
شعبہ
جامعۃ المدینہ بوائز کے تحت 02 اگست 2023ء کو کراچی کے جامعۃ المدینہ کنز الایمان
بابری چوک میں نائٹ شفٹ کے پہلے اور کراچی سٹی کے چوتھے ”دورۃ الحدیث شریف“ کا
افتتاح کردیا گیا۔
اس
موقع پر افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد علی عطاری، اراکین مجلس جامعۃ المدینہ، جامعۃ
المدینہ کے اساتذہ ، ناظمین اور طلبۂ کرام سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔ افتتاحی
تقریب میں استاذ الحدیث مفتی محمد حسان عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نےسنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مبارکباد پیش
کی۔ مفتی صاحب نے طلبۂ کرام کو بخاری شریف کی پہلی حدیث بھی پڑھائی۔
واضح رہے کہ اس دورۃ الحدیث شریف میں نائٹ شفٹ
جامعۃ المدینہ کے 40 طلبۂ کرام صحاحِ ستّہ پڑھنے کی سعادت حاصل کریں گے۔
خداکی قسم
مجھے امام حسین سے محبت ہے ، امیر اہلسنت کا سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ سے محبت و عقیدت کا اظہار

11
محرم الحرام 1445ھ 29 جولائی 2023ء بروز ہفتہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی
میں علمِ دین سے بھرپور مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر عاشقانِ رسول کی
براہِ راست اور بذریعہ مدنی چینل شرکت رہی۔
معمول
کے مطابق مدنی مذاکرے کا آغاز تلاوتِ قراٰن اور نعت شریف سے کرنے کے بعد سوال و
جواب کا سلسلہ ہوا جس میں شیخ طریقت، امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس
عطار قادری رضوی ضیائی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقانِ
رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے علم و حکمت بھرے جوابات ارشاد فرمائے۔
سوال: اہل بیت
سے محبت کا کیافائدہ ہے؟
جواب:فرمان امام حسین رضی
اللہ عنہ: جس نے اللہ پاک کی رضا کے لیے ہم
سے محبت کی ، پھرشہادت اوردرمیان کی انگلی کو آپس میں ملاکر فرمایا ہم اوروہ قیامت کے دن یوں ہوں گے ۔(معجم کبیر،3/125،روایت 2848)
سوال:امیراہل سنت نے محبتِ امام حسین رضی اللہ عنہ کا اظہارکن الفاظ سے فرمایا؟
جواب:خداکی قسم مجھے امام حسین سے محبت ہے ،جب مَیں
چھوٹاتھا ،بول بھی نہیں سکتاتھا ،اس وقت سے ہی مجھے ان سے محبت ہے،امام اہل سنت اعلیٰ حضرت امام احمدرضا رحمۃ اللہ علیہ نے
صبرکرنے کا حکم دیا ہے ورنہ واقعہ ٔکربلااورآپ کی شہادت کا تصورآتاہے تو جی
چاہتاکہ پھوٹ پھوٹ کر روؤں۔صبرکرنا ہے ،اپنے آپ کوکنڑول کرنا ہے اوراگرکوئی آوٹ آف
کنڑول ہوجائے اورخودبخودآنسوبہہ جائیں تو بھی سعادت کی بات ہے ،ہمیں امام حسن
اورامام حسین رضی اللہ عنہما سے پیارہے اور ان سے نسبت رکھنے والی چیزوں سے بھی پیارہے، مجھے سیدوں سے
پیارہے کیونکہ یہ ان کی اولادہیں ۔
سوال :حضرت
امام حسین رضی اللہ عنہ کی
عبادت کا اندازکیا تھا؟
جواب: حضرت
امام حسین رضی اللہ عنہ دن
رات میں ایک ہزارنوافل ادافرمایا کرتے تھے
۔ماہِ رمضان میں مکمل قرآن پاک ختم فرمایا کرتے تھے ۔آپ کو حج کرنے کا بہت شوق تھا
