14 رجب المرجب, 1446 ہجری
عالمی سطح اور بیرونِ ملک کی ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
Mon, 22 Jul , 2024
176 days ago
عالمی سطح پر قراٰن و حدیث کی تعلیمات عام کرنے
والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 6 جولائی 2024ء کو عالمی سطح
کی ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار اور بیرونِ ملک کی ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ ہوا۔
مدنی مشورے کے دوران عالمی مجلسِ مشاورت کی
نگران اسلامی بہن نے بنگلہ دیش میں شعبہ جات کے دینی کاموں کو مضبوط کرنے اور
مدرسۃ المدینہ بالغات میں نیک اعمال کے رسالے کو نافذ کرنے کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے دعوتِ اسلامی کے دیگر دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کی ترغیب دلائی جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