فیضان مدینہ پاکپتن شریف میں03 جنوری 2021ء بروز اتوار صحافیوں کی آمد ہوئی جن کا استقبال رکن مجلس و رکن ریجن فیصل آباد ارسلان عطاری اور رکن مجلس و رکن پاکپتن زون پیر فیضان چشتی نے کیا۔ صحافیوں کو فیضان مدینہ میں قائم دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا جبکہ  رکن ریجن نے مدنی حلقہ لگایا۔

مدنی حلقے میں انہیں دعوت اسلامی کی دینی وسماجی کاموں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا اور 27 جنوری2021ء کو صحافی اجتماع میں ہونے والے نگران شوری کے بیان کی دعوت دی جس پر انہوں نے اجتماع میں شرکت کرنے کی نیت کا اظہار کیا۔

صحافیوں کے نام یہ ہیں: حسن عباس بخاری صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب پاکپتن،شیخ منیر احمدصدر پریس کلب پاکپتن،حاجی یاسین چوغطہ وائس چیئرمین پریس کلب پاکپتن،ارشد حسین سیدانفارمیشن سیکرٹری ڈسٹرکٹ پریس کلب پاکپتن، سید نسیم عسکری افتخار حسین اور حافظ علی شامل تھے۔(رپورٹ: اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


ریڈیو پاکستان کے انچارج پروگرام محمد حسین کا 03 جنوری 2021ء بروز اتوارفیضان مدینہ میں وزٹ ہوا جن کا استقبال رکن مجلس و رکن حیدرآباد زون محمد عارف عطاری اور  رکن کابینہ حیدر آباد عبدالغنی عطاری نے کیا۔

دوسری جانب محمد عارف عطاری نے حیدر آباد پریس کلب کے نئے منتخب صدر عبداللہ شیخ کو مبارک باد دیتے ہوئے سینئر صحافی جنید خانزادہ سے ملاقات کی اور انہیں 27 جنوری کو صحافی اجتماع میں ہونے والے نگران شوری کے بیان کی دعوت دی اور مقامات طے کیے۔ اس موقع پر ذمہ داران دعوت اسلامی نے مکتبۃ المدینہ کے رسائل تحفے میں دئیے۔(رپورٹ: اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


رکن مجلس و رکن ریجن فیصل آباد ارسلان عطاری کا 03 جنوری 2021ء بروز اتوارساہیوال زون میں نگران زون سے تقرر کے حوالے سے بات چیت اور نگران کابینہ کے ساتھ صحافیوں سے ملاقاتوں کا  سلسلہ رہا جہاں مدنی حلقے کا اہتمام ہوا اور27 جنوری کو ہونے والے صحافی اجتماع جس میں نگران شوریٰ بیان فرمائینگے اسکی دعوت دی جبکہ ذمہ داران کے ساتھ مشاروت پر مقامات طے کئے۔(رپورٹ: اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


رکن مجلس و رکن ملتان زون ریاض عطاری نے 03 جنوری 2021ء بروز اتوار روزنامہ نوائے وقت کے میگزین ایڈیٹر سلیم ناز سے ملاقات  کی انہیں دعوت اسلامی کی سرگرمیوں کے حوالے سے بریف کیا اور آرٹیکل لکھنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مکتبۃ المدینہ کے رسائل تحفے میں دیئے ۔(رپورٹ: اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


میڈیا ڈیپارٹمنٹ کوئٹہ زون  کے تحت 02 جنوری 2021ء بروز ہفتہ میاں اسماعیل مسجد کوئٹہ میں صحافت سے وابستہ افراد کے لیے 7 روزہ فیضان نماز کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں مبلغ دعوت اسلامی مولانا شہزاد عطاری مدنی نے کورس میں شامل صحافیوں اور دیگر ذمہ داران کی نماز کے فضائل، وضو، نمازی سے آگے گزرنے کا طریقہ، نماز کا عملی طریقہ، دینی معامالات کے حوالے سے تربیت کی ۔(رپورٹ: اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے  تحت 02 جنوری 2021ء بروز ہفتہ رکن مجلس و رکن ریجن فیصل آباد ارسلان عطاری نے جڑانوالہ زون کا دورہ کیا جہاں رکن زون جڑانوالہ عاطف عطاری سمیت دیگر ذمہ داران کے ہمراہ پریس کلب میں صحافیوں سے ملاقاتیں کیں اور صحافیوں کے درمیان مدنی حلقے لگائے۔

