محمد محسن (درجۂ ثالثہ جامعۃ المدینہ فیضان
فاروق اعظم سادھوکی لاہور،پاکستان)
چغل خوری
کنائے کبیرہ ہے اور یہ گناہ جہنم میں لے جانے والا کام ہے چغل خوری کرنے والے کے
منہ سے اپنے زندہ بھائی کے گوشت کی بو اتی ہے آئیں چغل خوری کے متعلق چند احادیث
مبارکہ دیکھتے ہیں ۔
(1)حضرت حذیفہ
رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے
ارشاد فرمایا چغل خور جنت میں نہیں جائے گا ۔ (صحیح بخاری کتاب الادب)
(2) حضرت ابن
مسعود رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے
فرمایا کہ میں تمہیں نہ بتاؤں کہ غصہ کیا چیز ہے وہ چغلی ہے لوگوں کے درمیان کسی کی
بات کرنا (صحیح مسلم کتاب البر)
(3)حضور اکرم
صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کیا میں تمہیں تم میں سے بدترین لوگوں
کے بارے میں نہ بتاؤں صحابہ کرام نے عرض کی ضرور آپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم
نے ارشاد فرمایا جو چغل خور چغل خوری کرتے ہیں اپس میں محبت رکھنے والوں میں تفرقہ
ڈالتے ہیں اور پاک لوگوں کے عیب ڈھونڈتے ہیں۔(المعجم الکبیر حدیث 423)
( 4)نبی اکرم
صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے فرمایا کیا تم جانتے ہو کہ چغل خوری کیا ہے صحابہ نے
عرض کیا اللہ اور اس کے رسول ہی بہتر جانتے ہیں حضور علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا
لوگوں کے درمیان فساد ڈالنے کے لیے کچھ لوگوں کی باتیں دوسروں کو بیان کرنا ۔(صحیح
ادب المفرد صفحہ 328)
( 5)حضور اکرم
صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا میرے نزدیک سب سے برے لوگ وہ ہیں
جو چغل خور ہیں اور وہ لوگ جو اپس میں محبت کرنے والوں کے درمیان جدائی ڈالتے ہیں
اور وہ لوگ جو بری ذمہ لوگوں پر عیب لگاتے ہیں ۔(صفحہ نمبر 350 جلد نمبر 7)
پیارے پیارے
اسلامی بھائیو ہمیں چغل خوری جیسے کبیرہ گناہ سے بچنا چاہیے کیونکہ یہ جہنم کی طرف
لے جانے والا کام ہے رب غفار کی بارگاہ میں دعا ہے کہ ہمیں اس گناہ سے بچنے کی توفیق
عطا فرمائے امین بجاہ نبی الامین صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم