احادیث کی روشنی میں:

1 ۔نبی کریم صلی الله عليه و سلم نے فرمایا :بے نماز قیامت کے دن بڑے بڑے کافروں قارون فرعون اور ابی بن خلف کے ساتھ دوزخ میں ڈالا جائے گا ۔(بخاری و مسلم)

2 ۔نبی کریم صلی الله عليه وسلم نے فرمایا جو نماز کے معاملے ميں سستی کرے گا الله عزوجل اسے پندرہ سزائیں دے گا ۔ان میں سےچھ دنیا میں تین موت کے وقت تین قبر میں اور تین قبر سے نکلنے کے بعد ہوں گی۔جن میں سے چند درج ذیل ہیں:

اللہ تعالیٰ اس پر ایک فرشتہ مسلط فرما دے گا جو اس کو منہ کے بل گھسیٹتے ہوئے جہنم میں لے جائے گا ۔

3 ۔حساب کے وقت اللہ عزوجل اس کی طرف ناراضگی والی نظر سے دیکھے گا جس سے اس کے چہرے کا گوشت جھڑ جائے گا۔

4 ۔اس کی قبر میں آگ بھڑکا دی جائے گی جس کے انگاروں میں وہ دن رات الٹ پلٹ ہوتا رہے گا ۔

5 ۔نبی کریم صلی الله عليه وسلم کا فرمان ہے:اللہ عزوجل صحت کی حالت ميں نماز چھوڑنے والے پر نہ نظر رحمت فرمائے گا۔نہ اس کو پاک کرے گا اور اس کے لئے درد ناک عذاب ہے۔مگر یہ کہ وہ اللہ عزوجل کی بارگاہ میں حاضر ہو کر توبہ کرے تو اللہ عزوجل اس کی توبہ قبول فرمائے گا ۔