2021 عیسوی میں دعوتِ اسلامی کی 21 کتب و
رسائل عربی ممالک سے شائع کی جائیں گی
دعوتِ اسلامی علمی و ادبی کام کو ایک خوبصورت اورعمدہ کتاب کی شکل میں منظر عام پر لانے کے لئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے یہی وجہ ہے کہ پچھلے سال
سے دعوتِ اسلامی کی کتب و رسائل عربی
ممالک جیسے بیروت ، شام ، لبنان وغیرہ سے بھی شائع ہونا شروع ہوچکی ہیں۔
گزشتہ سال 2020ء میں 5 کتب عرب ممالک سے شائع
کرنے کا ہدف تھا لیکن اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ متعلقہ مجلس کی
بھرپور محنت و کاوش کے سبب کتابیں 6 (اَلفَتَاوَى المُخْتَارَة
مِنَ الفَتَاوَى الرَّضَوِيَّة، أَنوَارُ المَنَّانِ فِي تَوحِيدِ القُرآن،مَجْمُوع
رَسَائِلِ الشَّيخ إِليَاس اَلعَطَّار ،أَجلَى الاعلَام أَنَّ الفَتْوَى مُطْلَقاً
عَلىٰ قَولِ الإمَام،اَلتَّعْلِيْقَاتُ الرَّضَوِيَّة عَلىٰ الهِدَايَة وَشُروحِهَا
) پرنٹ ہوگئیں۔
اس سال 2021ء میں 21 کتابیں عرب ممالک سے شائع کروانے کا ہدف ہے۔
یہ کتابیں اشاعت کے بعد پاکستان میں موجود
مکتبۃ المدینہ العربیہ کی برانچز اور جس عربی مکتبے سے کتاب شائع ہوگی دنیا بھر
میں موجود ان عربی مکاتب کی برانچز سے
حاصل کی جاسکیں گی۔
(01) نور الایضاح (02) مسند امام اعظم (03) آثار السنن (04) شرح
معانی الاثار (05) زبدۃ الاتقان (06) خلاصۃ الدلائل (07) نور الانوار (08) حسامی (09)
سراجی (10) کافیۃ (11) شرح عقائد نسفیہ (12) مجموعۃ الازھار (13) الانوار الرضویہ (14) التعلیقات الرضویہ (15) معالی الغیب (16) تہذیب
التہذیب (17) میزان الاعتدال (18) فیضان نماز (19) نیکی کی دعوت (20) شجرہ قادریہ (21)
مجموع رسائل شیخ الیاس عطار (جلد دوم)