٰمین
یہ رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی
زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے: