دعوتِ اسلامی کی جانب سے    فلاحی  شعبے  FgrfGlobal DawateIslami اور  Skill Enhancement Center for Ullama (Islamic Scholars) یعنی علمائے کرام و اسلامک اسکالرز کی Skill مہارت بڑھانے والے مرکز کا  پاکستان میں باقاعدہ افتتاح کردیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں ترجمان دعوتِ اسلامی اور مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا عبدالحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان  فرمایا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں پر بریفنگ دی۔  اس افتتاحی تقریب میں کراچی کی اعلیٰ کاروباری برادری اور شخصیات  نے شرکت کی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیر  اہتمام 29 دسمبر 2020ء کو عالمی مجلس شعبہ اصلاح اعمال کی نگران اسلامی بہن نے اپنے شعبے ”اصلاح اعمال“کے حوالے سے مدنی ریجن کی ملک ذمہ داران اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ لیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں کارکردگی کا جائزہ لیا اورمدنی پھول پیش کئے۔ مزید ذاتی جدول کو جمع کروانے، ماتحتوں کا چیک کرنے کا بھی ذہن دیا،اصلاح اعمال اجتماع اور نیک اعمال کے اہداف پیش کئے گئے جس پر شریک اسلامی بہنوں نے نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں پاک شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے فیصل آباد میں قائم دارالسنہ کے جامعۃالمدینہ میں شارٹ کورسز کے تعارف پر مختصر بیان فرمایا۔ جامعۃالمدینہ کی اکثر طالبات نے شارٹ کورسز کا مدنی کام کرنے کیلئے اپنے آپ کو پیش کیا اور شارٹ کورسز کروانے کی نیتیں کیں۔ آخر میں نیتیں کرنے والی اسلامی بہنوں کو عالمی مجلس مشاورت نے تحائف سے بھی نوازا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس نیک اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  عمان روی ڈویژن میں بذریعہ اسکائپ اصلاح ِاعمال اجتماع کا انعقادکیا گیا جس میں تقریباً 9اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی ریجن سطح اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے اسکائپ کے ذریعے نیک اعمال کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ جائزہ لینے کا ذہن دیا جس پر موجود اسلامی بہنوں نے نیتیں کیں۔


2 جنوری 2021ء کی شب عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوا جس میں بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمدالیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقانِ رسول کو علم و حکمت سے بھرپور مدنی پھول عطا فرمائے۔ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں سینکڑوں جبکہ بیشتر مقامات ہزاروں عاشقانِ رسول نے جمع ہوکر اس مدنی مذاکرے میں شرکت کی سعادت حاصل کی۔

مدنی مذاکرے میں امیرِ اہلِ سنت نے مدنی پھول دیتے ہوئے کہا کہ ہرمسلمان کا دل اورعزتِ نفس ہوتی ہے، اس لیے مسلمان کا ادب کرنا چاہئےوہ چاہےغریب ہویا امیر،کسی کا بھی دل نہیں توڑنا چاہئے اورعزتِ نفس کو ٹھیس نہیں پہنچانی چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں سےمختلف چیزیں باربار مانگنے سےعزّت کم ہوتی ہے، یہ عادت ہوتو نکال دینی چاہئے ۔

مدنی مذاکرے کےمزید مدنی پھول ملاحظہ فرمائیں

سوال: کہا جاتاہے کہ کسی کو گھرکا نمک نہیں دینا چاہئے، اس سےرزق میں کمی واقع ہوتی ہے ،کیا یہ بات دُرست ہے ؟

جواب: یہ بات دُرست نہیں ،بلکہ حدیثِ پاک میں تونمک دینے کی ترغیب آئی ہے۔اُمُّ المؤمنین حضرت ِعائشہرضی اللہ عنہانے سوال کیا: یا رسول اﷲ (صلی اللہ علیہ وسلم)! وہ کون سی چیز ہے جس سے اِنکار کرنا جائز نہیں۔فرمایا: پانی ،نمک اور آگ۔ کہا: یا رسول اﷲ(صلی اللہ علیہ وسلم)! پانی کی بات تو سمجھ میں آتی ہے۔ نمک اور آگ کا کیا مُعامَلہ ہے؟آپ نے جواب فرمایا: حمیرا(حضرت عائشہ کا لقب)!جس نے آگ دے دی، گویا اس نے آگ سے پکانے والی ہرچیز دے دی۔جس نے نمک دیا ، گویا اس نے نمک کا ذائقہ رکھنے والی تمام اشیا دے دِیں۔جس نے کسی مسلمان کو پانی پلایا،ایسی جگہ پر جہاں پانی موجود تھا ،گویا اس نے ایک غلام آزاد کیا اورجس نے مسلمان کو پانی پلایا،ایسی جگہ جہاں پانی موجودہی نہ تھا ،گویا اس نے اسے زندگی بخشی۔ (ابن ماجہ، رقم 2474)

سوال: سردیوں میں ویزلین (vaseline) لگائی جاتی ہے ،اس کو لگاتے ہوئے کیا نیت کرنی چاہئے ۔

