چغلی
کی تعریف: کسی کی باتیں کسی دوسرے
کو بتانا اسے نقصان پہنچانے کے ارادے سے یہ چغلی ہے چغلی ایک ایسا مضمون فعل ہے جس
سے انسان دوسرے کو تو نقصان پہنچاتا ہے اور ساتھ اپنی دنیا و اخرت بھی برباد کر بیٹھتا
چغلی کرنے والا لوگوں کے درمیان فساد ڈالتا ہے جس سے معاشرہ خراب ہوتا ہے شریعت میں
چغلی حرام ہے چغلی کی اور حرمت پر قران و سنت سے دلائل واضح ہیں لہذا اللہ عزوجل
قران پاک میں ارشاد فرماتا ہے۔
ایک حدیث میں
حضرت حذیفہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم سے سنا اپ
نے ارشاد فرمایا چغل خور جنت میں داخل نہیں ہوگا ( صحیح مسلم حدیث 165 کتاب الایمان
)
پیارے اسلامی بھائیو دیکھا آپ نے چغلی کرنے والا
جنت میں کبھی داخل نہیں ہوگا ایک غیبت قبر کے عذاب کا سبب بھی بن سکتی ہے اس پر ایک
حدیث۔
( حدیث )حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہ روایت
کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم دو قبروں کے پاس سے گزرے جن پر
عذاب ہو رہا تھا فرمایا ان پر عذاب ہو رہا ہے اور کسی مشکل کام کی وجہ سے عذاب نہیں
ہو رہا بلکہ ان میں ایک اپنے پیشاب کی چھینٹوں سے نہیں بچتا تھا کیا اور دوسرا چغلی
کرتا تھا بابا میرے کو ( بخآری حدیث 218 )
پیارے اسلامی
بھائیو غیبت ایسی بری چیز ہے جس سے انسان کا ایمان بھی برباد ہو سکتا ہے لہذا ایک
حدیث جس میں
( حدیث ) حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہما سے
روایت ہے کہ حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا غیبت اور چغلی ایمان
کو اس طرح کاٹتی ہے جس طرح چرواہا درخت کو کاٹتا ہے (ا لترغیب ولترہیب کتاب الادب
حدیث نمبر 28 )اس طرح غیبت کرنے والے اللہ کو بھی ناپسند ہوتے ہیں لہذا ایک حدیث میں
( حدیث )حضرت اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا سے
روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالی کے نزدیک
بدترین بندے وہ ہیں جو لوگوں میں چغلی کھاتے پھرتے ہیں اور دوستوں میں جدائی ڈالتے
ہیں ( مسند احمد حدیث نمبر 27670 ) اسی طرح غیبت کرنے والوں کا اخرت میں بہت برا
حشر ہوگا لہذا ایک حدیث میں
( حدیث )حضرت علی بن حارث رضی اللہ عنہ روایت
کرتے ہیں کہ رسول صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا غیبت کرنے والوں چغلی
کرنے والوں اور پاک بعض لوگوں پر عیب لگانے والوں کا حشر کتوں کس صورت میں ہوگا (
کتاب الادب حدیث نمبر 10 )
پیارے اسلامی
بھائیو ان احادیث سے معلوم ہوا کہ غیبت چغلی کرنا کتنا بڑا گناہ ہے جس کے سبب
انسان کا ایمان ضائع ہونا کیا خطرہ ہے انسان چغلی کے سبب قبر کے عذاب کا مستحق ہو
سکتا ہے انسان کا حشر خراب ہو سکتا ہے اسی لیے انسان کو چغلی کرنے سے بچنا چاہیے
اللہ پاک ہم سب کو کسی مسلمان کی چغلی کرنے سے بچائے امین ثم امین