کوئٹہ
ساراوان ہاؤس میں نوابزادہ اسد اللہ رئیسانی سے صاحبزادے کے انتقال پر تعزیت
خیر
خواہی اُمت کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے دیگر
ذمہ داران کے ہمراہ کوئٹہ
ساراوان ہاؤس میں نوابزادہ اسد اللہ رئیسانی سے ان کے صاحبزادے نوابزادہ میر ہارون
رئیسانی کے انتقال پر ملاقات کی ۔
وقار
عطاری نے اسد اللہ رئیسانی سمیت دیگر لواحقین سے تعزیت کی اور انہیں صبر کی تلقین کرتے ہوئے مدنی مرکز فیضان مدینہ آنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی نیت کا اظہار کیا۔
بعدازاں
تمام شرکا نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی جبکہ صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے مرحوم کے ساتھ ساتھ پوری اُمت مسلمہ کے لئے دعائے مغفرت کروائی ۔ اس موقع پر دعوت
اسلامی کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران جن میں مولانا لیاقت علی عطاری مدنی، صوبائی ذمہ دار حاجی ذوالفقار علی عطاری،
ڈاکٹر مبشر عطاری اور مجیب الرحمن عطاری بھی ہمراہ ہیں۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
پچھلے
دنوں مبلغ دعوت ِاسلامی شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان کے ذمہ دار محمد
وقار عطاری کے صاحبزادے محمد حذیفہ عطاری کا کرنٹ لگنے کے سبب انتقال ہوگیا تھا۔
اس موقع پر ڈی آئی جی جیل خانہ جات ساؤتھ بلوچستان نوید الیاس ، ایڈیشنل آئی جی جیل
خانہ جات بلوچستان ایڈمن/ فنانس شکیل احمد بلوچ اور ڈسٹرکٹ جیل ڈیرہ مراد جمالی کے سپرنٹنڈنٹ چھٹہ
خان نے محمد وقار عطاری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔
دورانِ
ملاقات سپرنٹنڈنٹ چھٹہ خان سمیت دیگر نے ان کے شہزادے محمد حذیفہ عطاری کی وفات پر تعزیت کی اور اظہار ِافسوس کیا نیز مرحوم کے لئےفاتحہ خوانی کی گئی اور مرحوم سمیت ملک و قوم کی سلامتی اور شہدا کے درجات میں بلندی کے لئے دعا کروائی گئی ۔
٭دوسری
جانب محمد وقار عطاری سے پشتونخوا
ملی عوامی پارٹی کے صوبائی رہنما قبائلی سیاسی
و سماجی شخصیت سید نور احمد خجک، الفلاح بینک اور حبیب بینک کے منیجر، سینئر جرنلسٹ اور پراپرٹی ڈیلرز
نے ان کی رہائش گاہ پر آکرصاحبزادے
حذیفہ عطاری کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحوم کے لئے ایصال ثواب و فاتحہ خوانی بھی کی ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
رُکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری کا دارالمدینہ
انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے ہیڈآفس کا دورہ
پچھلے دنوں دینی کاموں کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی
کی مرکزی مجلس شوری ٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک
اسکول سسٹم کے ہیڈآفس کا مختصر دورہ کیا۔
اس دورے
میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری کو دارالمدینہ سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ رُکنِ شوری
ٰ نے وہاں موجود ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا
۔(رپورٹ: غلام محی الدین ترک ،اردو
کانٹینٹ رائیٹرمارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی، ویب
ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)
دارالمدینہ ہماری آنے والی نسلوں کا مستقبل ہے،مولاناحاجی
عبدالحبیب عطاری
دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم جدید
سہولیات کے امتزاج،قابل اساتذہ،قومی و دینی تقاضوں سے ہم آہنگ نصاب، ہر قسم کے غیر
مہذب اور غیر شرعی امور سے پاک ماحول کے باعث دوسرے تعلیمی اداروں سے نمایاں ہے۔
صوبہ سندھ میں نئے تعلیمی سال کے آغاز کے موقع
پر دارالمدینہ نےمیمن سوسائٹی ،حیدرآباد میں اپنے نئے کیمپس کاآغاز کیا۔اس موقع
پر ہونے والی افتتاحی تقریب میں دعوت ِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کےرکن مولانا حاجی
عبدالحبیب عطاری نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
رُکنِ
شوریٰ نے اپنے بیان میں نونہالوں کی بہترین تربیت کے لئے دار المدینہ جیسے اسکول کی