،آپ نے 25حج پیدل کئے۔
سوال: بعض اوقات غربت کی وجہ سے دل پریشان ہوجاتاہے ،یہ پریشانی کیسے دورہو؟
جواب:جب تک اللہ پاک نے زندہ رکھنا مقدرفرمایاہے تو رزق
اللہ پاک کے ذمہ کرم پر ہے۔کفایت شعاری اختیارکی جائے ۔ہمیں ناشتے میں
پراٹھا،انڈاآملیٹ اورایک آم بھی درکارہے جبکہ ہمارے پیارے آقا صلی اللہ علیہ والہ وسلم جوکی روٹی پرقناعت فرماتے تھے۔ کسی کا محل دیکھ کر اپنی جھونپڑی نہیں گرائی
جاتی ۔اپنے پاس جھونپڑاہے تو اللہ پاک کا
شکراداکریں ،ایسے لوگ بھی پائے جاتے ہیں جن کے پاس یہ بھی نہیں بلکہ فٹ پاتھ پر
سوتے ہیں ۔اوپرنہیں نیچے دیکھیں تو تسلی ہوجائے گی ،صبروہمت سے کام لیں۔اللہ پاک
پر بھروسہ اوراعتمادکریں اوراپنے کام اللہ پاک کو سونپ دیں ۔ اللہ پاک نے جو ایمان دیاہے وہ تو انمول ہے، لوگ
مجھے ایمان کے بدلے کروڑوں اربوں روپے دیں
اورکہیں کہ ایمان دے دو تو میں ہرگزنہ دونگا۔ہمارا نصیب تو بہت بلند ہے کہ دامن
مصطفی (صلی اللہ علیہ والہ وسلم )ہمارے ہاتھوں میں ہے لوگ کہتے ہیں ماؤنٹ ایورسٹ (Mount Everest)سب سے بلندچوٹی ہے،مَیں کہتاہوں کہ ایمان ودامن مصطفی (صلی اللہ علیہ والہ وسلم )ہمارے پاس
ہونے کی وجہ سے ہمارانصیب اس سے بھی بلندہے ۔بہرحال ہمیں رزق حلال کی تلاش میں ہاتھ پاؤں مارنے چاہئیں
اوریہ بات پیش نظررکھنی چاہئے کہ اللہ پاک خالی پیٹ اٹھاتاہے مگرخالی پیٹ
سلاتانہیں ۔
سوال: مال جمع
کرنے کا جذبہ کیسا؟
جواب: صرف تین جاندارآئندہ کے لیے اپنی خواراک جمع کرتے ہیں ،اس میں انسان فسٹ
ہے کہ کماتاہے اورخوب کماتاہے ،اپنے محلے میں دُکان ہے تو دوسرے محلے بلکہ
شہراور ملک میں بنانے کی کوشش کرتاہے ،آج کل لوگوں نے زندگی کا مقصدمال کمانا بنا لیاہے،یہ مولیٰ کی محبت کے لیے کب کوشش
کریں گے۔ کس کے لیے کماتاہے ؟خاندان والوں کے لیے ؟یادرکھئے خاندان والے تین دن قبرپر فاتحہ پڑھنے کے لیے جاتے ہیں، پھر جمعرات جمعہ جاتے ہیں ،پھرچہلم میں جاتے ہیں توپھر شب
برات ،عاشورا یا عیدین پرہی جاتے ہیں ۔پھر
برسی پرجاتے ہیں اورپھر برسی بھی آہستہ آہستہ بھول جاتے ہیں ۔ماں باپ کی قبرپر
پھربھی لوگ جاتے ہیں لیکن دادا اورناناکی
قبرپر کون جاتاہے ۔رہے نام اللہ کا !اگرآپ زیادہ مال چھوڑیں گے تو اولادلڑائی
جھگڑے اورخون خرابے اورکورٹ کچہری میں چلے
جائے گی ۔اے غریبو! ہمت رکھو،دوسروں کا مال دیکھ کر مت للچاؤ۔
سوال:ہرصحابی کے بارے میں کیا عقیدہ رکھا جائے ؟
جواب:ہرصحابی عادل اورجنتی ہے ،عادل وہ ہوتاہے جو کبیرہ گناہ نہیں کرتااورصغیرہ گناہ
پراصرارنہیں کرتایعنی ہوبھی جائے تواس سے فوری توبہ کرلیتاہے ۔
سوال : صاحب استظاعت کسے کہتے ہیں؟
جواب : استطاعت کہتے ہیں
طاقت کویعنی کسی کام کی طاقت رکھنے والے کو صاحبِ استطاعت کہتے
ہیں ۔زکوۃ اورحج فرض ہونے کے لیے صاحبِ استطاعت وغیرہ اس کی تفصیل بنے گی۔یعنی جس
میں زکوۃ کی شرائط پائی جائیں تو زکوۃ کی ادائیگی کے اعتبارسے وہ صاحبِ استطاعت ہے
۔ حج فرض ہونے کی شرائط جس میں پائی جائیں گی تو وہ حج
کے اعتبارسے صاحب استطاعت ہے ۔
