دعوتِ اسلامی وطنِ عزیز پاکستان سے محبت کا اظہار کرنے، وطنِ عزیز کے فلاحی کاموں میں اپنا کردار ادا کرنے اور پاکستانیوں سمیت دنیا بھر کےلوگوں کی اصلاح کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہے۔

جشنِ آزادی کے موقع پر عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ FGRF کے تحت 12 اگست 2023ء بروز ہفتہ صبح 11 بجے سے شام 07 بجے تک D-33 ایف بی ایریا بلاک 6، کراچی میں قائم مدنی ہیلتھ کیئر سینٹر(Madani Healthcare Centre) میں Mega Free Medical Camp لگایا جارہا ہے۔

معلومات کے مطابق اس Medical Camp میں OPD چیک اپ کی فیس نہیں لی جائے گی جبکہ دیگرتمام سروسز (لیبارٹری ٹیسٹ، الٹراساؤنڈ، ایکسرے، ای سی جی، ڈینٹل کیئر، ایکو) میں 50% ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا۔

تمام عاشقانِ رسول اس Medical Camp سے فائدہ حاصل کرنے کے لئے 12 اگست 2023ء کو مدنی ہیلتھ کیئر سینٹر کا وزٹ کریں اور وہاں موجود سہولیات سے فائدہ اٹھائیں۔ Medical Camp سے متعلق کوئی بھی معلومات حاصل کرنے کے لئے ان نمبرز پر رابطہ کریں:021-36425552-75, 0312-3713932 یا www.mhcc.pk کا وزٹ کریں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


8 اگست  2023ء کو دعوتِ اسلامی کے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام سٹی ذمہ دار حمزہ علی عطاری نے دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ساتھ سندھ گورنمنٹ لیاقت آباد کراچی اسپتال کا دورہ کیا اور وہاں M.S ڈاکٹر ذاکر حسین سومرو ، ڈاکٹر آصف علی اور ڈاکٹر سلمان سے ملاقات کی ۔

اس موقع پر ذمہ داران نے ڈاکٹر ز کو ماہ اگست 2023ء میں دعوت اسلامی کے تحت جاری شجر کاری مہم کے متعلق بتایا جس پر MS ڈاکٹر ذاکر حسین سومروں نے دعوت اسلامی کے لئے plantation کرنے پر نیک جذبات کا اظہار کیا۔

بعدازاں شعبہ ایف،جی آر،ایف کے تعاون سے ذمہ داران نے ڈاکٹر کے ساتھ اسپتال کے باغیچہ میں 30 پودے بھی لگائے۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری


07 اگست 2023ء کو  دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کی جانب سے لاہور ڈویژن کے معلمین کے سٹی ذمہ دار محمد ابوبکر عطاری مدنی نےذمہ دار اسلامی بھائی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ قصورمیں شہزاد سائنس اکیڈمی کے پرنسپل سے ملاقات کی۔

معلومات کے مطابق محمد ابوبکر عطاری مدنی نے شعبہ مدنی کورسز کے متعلق بتایا اور دعوت اسلامی کے بارے میں تعارف پیش کیا نیز پرنسپل صاحب کو اکیڈمی میں فرض علوم پر مشتمل کورسز رکھوانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے خدمات دعوت اسلامی کو سراہتے ہوئے تعاون کرنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں8 گست 2023ء  کو شعبہ مدنی قافلہ کے تحت مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں ڈویژن مدنی قافلہ اور صوبائی سطح شعبہ جات کے ذمہ دار اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

نگرانِ شعبہ حاجی مشکور عطاری نے شعبے کی ترقی کے حوالے سے اہم مدنی پھول دیئےنیز ذمہ داران کی تقرری مکمل کرنے کا طریقہ سکھایا مزید آئندہ آنے والے مہینوں میں ہر ماہ کی 5 تاریخ کو امیر مدنی قافلہ کورس منعقد کرنے اور اس میں یوسی ذمہ داران کی تربیت کرنے کا ہدف طے کیا گیا ۔(رپورٹ: بدرمنیر عطاری سوشل میڈیا ذمہ دار پنجاب،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی   کی جانب سے 3اگست2023ء کو نگرانِ تحصیل مشاورت عمران عطاری نے شعبہ رابطہ برائے شخصیات سرگودھا کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار اشفاق عطاری کے ہمراہ پولیس اسٹیشن شاہ پور ڈسٹرکٹ سرگودھا کا دورہ کیا ۔

اس موقع پر ذمہ داران کی تفتیشی آفیسرز امان اللہ ایڈیشنل ایس۔ایچ۔او، سلیمان گورائیہ، خالد محمود اورا سٹاف آفیسر آصف محمود سے ملاقات ہوئی۔دورانِ ملاقات اسلامی بھائیوں نے دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور پلانٹیشن کی اہمیت بتاتے ہوئے تھانے کے باغیچہ میں پولیس اہلکاروں کے ساتھ پودے لگائے۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