ضرورت اور اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسکولنگ سسٹم دعوتِ اسلامی کا کام نہیں
تھامگر تعلیمی اداروں میں مناسب تربیت نہ ہونے کے باعث طلبہ میں پیدا ہونے والے
بگاڑ کو دیکھتے ہوئے دعوتِ اسلامی نے دارالمدینہ قائم کرنے کافیصلہ کیا ۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ FGRF
اور KMCکی
کاوش سے بلال چورنگی کراچی کو سر سبز و شاداب بناکر مقامیوں کو 76 ویں جشن آزادی
پر FGRF
نے خوبصورت تحفہ دیا۔
بلال
چورنگی کا افتتاح دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب
عطاری، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبد اللہ مراد نے کیا۔اس
موقع پر D.G
پارک
جنید اللہ، ڈائریکٹر محکمہ باغات دعوتِ
اسلامی کے شعبہ جات کے ذمہ داران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے
عاشقان رسول بھی موجود تھے۔
افتتاحی
تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری کا کہنا تھا کہ
بلال چورنگی FGRF
چورنگی کا منظر پیش کررہی ہے، دعوتِ اسلامی اب تک پورے پاکستان 26 لاکھ پودے
لگاچکی ہے اور اس سال 15 لاکھ پودے لگانا ہمارے ہدف میں شامل ہے۔آخر میں رکن شوریٰ
نے پلانٹیشن میں تعاون کرنے پر میئر کراچی اور KMCکی
انتظامیہ کا شکریہ بھی اداکیا۔
جشن آزادی کے موقع پر مدنی ہیلتھ کیئر سینٹر میں
میگا فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا
کراچی
کے علاقے F.Bایریا
بلاک/6میں دعوت اسلامی کے فلاحی شعبہ FGRFکے تحت قائم
کئے جانے والے مدنی ہیلتھ کیئر سینٹر (Madani
Healthcare Centre) میں 76 ویں جشنِ آزادی کے موقع
پر12 اگست 2023ء بروز ہفتہ میگا فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیاجس سے مریضوں کی
بڑی تعداد نے استفادہ حاصل کیا۔
میگا
فری میڈیکل کیمپ میں مریضوں اور تیمارداروں کو کسی بھی قسم کی آزمائش سے بچانے کے
لئے تجربہ کار عملہ وقتاً فوقتاً ان کی رہنمائی کے لئے موجود رہا۔ تجربے کار مختلف
فیلڈ (field) کے
کنسلنٹ ڈاکٹرز نے مریضوں کا فری چیک اپ کیااور انہیں مفت دوائیاں بھی فراہم کیں
جبکہ کچھ مریضوں کو مفت ٹیسٹ کی سہولت بھی فراہم کی گئی۔میگا فری میڈیکل کیمپ میں الٹرا
ساؤنڈ(Ultrasound)، E.C.G،
ایکسرے(X-ray)،
ایکو اور دیگر ٹیسٹ پر 50% ڈسکاؤنٹ دیا گیا۔
میگا
فری میڈیکل کیمپ کا مختلف سیاسی و سماجی
شخصیات نے دورہ بھی کیا اور اپنے اچھے تاثرات میں دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو
سراہا۔
شیخ طریقت مولانا عبد السلام قادری کے مزار شریف پر
فاتحہ خوانی کا سلسلہ
سلسلۂ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ کے چالیسویں بزرگ شیخِ
طریقت حضرت مولانا عبدالسلام قادری رحمۃ اللہ علیہ کا سالانہ
عرس مبارک ہر سال 25محرم الحرام 1441 کو عقیدت واحترام سے منایا جاتا ہے۔
25 محرم الحرام 1445ھ کو ہونے والے عرس شریف میں
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مزاراتِ اولیاء اورمجلس رابطہ بالعلما والمشائخ کے ذمہ داران
نے مقامی ذمہ داران اور علمائے کرام کے ہمراہ مزار شریف پر حاضری دی۔ ذمہ داران نے
مزار شریف پر ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور دعائیں کیں۔
شیخ طریقت مولانا
محمدعبدالسلام قادری رحمۃُ اللہِ علیہ کا مختصر تعارف:
آپ رحمۃ
اللہ علیہ
کا پورا نام خلیفۂ قطبِ مدینہ حضرت مولانا محمد عبد السلا م قادری رضوی حشمتی
برکاتی ہے۔ آپ کی ولادت 15شعبان المعظم 1343ھ بمطابق 11مارچ1925ء بروز بدھ موضع کڑے مانک پور تحصیل بند کی ضلع
فتح پور ہسوہ(یوپی،ہند )میں ہوئی۔آپ رحمۃ اللہ علیہ کی کنیت”ابوالفقراء“لقب”قمر
رضا“ہے۔
آپ رحمۃ
اللہ علیہ
میانہ روی، نظم وضبط، عزم وحوصلہ، اخلاص، مشقت، قناعت، برد باری و تحمل مزاجی،
ظاہری وباطنی ستھرا پن، پُر سکون مزاج، عاجزی وانکساری، خوش کلامی اور اطاعتِ مرشد
جیسی کئی صفات کے جامع تھے۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ کو سیدی قطبِ
مدینہ مولانا ضیاء الدین احمد مدنی اور احسن العلماءحضرت مولاناسید شاہ مصطفےٰ حیدر
حسن میاں قادری برکاتی رحمۃ اللہ علیہما سے سندِ