سوال: دُکانوں ،کلینک،آفس ،شورومزکے لیے مکتبۃ المدینہ نے ایک تختی بنائی ہے جس میں نمازکے لیے دُکان بند
کی اطلاع اورپڑھنے والے کو نمازکی ترغیب ہے اس کو لینے اورلگانے والے کے لیے
امیراہل سنت نے کیا دعادی ہے ؟
جواب: مکتبۃ المدینہ کی طرف سے شائع شدہ
اس تختی پر لکھا ہے کہ ہم نماز کے لیے جاچکے ہیں ،آپ بھی آجائیے یعنی دُکان بند ہے
تو تشویش نہ کریں ،نمازپڑھنے کے لیے کچھ دیرکے لیے دکان بند کی گئی ہے ،آپ بھی
نمازپڑھنے کے لیے مسجد میں آجائیے۔یہ تختیاں آپ مکتبۃ المدینہ سے خریدیں اورایسے
دکانداروں کو ڈھونڈ کر دیں جو یہ تختیاں
لگائیں ۔دعائے عطار:یااللہ پاک ! جو یہ تختی کم ازکم ایک بھی خریدلے یامزیدآگے تقسیم بھی کرے ،وہ اس وقت تک دنیا سے رخصت نہ ہوجب تک تیرے حبیب صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلّم اورحضرت امام حسین رضی اللہ
عنہ کا خواب میں دیدارنہ کرلے ۔امین
بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ والہ وسلم ۔
سوال: اِس ہفتے کارِسالہ ”امیراہل سنت کے 130،ارشادات“
پڑھنے یاسُننے والوں کوجانشین امیراہل سنت نے کیا دُعا دی ؟
جواب:
یااللہ پاک !جوکوئی 14صفحات کارِسالہ ”امیراہل سنت کے 130،ارشادات“ پڑھ یا
سن لے اسے عاملَ سنّت اورشریعتِ مطہرہ کا پابندبنا اوراُسے بے حساب بخش دے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبیّن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔
علم دین ہی
انسان کو انسان بناتاہے ، امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری

علمِ
دین سکھانےاور لوگوں کی دینی، اخلاقی و تنظیمی تربیت کرنے والی عاشقانِ رسو ل کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت4 محرم الحرام 1445ھ بمطابق 22جولائی 2023ء بروز ہفتہ کی
شب عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا۔
معمول
کے مطابق تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم کے
بعد ملک و بیرونِ ملک کے عاشقانِ رسول کی جانب سے امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ
مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری ضیائی دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ سے مختلف سولات ہوئے جن کے آپ دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے علم و حکمت بھرے جوابات ارشاد فرمائے۔ان میں سے
بعض درج ذیل ہیں:
سوال: بیان سننے کے آداب کیا ہیں ؟
جواب: شریعت کے مطابق جب عالم صاحب بیان کررہے ہوں تو اس بیان کو غور اوریکسوئی کے
ساتھ سننا،ادھرادھرنہ دیکھنا،ٹیک نہ لگانا،بغیروجہ کھڑے نہ ہونا،ان سب پر عمل
ضروری ہے ۔اس طرح سنیں گے تو سمجھ بھی آئے گی ۔بات کان میں جائے گی تو دل میں
بھی اترے گے ۔اگرکان میں نہیں جائے گی
سرسے گزرجائے گی تو دل میں کیسے اترے گی ۔جب دل میں نہیں اترے گی تو پھرعمل کیسے
ہوسکے گا۔
سوال:کیااجتماع میں شرکت کرنے والوں کے بھی آپس میں حقوق
ہیں ؟
جواب:اجتماع میں
جو شرکا ء ہوتے ہیں وہ ایک دوسرے کے پڑوسی ہوتے ہیں ،انہیں ایک دوسرے