لوگوں  کے عقائد و نظریات کی حفاظت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 8 اگست 2023ء بروز منگل آرٹس کونسل مری میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول و شخصیات نے شرکت کی۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد عبدالحبیب عطاری نے’’ جنت میں جانے کا فارمولا‘‘ کے موضوع پر بیان کیا جس میں شرکا کو جنت میں لے جانے والے اعمال کے متعلق بتایا اور گناہوں سے بچنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


خیر خواہی اُمّت کا جذبہ رکھنے والی  عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے تحت آر۔ایچ۔سی (سول اسپتال) جھاوریاں تحصیل شاہ پور ڈسٹرکٹ سرگودھا میں شعبہ ایف،جی،آر،ایف کے تعاون سے شجرکاری کی گئی۔

معلومات کے مطابق 3اگست2023ء کو نگران تحصیل مشاورت عمران عطاری اور شعبہ رابطہ برائے شخصیات سرگودھا ڈسٹرکٹ ذمہ دار اشفاق عطاری نے آر۔ایچ۔سی اسپتال کا دورہ کیا ۔

اس دوران ذمہ داران نے ڈاکٹر محمد مختار (انچارج آر۔ایچ۔سی جھاوریاں) ، میڈیکل آفیسر ڈاکٹر حشام اور سماجی شخصیت ارشد خان سے ملاقات کی نیز انہیں ماہ اگست 2023ء میں دعوت اسلامی کے تحت جاری شجر کاری مہم کے متعلق بتایا اور ڈاکٹر کے ہمراہ اطراف میں پودے بھی لگائے۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


22جولائی 2023 ءکودعوتِ اسلامی  کے شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام آن لائن ٹریننگ سیشن کا انعقاد ہوا جس میں بذریعہ آڈیو لنک 55 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس تربیتی سیشن میں دار الافتاء اہلِ سنت دعوتِ اسلامی کے مولانامفتی محمد حسان عطاری مدنی نے محرم الحرام کے موضوع پر تربیت کی نیز اسلامی بہنوں کی جانب سے بھیجے گئے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔ 


پچھلے  دنوں دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی میں ایمبیسیڈر جمال بکر عبد اللہ اور ایتھوپیا کے قونصل جنرل ابراہیم خالد نے دورہ کیا جہاں انہیں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمدرفیع عطاری نے خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ ایمبیسیڈر اور قونصل جنرل کو فیضانِ مدینہ میں موجود مختلف شعبہ جات ( اسلامک ریسرچ سینٹر بنام المدینۃ العلمیہ، مدنی چینل ،شعبہ روحانی علاج اور سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ) کا وزٹ کروایا اور انہیں ان شعبہ جات کے ذریعہ کئے جانے والے دینی کاموں کے متعلق معلومات فراہم کیں جس پر مہمانوں نے دعوتِ اسلامی کی ان تمام کاوشوں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اچھے تاثرات پیش کئے۔

آخر میں رکنِ شوریٰ حاجی رفیع عطاری نے مہمانوں کا عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آنے پر شکریہ ادا کیا اور تحفے میں انہیں مکتبۃُ المدینہ کے مطبوعہ کتب و رسائل دیئے۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام ویسٹ مڈلینڈز یوکے میں نفرت اور غنڈہ گردی کے اثرات اور نتائج کے حوالے سے نوجوانوں طلبہ کے لئے ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

ویسٹ مڈلینڈز یوکے میں دعوت اسلامی شعبہ تعلیم کے ذمہ دار محمد افتخار عطاری نے طلبہ کو غنڈہ گردی کی مختلف قسمیں بتائیں اور ان سے بچنے کے بارے میں چند ضروری باتیں بتائیں۔

مزید حاضرین کو نفرت کے اسباب کے متعلق آگاہی دیتے ہوئے اس سے بچنے کا ذہن دیا نیز سوشل میڈیا کے اچھے استعمال کے بارے میں ترغیب دلاتے ہوئے کڈز مدنی چینل دیکھنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


09  اگست 2023 ء کو نبیرۂ اعلیٰ حضرت، برادرِ اصغر تاج الشریعہ حضرت علامہ مولانا منان رضا خان صاحب قادری بریلوی المعروف حضرت منانی میاں دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی فیضانِ مدینہ اسٹیچفورڈ برمنگھم یوکے میں حاضری ہوئی۔

اس موقع پر دعوت ِاسلامی کے نگرانِ ویلز یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری اور سید عمار عطاری نے انہیں خوش آمدید کہا اور انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہونے والے دینی کاموں کے متعلق معلومات دیں جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے خدماتِ دعوت اسلامی کو سراہا اور دعائے خیر سے نوازا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول  کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام بار کونسل مری میں 09 اگست 2023ء کو سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں وکلا کی شرکت ہوئی۔

اجتماع کا آغاز تلاوت ِ قرآنِ پاک و نعتِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہٖ و سلم سے کیا گیا۔ بعدازاں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد عبدُالحبیب عطاری نے’’ نبی ِپاک صلی اللہ علیہ وسلم کا انصاف‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جس میں شرکا ئے اجتماع کو نبی پاک کے اسوۂ حسنہ کے مطابق اپنی زندگی کو ڈھالنے کا ذہن دیا اور دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت بھی دی ۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)