14نومبر 2020ء کو نگران مجلس کفن دفن سید مظہر عطاری نے نگران ڈویژن محمد افضل عطاری اور ڈاکٹر محمد کاشف عطاری کے ہمراہ کھاریاں کابینہ کی مارکیٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔

نگران مجلس نے انہیں ٹیلی تھون کی ترغیب دلائی جس پر ہاتھوں ہاتھ 9یونٹس جمع ہوئے جبکہ شخصیات نے مزید 30 یونٹس جمع کروانے کی نیتیں پیش کیں۔


12نومبر 2020ء کو نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے ٹیلی تھون کے حوالے سے کھاریاں کابینہ لالہ موسیٰ ڈویژن کا دورہ کیا۔

لالہ موسیٰ میں نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی شاہد عطاری کو نگران مجلس کفن دفن سید مظہر عطاری کی جانب سے 3 یونٹس پیش کئے گئے۔


12نومبر 2020ء کو سیالکوٹ کابینہ میں نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری کی آمد ہوئی۔ نگران پاکستان اور سید مظہر عطاری نگران مجلس کفن دفن کے درمیان ٹیلی تھون کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا اور اہداف طے کئے۔نگران مجلس نے نگران پاکستان حاجی شاہد عطاری کو 12.6یونٹس بھی جمع کروائے۔


دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے تحت منڈی بہاؤالدین کابینہ منظور آباد محلہ صوفی سٹی روڈ  کی جامع مسجد خوشبوئے مدینہ میں پریکٹیکل کفن دفن اجتماع ہوا جس میں علاقےکے عاشقان رسول نے شرکت کی۔

نگران مجلس کفن دفن سید محمد مظہر عطاری نے شرکا کو غسل میت، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سیکھایا اور ٹیلی تھون میں یونٹ جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔

اس اجتماع میں نگران کابینہ حاجی رفعت عطاری بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کی مجلس سکیورٹی کے تحت بذریعہ کال گلگت میں مدنی مشورہ ہوا جس میں والنٹیئر اور گارڈزنے شرکت کی۔ رکن کابینہ شیخوپورہ مجلس سکیورٹی احمد رضا عطاری نے جدول بنانے اور عمل کرنے کے حوالے سے بات چیت کی اور مختلف امورپر مدنی پھول ارشاد فرمائے جن کی تفصیلات درج ذیل ہے:

ڈیوٹی، 12مدنی کام، رسالہ مطالعہ، مدنی مذاکرہ و ہفتہ وار اجتماع، افرادی قوت، مسائل اور ان کا حل


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے ڈویژن ذمہ دار محمد احمد رضا  عطاری نے گلگت بلتستان ضلع استور میں زرعی ترقیاتی بینک کے مینیجر آصف محمود سے ملاقات کی۔احمد رضا عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور قرآن پاک سیکھنے کی اہمیت اور فضیلت بیان کی۔ڈویژن ذمہ دار نے آصف محمود کوفیضان آن لائن اکیڈمی کی معلومات فراہم کرتے ہوئے مدنی مرکز فیضان مدینہ لاہورکے وزٹ کی دعوت دی۔ 


دعوت اسلامی کی مجلس ڈاکٹرہومیو پیتھک شمالی زون لاہور کے ذمہ دار اسلامی بھائی کا فیروز پور روڈ کابینہ اور قصور کابینہ کا جدول رہا جہاں انہوں نے نگران کابینہ محمد شہباز عطاری اور رکن کابینہ سے مدنی مشورہ کیا۔ مدنی مشورے میں شعبے کے حوالے سے اہم امور پر کلام ہوا۔

اسی طرح ذمہ دار اسلامی بھائی نے قصور کابینہ میں رکن کابینہ سے مدنی مشورہ کیا جس میں انہیں ٹیلی تھون کے اہداف دیئے ۔ 


دعوت اسلامی کی مجلس وقف مبلغ کے زیر اہتمام 12 نومبر 2020ء کو پنجاب کے علاقے بدوکے میں ایصالِ ثواب کے لئے قل شریف کا انعقاد کیا گیا جس میں علمائے کرام، تاجران، مقامیS.H.Oاور اہلِ علاقہ نے شرکت کی۔

نگران کابینہ ڈسکہ حاجی عثمان طاہر عطاری نے ”فکر آخرت “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو نماز کی پابندی کرنےاور درود پاک کی کثرت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی ویلفیئر کےزیرِ اہتمام بلوچستان کے شہر سبی میں بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا گیا۔ بلڈ ڈونیشن کیمپ میں دعوت اسلامی کے ذمہ داران اور دیگر افراد نےتھیلیسیمیا اور ہموفیلیا کے مریضوں کے لئے اپنے خون کا عطیہ پیش کیا۔

مختلف سیاسی و سماجی شخصیات ، افسران اور میڈیا نمائندگان نے بلڈ کیمپ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بلڈ ڈونیٹ کرنے والے افراد کی حوصلہ افزائی کی اور دعوت اسلامی کے اقدام کو سراہا۔


پچھلے دنوں تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کے زیر اہتمام سالانہ امتحان  2020ء کا انعقاد کیا گیا۔ تنظیم المدارس نے نتائج کااعلان کرتے ہوئے پوزیشن ہولڈرز کی فہرستیں جاری کردی ہیں۔

پوزیشن ہولڈرز میں دعوت اسلامی کے جامعات المدینہ میں پڑھنے والے طلبہ بھی نمایاں مارکس حاصل کرکے پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں جن کی تفصیلات درج ذیل ہے:

جامعۃ المدینہ اشاعت اسلام منیر آباد ضلع ملتان درجہ خاصہ کے طالبعلم محمد سہیل بن نذرنے الشہادۃ الثانویۃ الخاصہ میں پہلی پوزیشن ، جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ شاہ رکن عالم کالونی ضلع ملتان درجہ دورۃ الحدیث کے طالبعلم سعد حارث بن نیاز علی قریشی نے الشہادۃ العالمیۃ فی العلوم العربیۃ والاسلامیۃ میں دوسری پوزیشن، جامعۃ المدینہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی درجہ دورۃ الحدیث شریف کے طالبعلم اویس اختر بن اختر حسین نے الشہادۃ العالمیۃ فی العلوم العربیۃ والاسلامیۃ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہند چنّائی   زون گزشتہ ہفتے 5مقامات پر محافلِ میلاد اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”سیرتِ مصطفیٰ ﷺ“ کے موضوع سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ کے زیرِ اہتمام سکھر زون پرانہ سکھر کالونی میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

سکھر کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”آقاﷺکی شان و عظمت“ کے موضوع پر بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون میں بھر حصہ ملانےاور ڈونیشنز دینے کا ذہن دیا۔