کا لحاظ رکھنا ہوگا،دوسرے کے لیے جگہ تنگ کردینے،کہنی وغیرہ مارنے ،دھکم پیل کرنے
کی ہرگزاجازت نہیں ۔بس یہ کوشش کریں کہ میری ذات سے کسی کو تکلیف نہ ہو،یہی حسن معاشرت
اورحسن اخلاق ہے ۔یہ مدنی پھول اپنی گرہ سے باندھ لیں گے اگرہم کسی کو راحت نہیں
پہنچاسکتے تو تکلیف تو نہ ہی پہنچائیں ۔ہمیں تودوسروں کو راحت پہنچانے
والاہوناچاہئے ۔قرآن پاک میں واضح طورپر ہے کہ مسلمان مسلمان کا بھائی ہے ۔یوں
ایمان کے رشتے سے ہم آپس میں بھائی بھائی ہیں ۔بلکہ بلاوجہ کسی غیرمسلم کو بھی ہم
سے تکلیف نہیں پہنچنی چاہئے ۔نرم اورمیٹھے میٹھے بن کررہیں گے تو ہمارااسلام بہت
ترقی کرے گا۔میٹھے بول ہماری خصوصیت ہونی چاہے۔حدیث پاک ہے جس چیز میں
نَرمی ہوتی ہے اُسے زینت بخشتی ہے اور جس چیز سے جُدا کرلی جاتی ہے اُسے
عیب دار بنادیتی ہے ۔ (صحیح مسلم ص 1398 حدیث 2594 دار
ابن حزم بیروت)
سوال: ہمارے
پیارے آقاصلی اللہ علیہ والہ وسلم کی کتنی شہزادیاں ہیں؟
جواب : ہمارے پیارے آقا صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی 4شہزادیاں ہیں : حضرت بی بی
زینب ،حضرت بی بی رُقیہ،حضرت بی بی کُلثوم
اورحضرت بی بی فاطمۃ الزہرا رضی اللہ
عنہن ۔
سوال: ان چاروں شہزادیوں کا مختصرتعارف بیان کردیجئے ۔
جواب: ٭سب سے بڑی حضرت بی بی زینب ہیں ،مکہ شریف سے مدینہ شریف ہجرت کے موقع پر
انہیں آزمائش پیش آئی ،فرمان مصطفیٰ (صلی اللہ
علیہ والہ وسلم):میری یہ بیٹی دوسری بیٹیوں میں اس بات میں
فضیلت رکھتی ہے کہ اس نے ہجرت کے وقت
مصیبت اٹھائی۔ (شرح زرقانی ،3/195)ان کی
وفات پر ہمارے پیارے آقا صلی اللہ
علیہ والہ وسلم نے ان کے کفن کے لیے اپنا تہبندعطافرمایااوراپنے
بابرکت ہاتھوں سے انہیں قبرمیں اتارا۔٭دوسری شہزادی حضرت رُقیہ اعلان نبوت سے سات سال
پہلےپیداہوئیں ۔یہ مسلمانوں کے تیسرے خلیفہ حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی زوجہ محترمہ ہیں ۔یہ
غزوہ بدرکے موقع پر بیمارتھیں ،جب اس غزوہ میں کامیابی کی خبرمدینہ شریف میں پہنچی
تو ان کی وفات ہوئی ۔٭تیسری شہزادی حضرت ام کلثوم ہیں،ان کا نکاح حضرت رُقیہ
کی وفات کے بعد حضرت عثمان غنی رضی اللہ
عنہ سے ہوا۔ ان کی وفات شعبان شریف 9ہجری کو ہوئی۔پیارے آقا صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے نمازجنازہ پڑھائی ۔آپ کی تدفین جنۃ البقیع
میں ہوئی۔ ٭سب سے چھوٹی ،پیاری اورلاڈلی شہزادی حضرت فاطمۃ
الزہراہیں ۔ان کے بدن سے جنت کی خوشبوآتی
تھی اسی لیے ان کا لقب زہراہے، آپ
کا ایک لقب بتول بھی ہے۔ فرمان مصطفیٰ (صلی اللہ علیہ والہ وسلم ):فاطمہ میرے بدن کا ٹکڑاہیں ،جس نے اسے ناراض کیا اس نے مجھے ناراض
کیا۔(بخاری شریف ، حدیث 3556)مسلمانوں کی ماں حضرت عائشہ صدیقہ طیبہ طاہرہ رضی اللہ
عنہافرماتی ہیں کہ مَیں نے شکل وصورت، چال ڈھال اورعادات میں حضرت فا طمہ سے بڑھ کر کسی کو نبی
کریم صلی اللہ علیہ والہ سلم سے مشابہ یعنی ملتی جلتی نہیں دیکھا ۔ جب یہ آتیں تو نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم ان کے
