اسلامی
بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں مدنی ریجن کے شہر کویت کی اسلامی بہن سے اصلاح اعمال شعبہ
کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نیک عمل کے
رسالے بڑھانے، مدنی مذاکرہ دیکھنے اور اصلاح اِعمال اجتماع کروانے کی نیت کی گئی۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ملتان ریجن کے شہر چشتیاں میں
اصلاحِ اعمال اجتماع ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اصلاح اعمال ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اجتماع
میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال نمبر 1 پر عمل کا ذہن دیتے ہوئے فیضانِ نیت کے
موضوع پر بیان کیا۔ اسلامی بہنوں کو ہر ماہ نیک اعمال کا جائزہ لینے اور رسالہ پُر
کر کے جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔
ریجن شب و
روز ذمہ دار اسلامی بہن کا کابینہ اور زون ذمہ داراسلامی بہن کے ساتھ مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لاہور ریجن
شب و روز کی ذمہ دار اسلامی بہن نے کابینہ
اور زون ذمہ داراسلامی بہن کے ساتھ بذریعہ کال مدنی مشورہ کیا جس میں ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
لاہور ریجن
شب و روز کی ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ
کو مضبوط کرنے، تمام شعبہ جات سے مدنی خبریں وصول کرنے نیز مدنی خبر تحریر کرنے کا
فارم سمجھایا گیا، ذمہ داران کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی گئی اور حوصلہ افزائی بھی
فرمائی گئی۔
کراچی
رنچھوڑ لائن، کابینہ شو مارکیٹ جامعۃ المدینہ
میں دعائےصحت اجتماع کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی رنچھوڑ لائن، کابینہ شو مارکیٹ جامعۃ المدینہ میں دعائےصحت
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ ٔ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دعا مانگنے کی فضیلت اور اس کے آداب بیان کئے اور دعائے صحت
اجتماع میں دعا مانگی۔ تعویذات دئیے اور مزید اورادعطاریہ کےبستہ پر جانے کا ذہن دیا۔
مبلغ دعوت
اسلامی مولانا محمد احمد رضا عطاری کی رہائش گاہ پر اجتماع میلاد کا اہتمام
1 جنوری 2021 بروز جمعۃ المبارک بعد از نماز
عشاء مبلغ دعوت اسلامی مولانا محمد احمد رضا عطاری کی رہائش گاہ پر اجتماع میلاد کا اہتمام ہوا جس میں مبلغ دعوت
اسلامی حاجی نصر عطاری، ڈویژن نگران آصف عطاری، قاری بلال عطاری، چوہدری مہر رشید
احمد، مہر فاروق احمد اور سیاسی و سماجی شخصیات سمیت
کثیر عاشقان رسول نے شرکت کی۔
اجتماع میلاد میں رکن لاہور جنوبی زون مدرستہ
المدینہ بالغان مولانا محمد شعیب رضا عطاری المدنی نے شان مصطفیٰ کے موضوع پر اور مبلغ
دعوت اسلامی مولانا اشفاق احمد رضوی نے عشق رسول کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے
حاضرین کو دعوتِ اسلامی سے وابستہ ہونے اور
مدنی چینل دیکھنے کے حوالے سے بھر پور ترغیب دلائی۔(رپورٹ:
ابوحاشر محمد احمدرضاعطاری)
کے ایم سی آفس
لائٹ ہاوس کراچی میں قبرستان کے ڈائریکٹر اقبال پرویز سے ملاقات
دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زیر
اہتمام 31 دسمبر 2020ء بروز جمعرا ت K.M.Cآفس لائٹ ہاوس کراچی
میں قبرستان کے ڈائریکٹر اقبال پرویز سے رکن شوری حاجی منصور عطاری کی ملاقات ہوئی ۔
ملاقات میں رکن شوری نے اقبال پرویز کو مسلمان
جنازے کو غسل دینے کے فضائل اور اہمیت پر مدنی پھول دیئے جبکہ عزیر عطاری رکن مجلس
اور ریجن ذمہ دار یاسر عطاری کراچی قبرستان کے ڈائریکٹر اقبال پرویز کو شعبہ
کفن دفن دعوت اسلامی کا تعارف کرواتے ہوئے مسلم فینرل ایپلی کیشن سے
آگاہ کیا اور ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے اس
سہولت سے فائدہ اٹھانے کا ذہن دیا۔
پچھلے دنوں نماز فجر کے بعد گلگت بلتستان اور خیبر
پختونخواہ کے اسلامی بھائیوں کے درمیان مدنی حلقہ سجانے کا سلسلہ ہوا جس میں گلگت بلتستان اور خیبر پختونخواہ کے مقامی اسلامی بھائیوں سمیت مدنی قافلہ کے عاشقان رسول نے شرکت کی ۔
