دینی  کاموں کے سلسلے میں 10 اگست 2023ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ خانپور میں ماہانہ مدنی مشور ے کا انعقاد کیا گیا جس میں نگرانِ بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبدُالرؤف عطاری اور ڈسٹرکٹ نگران حاجی اشفاق عطاری نے تحصیل نگران اور ڈسٹرکٹ ذمہ داران کو 12دینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا۔

علاوہ ازیں اسلامی بھائیوں کو بھر پور شجرکاری کرنے اور اگست کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


مدنی مرکز  فیضان مدینہ خانقاہ شریف میں 9اگست 2023ء کو بہاولپور ڈسٹرکٹ میں ماہانہ مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ذمہ داران اور تحصیل نگران اسلامی بھائی نے شرکت کی۔

نگران بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری اور ڈسٹرکٹ نگران حاجی اعجاز عطاری نے اسلامی بھائیوں کو 12دینی کاموں کو کرنے اور شجرکاری کے متعلق ذہن دیا نیز 13،12 اور 14 اگست کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت جڑانوالہ میں قائم رضویہ تعلیم القران جامع مسجد بلال میں شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نےناظمِ ادارہ مفتی محمد یونس رضوی صاحب اور مفتی محمد شہباز چشتی صاحب سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے وہاں موجود علمائے کرام اور دیگر اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے کنزالمدارس بورڈ پاکستان کا پروسپیکٹس پیش کیا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو سراہا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی  کے شعبہ عشر کےزیرِ اہتمام9 اگست 2023ء کو بہاولپور سٹی میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ سطح کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔

معلومات کے مطابق ڈویژن نگران ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری اور ڈویژن ذمہ دار نے شعبے کے سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور خود کفیل کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے ۔

مزید 12دینی کاموں کو کرنے کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی نیز 13،12 اور 14 اگست کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی ۔(رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں جڑانوالہ میں قائم جامعۃ الشریعہ جامع مسجد علی حسین میں شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نےسرپرستِ ادارہ مفتی ارشد شاہ بخاری صاحب اور ناظمِ ادارہ قاری اشرف صاحب سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے وہاں موجود علمائے کرام اور دیگر اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے کنزالمدارس بورڈ پاکستان کا پروسپیکٹس پیش کیا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو سراہا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوت اسلامی  کے شعبہ فنانس و ڈونیشن سیل کے تحت 8 اگست 2023ء کو بہاولپور سٹی میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ فنانس وڈونیشن سیل  ڈویژن کے ذمہ دار اور فیضان مدینہ کے ناظم الامور نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں نگران بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری نے ماہانہ خود کفالت آمدن خرچ کے حوالے سے مدنی پھول دیئے اور اس حوالے سے اسلامی بھائیوں کو اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں اٹلی کے سفر پر جانے والے  حافظ حسان المصطفی اور ان کے قریبی عزیز عرفان خان نے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی سے ملاقات کی۔

اس دوران رکنِ شوری مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نےحافظ حسان المصطفی صاحب کو اٹلی میں جاکر 12دینی کاموں کو ذمہ داران کی مشاورت سے دعوتِ اسلامی کے طریقۂ کار کے مطابق کرنے اور ان میں ترقی کے لئے عملی اقدامات کرنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ رکن شوری مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے حافظ حسان المصطفی صاحب کو دعوتِ اسلامی کی مختلف دینی کُتُب سے مقامی زبان میں بیان کرنے اور دیگر زبانوں میں موجود اہم کُتُب کا ذمہ داران کی مشاورت و اجازت سے اٹلی زبان میں ترجمہ کرنے کے لئے بھرپور انداز میں کوشش کرنے کی ترغیب دلائی۔بعدازاں رکن شوری مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے دونوں معزز مہمانوں کو دعوتِ اسلامی کی دینی کُتُب تحفے میں پیش کیں۔ (رپورٹ: محمد عابد عطاری مدنی، معاون رکنِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی  دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائزکے زیرِ ا ہتمام 9 اگست 2023ءکو لاہور میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں جامعۃ ومدرسۃ المدینہ لاہورڈویژن کے شفٹ ناظمین نے شرکت کی۔

لاہور ڈویژن کےذمہ دار مولانا رضوان عطاری مدنی نے شفٹ ناظمین کا مدنی مشورہ لیا جس میں مختلف کارکردگیوں کا جائزہ لیتے ہوئے تربیتی مدنی پھول دیئے اور تنظیمی، انتظامی و تعلیمی نظام کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے اہداف دیئے۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پنجاب کے شہر لاہور میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں  10 اگست 2023ء بروز جمعرات دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتما ع کا انعقاد کیا گیا جس میں جوہر ٹاؤن سمیت لاہور کے دیگر علاقوں سے کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق اجتما ع کا آغاز بعد نمازِ مغرب تقریباً 8:00 بجے تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا جس کے بعد نعت خواں اسلامی بھائی نے پیارے آقا صلی اللہ علیہ و سلم کی نعت شریف پڑھی۔

تلاوت و نعت کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔آخر میں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے رقت انگیز دعا کروائی۔

واضح رہے جوہر ٹاؤن لاہور کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہونے والا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع مدنی چینل پر براہِ راست نشر کیا گیا تھا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ  اسلامی کےشعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت 8 اگست2023ء بروز منگل مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حیدرآباد میں تعلیمی حوالےسے سیشن ہوا جس میں شعبہ جامعۃ المدینہ آن لائن کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

رکن مجلس تعلیمی امور مولانا نعیم بابر عطاری مدنی نے شرکا کی تعلیم و تدریس میں بہتری لانے کے حوالےسے تربیت کی نیز سیشن کے آخر میں شرکا کی طرف سے کئے گئے سوالات کے جوابات بھی دیئے جبکہ اس موقع پر ڈویژن تعلیمی ذمہ دار مولانا عاصم عطاری مدنی اور ٹرینر مولانا سعید عطاری مدنی بھی موجود تھے ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


8 اگست2023ء بروز منگل فیضان آن لائن اکیڈمی حیدرآباد ڈویژن کے اسٹاف کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں شعبہ مدرسۃُ المدینہ کے اسلامی بھائیوں کا تعلیمی حوالےسے سیشن ہوا۔

نگران مجلس تعلیمی امور مولانا عرفان عطاری مدنی اور معاون سید انس عطاری نے تعلیم، تدریس اور تجوید میں بہتری لانے کے حوالےسے تربیت کی۔ سیشن کے آخر میں شرکا کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیئے۔ اس سیشن میں ڈویژن تعلیمی ذمہ دار مولانا غوث علی شاہ اور انگلش ممتحن مبشر رضا عطاری بھی موجود تھے ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


بیرونِ ملک میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی ترقی ، اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دینے اور اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے لئے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری  پچھلے دنوں ساؤتھ کوریا کے سفر پر تھے۔

دورانِ سفر رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے ساؤتھ کوریا کے شہر سیول اتیوان میں قائم عثمانیہ ریسٹورنٹ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

رکنِ شوریٰ نے شرکائے حلقہ کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی اور انہیں اس میں اپنا حصہ ملانے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)