استقبال کے لیےکھڑے ہوجاتے اوران کا ہاتھ تھام کر انہیں بوسہ دیتے اورا پنی جگہ پر بٹھاتے۔
سوال: دنیا میں
وہ کون سی ہستی ہے جن کے نکاح میں یکے بعددیگرے ایک نبی علیہ السلام کی دوبیٹیاں
آئی ہوں ؟
جواب: وہ مسلمانوں کے تیسرے خلیفہ حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ ہیں ۔ان کے نکاح میں یکے بعددیگرے ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی
دوبیٹیاں حضرت رُقیہ اورحضرت اُمِّ کلثوم رضی اللہ عنہما آئیں ۔اسی لیے آپ کا ایک لقب
ذوالنورین ہے یعنی دونوروالے ۔
سوال:واقعۂ کربلاکو اقتدارکی جنگ کہنا کیسا؟
جواب:یزیدکے جانب سے تو یہ اقتدارکی جنگ تھی کہ وہ سمجھتاتھاکہ حضرت امام عالی
مقام کی جانب سے مجھے اقتدارکے چھن جانے کا خطرہ ہے جبکہ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی جانب سے یہ اِعلائے کلِمَۃُ الْحَق(حق
بات کوبلندکرنا ) تھا ۔ورنہ انہیں اقتداراورتخت سے کیا دلچسپی تھی ،ان کا اقتدارتو
مسلمانوں کے دلوں میں تھا اورہے ۔انہیں دوطرفہ اقتدارکی جنگ خارجی کہتے ہوں گے
مسلمان تو ایسانہیں کہتے ۔عاشقانِ صحابہ واہل بیت تو یہ سوچ بھی نہیں سکتے ۔
سوال : راستے
میں گاڑی کے پارک کرنے یاروک کررکھنے سے راستے بند یا تنگ ہوجاتے ہیں آپ کیا
فرماتے ہیں؟
جواب :
یہ مسئلہ تو ہے لوگ گاڑی میں بیٹھے ہوتے ہیں اورراستے میں اسے روک دیتے ہیں یا
بغیرپارکنگ کے گلیوں میں کھڑی کرکے چلے جاتے ہیں جس سے ٹریفک کے چلنے میں دشواری
ہوتی ہے اورلوگ پریشان ہوتے ہیں ۔یوں کرنے والے قانون اورشریعت دونوں اعتبارسے مجرم ہیں ۔یہ حسن معاشرت کے خلاف ہے ۔اسی طرح ہارن بجانے
والے بھی توجہ کریں کہ ان کے ہارن سے دوسروں کو تکلیف نہ ہو۔
سوال: محرم الحرام میں ایصال ثواب کے لیےکھچڑابناناہی ضروری ہے یا دیگرکھانے
تقسیم کرکے ایصال ثواب کیا جاسکتاہے؟
جواب: جب
کسی کھانے کی نسبت ایصال ثواب کے لیے کسی
بزرگ سے کردی جائے تو اسے نیازکہاجاتاہے اورنیازکے کھانے کی برکت میں اضافہ ہوجاتاہے اوریہ
نیازکرنا شریعت کے مطابق ہوتو کارِ ثواب اورسعادت کی بات ہے ۔امام عالی مقام حضرت
امام حسین رضی اللہ عنہ کے ایصال ثواب کے لیے
کھچڑاہی ضروری نہیں دوسراکھانا بلکہ پانی پلاکر بھی ایصال ثواب کیا جاسکتاہے ۔
سوال: محرم
الحرام میں کھچڑابنانے کارواج کیسے شروع ہوا؟
جواب: جب معرکہ کربلاہوگیا تو مقام غادریہ سے لوگ آئے ،یہ اچھے اورعقیدت مندلوگ
تھے ،انھوں نے کربلامیں آکر شہدائے کربلاکے لاشوں کی تدفین کی، یہ لوگ اپنے ساتھ مختلف
اناج لے کرآئے تھے انھوں نے یہاں کھانا بناکر ایصال ثواب کیا،اسی سے کھچڑے کی
نیازکا سلسلہ شروع ہوا۔یہ تاریخی بات ہے
اگریہ واقعہ نہ بھی ہو تو ایصال ثواب کےلیے کھچڑاتیارکرنے میں حرج نہیں ۔
سوال:کیا کسی کوکھانا کھلانا ثواب کا کام ہے؟
جواب:جی ہاں! یہ جنت میں لے جانے والاکام ہے ۔امیرغریب ،رشتہ دار،محلہ دارکسی کوبھی کھانا
کھلائیں تو ثواب ملے گا۔یہ کام اللہ کی رضا،اچھی نیتوں اورشریعت کے مطابق ہونا
چاہئے ۔
سوال : علم
دین کے حاصل کرنے کی کیا اہمیت ہے؟