مدنی حلقے میں ذمہ داران دعوت اسلامی نے 27 جنوری کو ہونے والے صحافی اجتماع جس میں نگران شوریٰ بیان فرمائینگے اسکی دعوت دیتے ہوئے مکتبۃ المدینہ سے شائع کردہ کتب تحفے میں دیں۔ ان صحافیوں میں راجہ نسیم اکبر حیات بیوروچیف چینل، عدنان شاہ جنرل سیکرٹری پریس کلب جڑانوالہ، محمد حمزہ حریف نیوز بچیکی شہر، عبدالستار نوائے وقت، روزنامہ پاکستان، روزنامہ مشرق، محمد یوسف جناح ، سہیل گجر روزنامہ دنیا اور شاہد اقبال روزنامہ نئی بات شامل تھے۔(رپورٹ: اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  عمان میں بذریعہ اسکائپ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ سطح اصلاحِ اعمال زمہ دار اسلامی بہن نے اسکائپ کے ذریعے نیک اعمال کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ جائزہ کرنے کا ذہن دیا جس پر شرکاء نے نیتیں کیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں صدر کابینہ کے ڈویژن جمشید روڈ اور صدر میں  کفن دفن اجتماع ہوا جس میں متعدد اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂدعوتِ اسلامی نے غسلِ میت اور کفن دفن دینے کا طریقہ سکھا یااور ٹیسٹ دے کر نمایاں کامیابی حاصل کی نیز مزید آگے بڑھنے کی نیتیں بھی کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان،سندھ،میر پور ساکرو کابینہ کے مختلف ذیلی حلقوں میں دعائے حاجات اجتماع کا انعقاد کیا گیاجن میں کم و بیش 1500 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دعا کی اہمیت اور قبولیت کے اسباب بیان کئے۔مزید متفرق روحانی علاج بھی سکھائے گئے اور یا سمیع کا ورد بھی کروایا گیا اجتماع کے آخر میں خصوصی دعا بھی کروائی گئی ۔اجتماع کے بعد اسلامی بہنوں نے اچھے تاثرات دئیے دعوت اسلامی سے محبت کا اظہار کیا اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مختلف دینی کاموں میں حصہ لینے کی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان،سندھ، کراچی گلزار ہجری کابینہ کے 35 ذیلی حلقوں میں دعائے حاجات اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کم و بیش 877 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دعا کی اہمیت اور قبولیت کے اسباب بیان کئے۔مزید متفرق روحانی علاج بھی سکھائے گئے اور یا سمیع کا ورد بھی کروایا گیا۔ دوران اجتماع اسلامی بہنوں نے مختلف دینی کاموں میں حصہ لینے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے کی نیتیں بھی کیں اور اجتماع کے آخر میں خصوصی دعا بھی کروائی گئی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان،سندھ، کراچی گلستان جوہر کابینہ کے 25 ذیلی حلقوں میں دعائے حاجات اجتماع کا انعقاد ہوا جن میں کم و بیش 373 اسلامی بہنو ں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران و کابینہ مشاورت ذمہ داران نے ان ذیلی حلقوں میں مختلف مقامات پر سنتو ں بھرا بیان کیا دوران اجتماع 2 اسلامی بہنوں نے خود آگے بڑھ کر دینی کام کرنے کی نیتیں بھی کیں۔ ایک اسلامی بہن نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی مدنی بہار بھی پیش کی ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  ساؤدرن افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن نے موزمبیق کی ملک کارکردگی نگران اور موریشس کی ملک نگران کے ساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں دینی کاموں میں آنے والے مسائل تنظیمی طریقہ کار کے مطابق حل کروانے اور موریشس میں ملک مشاورت مکمل کرنے پر بات چیت ہوئی۔