
میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت 27 جنوری 2021 کو صحافی اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں
نگران شوریٰ نے بیان فرمایا ۔ ملک بھر کے پریس کلب و دیگر مقامات پر اس اجتماع کو
دیکھنے کا سلسلہ ہوا ۔
روزنامہ جنگ اخبار کے آفس میں صحافی اجتماع کو دکھانے کا اہتمام کیا گیا جس
میں صحافیوں نے شرکت کی۔ اس دوران رکن زون
سید کامران عطاری بھی ساتھ موجود تھے۔(رپورٹ: اسرار حسین عطاری کارکردگی ذمہ دار میڈیا
ڈیپارٹمنٹ)
حیدرآباد زون
میں 3 مقامات پر صحافی اجتماع کو صحافیوں
میں دکھانے کا اہتمام

میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت 27 جنوری 2021 کو صحافی اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں نگران شوریٰ نے بیان فرمایا ملک بھر کے پریس
کلب و دیگر مقامات پر اس اجتماع کو دیکھنے کا سلسلہ ہوا ۔
واضح رہے!حیدرآباد زون میں 3 مقامات پر اس اجتماع کو صحافیوں میں دکھانے کا اہتمام ہوا جس میں فیضان مدینہ حیدرآباد میں
بڑی تعداد میں صحافیوں نے اجتماعی طور پر اس بیان کو سنا اور اپنے تاثرات بھی دیئے۔اس
اجتماع میں حیدرآباد رکن ریجن محبوب عطاری، رکن زون عارف عطاری، رکن کابینہ
عبدالغنی عطاری اور دیگر ذمہ داران موجود تھے۔(رپورٹ: اسرار حسین
عطاری کارکردگی ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ)

میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت 27 جنوری 2021 کو صحافی اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں
نگران شوریٰ نے بیان فرمایا ملک بھر کے پریس کلب و دیگر مقامات پر اس اجتماع کو دیکھنے
کا سلسلہ ہوا ۔
جنوبی لاہور زون کے شیخوپورہ پریس کلب میں اس اجتماع کو صحافیوں میں دکھانے
کا اہتمام ہوا جس میں بڑی تعداد میں صحافیوں نے اجتماعی
طور پر اس بیان کو سنا جس میں صحافیوں کی بڑی تنظیم پاکستان میڈیا کونسل رجسٹرڈ، چیئرمین
راے قیصر عباس کھرل وائس چیئرمین حفیظ احمد ڈوگر، سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔(رپورٹ: اسرار
حسین عطاری کارکردگی ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ)
دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ برائے ہومیو پیتھک
ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام31جنوری 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ
ہواجس میں شعبہ رابطہ برائے ہومیو پیتھک ڈیپارٹمنٹ کے نگران اور ریجن ذمہ داران نے
شرکت کی۔
نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہدعطاری نے
گزشتہ و موجودہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور شعبے میں ہونے والی کمزریوں پر ذمہ
داران کی تربیت فرمائی۔ نگران پاکستان مشاورت نے ذمہ داران کی تقرری کو مکمل کرنے
ہومیو پیتھک سے وابستہ افراد میں اجتماعات منعقد کروانے اور بالخصوص 2026ء تک کے
اہداف بھی دیئے۔مدنی مشورے میں یہ طے پایا کہ ہومیو پیتھک سے وابستہ افراد میں
نیکی کی دعوت عام کی جائیگی جبکہ ہومیو پیتھک کے حوالے سے سوالات تیار کرکے دار
الافتاء اہلسنت سے شرعی رہنمائی لی جائیگی۔

دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت 31 جنوری
2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور ماہانہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں
لاہور ریجن زون سطح کے مدنی قافلہ ذمہ داران نے شرکت کی۔
لاہور ریجن مدنی قافلہ ذمہ دار محمد شہباز عطاری
نے تقرری کے اہداف دیئے اور ایک ماہ کے مدنی قافلوں کے لئے سمتوں کا تعین کرنے کے
ساتھ ساتھ قافلہ اجتماع کروانے پر مدنی پھول دیئے۔ (رپورٹ: محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)

دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام 31
جنوری 2021ء مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن شوریٰ
حاجی محمد منصور عطاری سمیت شعبے کے متعلقہ ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے
گزشتہ کارکردگی اور تقرری کا جائزہ لیتے ہوئے تقرری کے نظام کو مضبوط کرنے کے ساتھ
ساتھ مکمل کرنے کے اہداف دیئے۔نگران پاکستان مشاورت نے آئندہ کے اہداف دیتے ہوئے
ذمہ داران کو 2026ء تک کے پلان اور ہر ماہ اس کا فالو اپ کرنے پر گفتگو کی۔مدنی
مشورے میں خیر خواہی امت کے جذبے کے تحت مسلمانوں میں کفن دفن کے مسائل اور غسل
میت کی آگاہی کے لئے کورسز کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا گیا۔اس مشورے میں یہ طے پایا
کہ ذمہ داران مسلمانوں کے تیجے اور چہلم وغیرہ کے مواقع پر ایصالِ ثواب اجتماع
منعقد کرواکر اراکین شوریٰ و دیگر مبلغین کے بیانات کروائیں گے اور دارالافتاء
اہلسنت سے شرعی رہنمائی لیکر شعبے کے حوالے سے ایک رسالہ مرتب کیا جائیگا۔

پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام سرگودھا میں مختلف کاروباری حضرات رانا اکبر عطاری اور
نوید قریشی عطاری کی رہائش گاہ پر مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جن میں مختلف تاجران نے
شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ
عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں دینِ
اسلام کی اشاعت کے لئے راہِ خدا میں مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس
پر تاجر اسلامی بھائیوں نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

ذہنی آزمائش سیزن 12 مختلف مراحل سے گزرتے ہوئے
سیمی فائنل تک پہنچ ہوچکا ہے۔اس سلسلے کا پہلا سیمی فائنل 2 فروری 2021ء کو جناح
ہال کمپنی باغ سرگودھا میں منعقد ہوا جس میںQuarter Final میں کوالیفائیڈ ہونے والی سرگودھا اور گجرات کی ٹیموں نے حصہ لیا۔
ان دونوں ٹیموں کے درمیان شاندار مقابلہ رہا۔
زبردست مقابلے کے بعد سرگودھا کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی۔
دوران سلسلہ مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا
محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی نے شرکا
کومدنی پھول دیئے جبکہ پروگرام کی میزبانی رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری فرمارہے تھے۔
اس پروگرام میں اراکین شوریٰ حاجی رفیع العطاری، حاجی وقار المدینہ عطاری، نگران برمنگھم
ریجن یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری، نگران مجلس پروفیشنل محمد ثوبان عطاری اور
دعوت اسلامی کے ذمہ داران سمیت کثیر تعداد میں عاشقان رسول شریک تھے۔

میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت 27 جنوری 2021 کو صحافی اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں
نگران شوریٰ نے بیان فرمایا ملک بھر کے پریس کلب و دیگر مقامات پر اس اجتماع کو دیکھنے
کا سلسلہ ہوا ۔
ڈیرہ اللہ یار زون میں 4 مقامات پر اس اجتماع دیکھانے کا اہتمام ہوا جس میں سبی پریس کلب میں بڑی
تعداد میں صحافیوں نے اجتماعی طور پر اس بیان کو سنا اور اپنے تاثرات بھی دیئے نیز
اس دوران رکن مجلس ڈیرہ اللہ یار زون وقار
عطاری اور دیگر ذمہ داران بھی ساتھ موجود تھے۔ (رپورٹ: اسرار حسین عطاری کارکردگی ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ)

میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت 27 جنوری 2021 کو صحافی اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں
نگران شوریٰ نے بیان فرمایا ملک بھر کے پریس کلب و دیگر مقامات پر اس اجتماع کو دیکھنے
کا سلسلہ ہوا ۔
اوکاڑہ زون میں 4 مقامات پر اس اجتماع کو دکھانے کا اہتمام ہوا جس میں اوکاڑہ پریس کلب میں بڑی تعداد میں صحافیوں نے اجتماعی طور پر
اس بیان کو سنا اور اپنے تاثرات بھی دیئے، اس دوران رکن مجلس اوکاڑہ زون محمد یار
عطاری اور دیگر ذمہ داران بھی ساتھ موجود تھے۔ (رپورٹ:
اسرار حسین عطاری کارکردگی ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے
زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کویت فراوانیہ میں
بذریعہ اسکائپ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان
کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں
کو روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے کا
ذہن دیا نیز عاملاتِ نیک اعمال بننے کا
ذہن دیا۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے
زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ایوبی کابینہ عمان میں بذریعہ اسکائپ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
تقريباً15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان
کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں
کو روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے کا
ذہن دیا نیز عاملاتِ نیک اعمال بننے کا
ذہن دیا۔