جواب :
علم دین ہی انسان کو انسان بناتاہے ۔بزرگوں کا قول ہے کہ ہمارابس چلے تو ہم لوگوں
کو علم دین گھول کرپلادیتے ۔علم بہت ہی بڑی چیزہے ۔علم سے بہت فرق پڑتاہے ،اہل علم
عام لوگوں سے بہت فضیلت والے ہوتے ہیں ۔ہمارے معاشرے میں بھی سرمایہ داروں کی
بنسبت اہل علم کی قدرکی جاتی ہے ان کے احترام میں لوگ کھڑے ہوتے ہیں اورانہیں
راستہ دے دیتے ہیں ۔عالم دین کا ہاتھ چوماجاتاہے ان کا ادب کیا جاتاہے ۔خوف
خدارکھنے والے لوگ ایساہی کرتے ہیں اوران کی بھی ایک تعداد ہے ۔اللہ پاک ہمیں بھی
علماء سے محبت کرنے والابنائے ۔علم دین حاصل کرنے کے کئی ذرائع ہیں ،مدنی چینل
دیکھنا ،مدنی مذاکرے میں شرکت کرنا انہیں میں سے ہے ۔مدنی چینل دیکھا کریں ۔حضرت
شاہ عبدالحق محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں :جس مسلمان میں علم دین حاصل کرنے کا شوق ہوگا اس کا ایمان پر خاتمہ ہوگا۔
سوال: نگاہ نیچی رکھ کر بات کرنا مشکل ہوتاہے بعض اوقات چہرے کی طرف دیکھ کر بھی
بات کرنا ضروری ہوتاہے ورنہ بات درست سمجھ نہیں آتی تو نظرنیچی رکھ کربا ت کرنے
والے نیک عمل پر عمل کیسے ہوگا ؟
جواب: موقع کی مناسبت سے ہی ہوگا۔ضرورتا چہرے کی طرف دیکھ کربات کرنے میں حرج نہیں بلکہ بعض
اوقات ضروری ہوتا ہے۔ کوشش کریں کہ ادھرادھردیکھنے کے بجائے نگا ہ کونیچے رکھیں
۔فضول نگائی اورپریشان نظری یعنی بلاضرورت
اِدھراُدھردیکھنا منع ہے۔ اس کا قیامت کے
دن حساب ہوگا۔اجنبیہ عورت کے چہرے پر
نظرڈال کربات کرنےسےبچنا ضروری ہے ۔
سوال: اِس ہفتے کارِسالہ ”
کراماتِ حضرت معروف کرخی “ پڑھنے
یاسُننے والوں کوامیراہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے کیا دُعا دی ؟
جواب: یااللہ پاک! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”کراماتِ حضرت معروف کرخی“ پڑھ یا سن لے اُسے سلسلۂ قادریہ کے بزرگانِ دین کے
فیضان سے مالا مال فرمااور اُس کی بے حساب بخشش کردے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبیّن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔

اسلام
آباد کے محیط رقبے پر مشتمل قبرستان ایچ الیون میں یکم اگست 2023ء کو شجرکاری کا سلسلہ ہوا جس میں رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے
ساتھ ملکر پودئے لگائے۔بعدازاں رکنِ شوریٰ
حاجی وقارُ المدینہ عطاری نے ان
کو دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کیا
اور دعائے خیر بھی کروائی۔( کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری)
ساؤتھ کوریا میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
انچھن مسجد میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ

4 اگست 2023ء بروز جمعہ ساؤتھ کوریا میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ انچھن مسجد میں
بعد نمازِ فجر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد
امین عطاری سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
ساؤتھ کوریا کے شہر کِھْمْپَھوْ میں رکنِ شوریٰ