خلافت حاصل تھی۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ اطاعت مرشد میں
اس قدر پختہ تھے کہ بارگاہِ مرشد سے ملنے والے حکم کو اپنے لئے حرزِ جاں بنالیتےچنانچہ
کمبھی اہمہ (ضلع
پر تاب گڑھ ،ہند)
آنےسے قبل احسن العلماءرحمۃ اللہ علیہ نے دو نصیحتیں
فرمائی تھی (1)کسی
کو بد دعامت دیجئے گا(2)کمبھی اہمہ مت چھوڑیئے گا۔ مرشد کامل
کے فرمان کے مطابق آپ رحمۃ اللہ علیہ نے عمر کا بقیہ
حصہ بھی یہیں گزرااور اسی جگہ آپ رحمۃ اللہ علیہ کامزار
پُرانوار ہے۔
انہوں
نے امیر اہلِ سنّت علامہ محمدالیاس عطارقادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کو 1979ء میں کولمبو سری لنکا میں
سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ کی خلافت سے نوازا۔
امیراہلِ
سنت شجرہ قادریہ رضویہ عطاریہ میں لکھتے ہیں:
اَحْيِنَا
فِي الدِّیْنِ وَالدُّنْیَا سَلَامٌ بِالْسَّلَام
قادری عَبْدُالسَّلَام خوش
ادا کے واسِطے
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ انچن، ساؤتھ کوریا میں تفسیر سننے / سنانے کا حلقہ
لوگوں کو پنج وقتہ نماز ی بنانے اور اُن کے
عقائد و نظریات کی حفاظت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
تحت گزشتہ روز ساؤتھ کوریا کے شہر انچن (Incheon) میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
میں بعد نمازِ فجر تفسیر سننے / سنانے کا حلقہ لگایا گیا۔
اس حلقے میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے قراٰنِ پاک کی تلاوت کی اور اس کی تفسیر پڑھ کر
شرکا کو دینِ اسلامی کی تعلیمات کے بارے میں بتایا۔
حلقے کے اختتام پر رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین
عطاری نے دیگر عاشقانِ رسول کے ہمراہ مل کر شجرہ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ پڑھا۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ساؤتھ کوریا کے شہر انچن میں قائم مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ میں سنتوں بھرا اجتماع
ساؤتھ کوریا کے شہر انچن(Incheon) میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کے
اسلامی بھائیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
ساؤتھ کوریا کے شہر سونگدو میں قائم اسلامک ریسرچ
سینٹر میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
گزشتہ روز ساؤتھ کوریا کے شہر سونگدو میں قائم اسلامک ریسرچ سینٹر میں سیکھنے
سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں بزنس کمیونٹی کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
ساؤتھ کوریا کے سفر پر موجود دعوتِ اسلامی کی
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے اس حلقے میں سنتوں بھرا بیان
کیا اور اسلامی بھائیوں کو دینِ اسلام کی تعلیمات پر عمل کرنے کا ذہن دیا۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت 17 اگست 2023ء کو لاہور کی جامع
مسجد محمدیہ غوثیہ برکت ٹاؤن میں وضو کورس کا انعقاد ہوا جس میں مختلف طبقے
سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت
کی۔
معلم شعبہ مدنی کورسز محمد وقاص عطاری مدنی نے شرکا کو وضو کے فرائض اور
سنتیں سکھائیں نیز17 اگست 2023ء کو ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت بھی دی جس پر شرکائے کورس نے نیک خیالات کااظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ
مدنی کورسز، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام 12 اگست 2023ء کو جامع مسجد اویس
قرنی لاہور میں فیضانِ نماز کورس منعقد ہوا
جس میں مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
راوی
ٹاؤن کے معاون ذمہ دار محمد منور عطاری
نے دورانِ کورس ’’نماز کی اہمیت‘‘ کے موضوع
پر بیان کیا اور شرکا کو اذکارِ نماز سکھائے۔ مزید وُضو اور غسل کے فرائض کے ساتھ
ساتھ نماز کی سنتیں و آداب بتائیں نیز مدنی
مذاکرہ دیکھنے کا ذہن بھی دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شعبہ
مدنی کورسز، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)