مدنی حلقے میں ذ مہ داران دعوت اسلامی نے حاضرین کو دعوت اسلامی کا اشاعتی ادارہ مکتبۃ
المدینہ کا تعارف کرواتے ہوئے مدنی قافلہ کے عاشقان رسول کو مکتبۃ
المدینہ کی طرف سے مسواک ،کاونٹر ،تسبیح
اور ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں دئیے جس پر عاشقان رسول نے ہفتہ وار رسالہ کا
مطالعہ اور ماہنامہ فیضان مدینہ کا مطالعہ کرنے کی نیت کا اظہار کیا ۔(رپورٹ: محمد
سلیم عطاری معاون نگران مجلس مکتبہ المدینہ ہیڈ آفس کراچی)
دعوت اسلامی کی مجلس مدنی بستہ کے ریجن
ذمہ دار شکیل حسین عطار ی نے31 دسمبر 2020ء بروز جمعرا ت گجومتہ لاہور میں قائم مدنی بستہ کا وزٹ کیا۔
جہاں آپ نے مدنی بستہ پر خدمت سر انجام دینے
والے اسلا می بھائی اور مدنی بستہ ذمہ دران سے اہداف طے کئےاور ان اہداف کو پورا
کرنے کی بھرپور کوشش کرنے کا ذہن دیاجبکہ سابقہ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے
ہوئے شعبے کی اپڈیٹس کے حوالے سے تربیت کی اور شعبے کے نظام پر مدنی پھول دیئے۔ اس موقع پر مبلغ دعوت
اسلامی نے حاضرین کی خدمت دین کے فضائل
پر ذہن سازی کی ۔
واضح رہے ریجن ذمہ دار نے مدنی بستوں کی کمزوریوں
پر تربیت کی اور اچھی کارکردگی پر حوصلہ
افزائی کرتے ہوئے تحائف بھی دئیے۔ (رپورٹ:غلام جیلانی عطاری مفتش مجلس مدنی بستہ)
دعوت اسلامی
کی مجلس تاجران کے تحت 31 دسمبر 2020ء بروز جمعرا ت رفیع
کلاتھ ہاؤس ریشم گلی عارف والاپاکپتن میں مدنی حلقہ ہوا جس میں مارکیٹ
کے تاجروں نے شرکت کی ۔
مدنی حلقے میں مبلغ دعوت اسلامی حیدرعلی عطاری
مجلس تاجران پاکپتن اور ساہیوال زون نے شان رفاعی رحمۃ
اللہ علیہ کی سیرت کے موضوع پر بیان کرتے
ہوئے حاضرین کو حضرت امام احمد کبیر رفاعی رحمۃ اللہ علیہ کی غریبوں سے محبت کرنے ،زیادہ عمر والوں کی عزت کرنے اور ان کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کے متعلق آگاہ
کیا نیز ان کی سیرت پر عمل کرنے کی ترغیب
دلائی جبکہ یوم تعطیل اعتکاف اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت دی ۔
رکن زون گوارد
و رکن مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ جہانزیب عطاری نے29 دسمبر 2020ء بروز منگل ارمابیل پریس
کلب میں سینئر صحافیوں سے ملاقاتیں کیں اور انکے درمیاں مدنی حلقہ لگایا جس میں رفیق تبسم
اور محمد حنیف چنا بھی موجود تھے ۔
مدنی حلقے میں مبلغ دعوت اسلامی نے صحافیوں کو نماز کورس کرنے اور 27جنوری2021 کو
ہونے والے صحافی اجتماع میں شرکت کرنے کا دینی ذہن دیا جس پر ارمابیل پریس کلب اوتھل کے صدر سلیم مجاہد نے کہا
کہ ہمارے پریس کلب میں نماز کورس کروایا جائے تاکہ ہمارے صحافی بھائی بھی نماز
کاطریقہ سیکھ کر ادا کریں ۔
صدر سلیم مجاہد نے مزید کہ نماز
ہر مسلمان مرد و عورت پر فرض ہے مگر غفلت سےبے شمار مسلمان نمازیں ادا کرنے میں سستی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ دعوت اسلامی
ماشاءاللہ بہت بہترین کام کررہی ہے اور ہم
ان شاءاللہ نماز کورس کرینگے اور صحافی اجتماع میں شرکت بھی کرینگے اس موقع پر رفیق تبسم اور محمد حنیف چنا
بھی موجود تھے۔ (رپورٹ:اسرار عطاری
پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)
دعوت اسلامی
کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 31دسمبر 2020ء بروز جمعرات رینالہ خورد ضلع اوکاڑہ پنجاب میں کفن دفن پریکٹیکل اجتماع ہوا
جس میں جامعۃ المدینہ کے طلباء نے شرکت کی ۔
مبلغ دعوت
اسلامی تیمور الحسن عطاری ریجن زمہ دار مجلس کفن دفن نے حاضرین کے درمیان غسل میت
دینے کی فضیلت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے مجلس کفن دفن کا تعارف کیااور مسلمان
میت کو غسل دینے کا عملی طریقہ سیکھایا جبکہ کفن ،دفن اور قبر کے شرعی مسائل سے آگاہ
کیا نیز مسلم فینرل ایپلیکیشن کا تعارف کرواتے ہوئے عاشقان رسول کو ترغیب دلاکر ایپ
ڈاؤنلوڈ کر کے اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کا ذہن دیا ۔