حاجی محمد امین عطاری کی اسلامی بھائی سے ملاقات
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں 3 اگست
2023ء بروز جمعرات مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے ساؤتھ کوریا
کے شہر کِھْمْپَھوْ میں مقامی اسلامی بھائیوں کے ہمراہ ایک اسلامی بھائی سے اُن کے
گھر پر ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری
نے اسلامی بھائی کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے اُن کے اور اُن کے گھر والوں کے لئے
دعائے خیر کروائی جس پر اسلامی بھائی نے خوشی کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت 4 اگست 2023ء
بروز جمعہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول کے لئے عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا۔
انصاری چوک ملتان کے فیضانِ مدینہ میں شعبہ مدنی
کورسز کے اہم ذمہ داران کا مدنی مشورہ

4 اگست 2023ء بروز جمعہ انصاری چوک ملتان میں
واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ مدنی کورسز کے ذیلی مجالس
پاکستان، صوبائی اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا۔
نگرانِ شعبہ قاری محمد سعید عطاری نے دعوتِ
اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اس کی اہمیت اور اس کے فوائد کے
بارے میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی۔علاوہ ازیں نگرانِ شعبہ نے اسلامی
بھائیوں کو شعبے کی نئی اپڈیٹس سے آگاہ کیا۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری رکن شعبہ مدنی کورسز ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں 3 اگست 2023ء کو ہونے والا ہفتہ وار سنتوں بھرا
اجتماع

دعوتِ اسلامی کے تحت 3 اگست 2023ء بروز جمعرات
مدینہ ٹاؤن فیصل آباد میں قائم مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ
ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت
کی۔
معلومات کے مطابق پاکستان مشاورت آفس کے نگران
مولانا حاجی عمر عطاری مدنی نے تلاوتِ
قراٰنِ پاک سے اجتماع کا آغاز کیا جبکہ نعت خواں اسلامی بھائی نے حضور پُر
نور صلی
اللہ علیہ و سلم
کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش
کیا۔
تلاوت و نعت کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”امام حسین رضی اللہ عنہ اور قراٰنِ کریم“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کو امام
حسین کی تعلیمات اور اُن کی سیرتِ مبارکہ کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کی ترغیب
دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

شیخ
طریقت امیر اہل سنت علامہ محمد
الیاس عطار قادری کی ترغیب(
پودا لگانا ہے درخت بنانا ہے ) کے تحت ضلع راجن پورمیں 01 اگست 2023 ء کو شجر
کاری مہم کا
سلسلہ ہوا۔
اس
موقع پر صوبائی نگران پنجاب رکن شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری نے ڈسٹرکٹ بار
راجن پور ہائی کورٹ کا دورہ کیا اور وہاں صدر کنور جمال اخترایڈوکیٹ،سیکرٹری