جواب: سردیوں میں پاؤں کی ایڑیاں وغیرہ پھٹ جاتی ہیں ،اس کے علاج کی نیت کرنی چاہئے کہ علاج کرنا سنت ہے ،اسی طرح عبادت پر قوت حاصل کرنے کی نیت بھی ہوسکتی ہے۔

سوال: پُراَمن رہنے کے کیا فوائدہیں ؟

جواب: ہم پُراَمن ہوجائیں ،اپنے ملک کی چیزوں کی حفاظت کریں تو سکون ہوگا،عبادت کا ذوق شوق بھی بڑھ جائےگا ،کاش !ہم سب اَمن سے جینا سیکھ جائیں ۔

سوال: کن چیزوں کو دیکھنا عبادت ہے ؟

جواب: حدیثِ پاک میں ہے : پانچ(5) چیزیں عبادت میں شامل ہیں:(1) کم کھانا(2) مسجد میں بیٹھنا(3) کعبہ کو دیکھنا(4) قرآنِ کریم دیکھنا(5) اور عالم کے چہرے کو دیکھنا۔(دیلمی شریف،195/2)

سوال: اِس ہفتے کارِسالہ’’ سردی کے بارے میں دلچسپ معلومات ‘‘پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہنے کیا دُعا دی ؟

جواب: یا اللہ پاک!جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”سردی کے بارے میں دلچسپ معلومات “ پڑھ یا سُن لے اس کو جہنم کے ہر عذاب خُصوصاً جہنم کے ٹھنڈک کے شدید عذاب سے بچاکر جنتُ الفردوس میں بے حساب داخلے سے نواز دے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کلفٹن کے ڈویژن پنجاب کالونی کے 4 ذیلیوں میں اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں 46 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اصلاحِ اعمال کی ذمہ داراسلامی بہن نے نیک اعمال نمبر 5 اور 6 پر بیان کیا اور روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے اور مستقل قفل مدینہ لگاتے ہوئے قفل مدینہ عینک استعمال کرنے کا ذہن دیا جس پر اجتماع میں موجود اسلامی بہنوں سمیت 2 نئی اسلامی بہنوں نے بھی نیک اعمال پر عمل کرنے اور روزانہ فکر مدینہ کرنے کی نیت کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  کھارادر کابینہ کے ڈویژن نیا آباد میں اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں 27 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن مشاورت اسلامی بہن نے 63 نیک اعمال میں سے سلام کے موضوع پر بیان کیا اور نیک اعمال کے رسالے پر عمل کرنے کا ذہن دیا جس پر اجتماع میں موجود اسلامی بہنوں نے نیک اعمال کے رسالے پر عمل کی نیت بھی کی۔


دعوتِ اسلامی کے  زیر اہتمام کورنگی نمبر 2 کی ڈویژن کی تمام ذمہ داران کا زون ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں ذمہ داران کی تربیت کی گئی اور دینی کاموں میں درپیش مسائل سن کر حل بھی دیا۔


اسلامی  بہنوں کی مجلس اوراد عطاریہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی رنچھوڑ لائن کابینہ شو مارکیٹ کے جامعۃ المدینہ للبنات میں دعائے صحت اجتماع کا انعقاد ہوا دوران اجتماع پریشان حال اسلامی بہنوں کو تعویزات و اوراد عطاریہ بھی دئیے گئے اور مزید ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کا ذہن بھی دیا۔ اجتماع کے آخر میں پر یشانیوں بیماریوں سے نجات کے لئے دعا بھی مانگی گئی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں نگران عالمی مجلس مشاورت نے گزشتہ دنوں ایک شخصیت اسلامی بہن کے انتقال پر ان کے ایصالِ ثواب کے لئے منعقدہ  محفل نعت میں شرکت کی ۔

رکن عالمی مجلس مشاورت شعبہ رابطہ برائے شخصیات اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا ۔ دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا اور آخر میں نگران عالمی مجلس مشاورت نے انفرادی کوشش کر کے ہا تھوں ہا تھ اچھی نیتیں کروائیں ۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں نگران عالمی مجلس مشاورت کا ریجن فیصل آباد، زون جھنگ اور جڑانوالہ کی اسلا می بہنوں کےساتھ مد نی مشورہ ہوا جس میں گنا ہوں سے بچ کر دینی کام کر نے،تقرری مکمل کرنے ،ہفتہ وار رسائل کی مطالعہ کارکردگی دینے اوراجتماع شریک اسلامی بہنوں کی تعداد بڑ ھا نے کے اہداف دیئے گئے ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  نگران عالمی مجلس مشاورت کاریجن لا ہور زون شمالی لاہور اور جنوبی لاہور کی اسلا می بہنوں کے درمیان مد نی مشورہ ہوا جس میں شعبۂ تعلیم کے دینی کام کے ساتھ تعاون ،فو ٹو کا پی کے اخر جات بچا نے کا طریقہ اورگھر اور دینی کام کو منظم کر نے کے طریقے پر بات چیت ہو ئی ۔