بار اورنگزیب عالمگیری خان ایڈوکیٹ،ایڈیشنل سیشن جج سید اعظم جاوید ہاشمی اور
سول جج سے ملاقات کی ۔
دورانِ
ملاقات شخصیات کو دعوت اسلامی کے تحت رواں سال اگست 2023ء میں ہونے والی شجر کاری مہم کے بارے میں بتایا جس پر
انہوں نے خوشی کا اظہار کیا اور رکنِ شوری کے ساتھ پودے لگائے۔
٭بعدازاں
رکنِ شوریٰ حاجی اسلم عطاری نے ڈسٹرکٹ
ہسپتال کا وزٹ کیا اور وہاں میڈیکل آفیسر ڈی پی او ڈاکٹر
دلاور حسین ، لائن آفیسر دوست محمد،سب اِنسْپکْٹَر مٹھو خان سے ملاقاتیں کیں اور
ان کے ساتھ اسپتال میں شجرکاری کی۔
٭اس
کے علاوہ حاجی اسلم عطاری نے راجن پور میں ڈسڑکٹ جیل کا دورہ کیا اور وہاں ڈپٹی سپریڈنٹ جیل غلام محی
الدین ،پوسٹ گریجویٹ کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر رب نواز خان اور ان کے اسٹاف کے ساتھ ملکر جیل کے باغیچہ میں پودے لگائے۔
٭مزید
رکنِ شوریٰ حاجی اسلم عطاری نے راجن پور پریس کلب میں صدر
پریس کلب محمد ابوبکر ماڑھا، صدر پریس کلب کوٹ مٹھن شریف ملک عاشق حسین فریدی، سابقہ چیئرمین کوٹ مٹھن شریف ملک حمزہ کمال فرید
سے ملاقات کی اور ان کو شجرکاری مہم کے متعلق بریفنگ دی ۔ساتھ ہے پریس کلب کے اطراف میں اتھارٹی پرسنز کے ساتھ ساتھ پودے لگائے ۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)

دعوت
اسلامی کے شعبہ عشر کے زیرِ اہتمام 3 اگست 2023ء کو چشتیاں
میں 1122ریسکو آفس میں شجرکاری مہم کا
سلسلہ کیاگیا جس میں ڈسٹرکٹ عشر ذمہ دار محمد رمضان عطاری نے شعبے کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ ریسکو
آفس میں ریسکو آفیسر محمد نصرُ اللہ اور ان کی ٹیم کے ساتھ پودے لگا ۔
اس
موقع پر محمد رمضان عطاری نے وہاں موجود اہلکاروں کو مدنی پھول دیتے ہوئے کہا ہمیں امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کے
فرمان کے مطابق پودا بھی لگانا ہے اور اس کو درخت بھی بنانا ہے اور اسی طرح درخت لگیں گے تو ہمارا پیار وطن
پاکستان سرسبز ہو گا اور اس سے پیارے وطن پاکستان میں صاف وشفاف فضا میسر آئے گی۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)

پچھلے
دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں دعوت اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کراچی سٹی کے ذمہ داران کے مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں مجلس فیضان مدینہ ،مجلس مدنی چینل،مجلس حفاظتی
امور اورمجلس حج و عمرہ کے اراکین شریک ہوئے۔
مدنی
مشورے میں ڈویژن نگران رضا عطاری (
ناظم آباد )نے
6 اگست 2023ء بروز اتوار کو فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے رواں
سال 2023ء میں حجِ بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے والے حاجیوں کے لئے ہونے والے ’’استقبالِ
حجاج اجتماع‘‘ کی تیاریوں سے متعلق اہم امور پر اسلامی بھائیوں سے تبادلۂ خیال کیا اور باہمی مشاورت سے مدنی پھول طے کئے ۔(رپورٹ:
تسلیم رضا مجلس حج و عمرہ کراچی سٹی،کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری)