رائے پور زون
میں دومقامات پر بذریعہ کال ہفتہ وارسنتوں
بھرے اجتماعات کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام28 جون 2020ء کو ہند ممبئی ریجن کی رائے پور زون میں دومقامات
پر بذریعہ کال ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماعات
کا انعقاد کیا گیا جن میں 71 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ مبلغاتِ دعوت اسلامی بہن
نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے
مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ
رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے
کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ہند چنّائی
زون میں دو مقامات پر بذریعہ کال ہفتہ وار
اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں زون نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعات میں شریک
اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے
دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ہند دہلی
ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس
ہوا جس میں زون تا ریجن نگران اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔ ہند نگران اسلامی بہن نے
اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور
نئے ماہانہ کارکردگی فارم سمجھاتے ہوئے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات دئیے۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 29 جون کو نیو یارک کی
ڈویژن اور ذیلی نگران اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں نارتھ امریکہ ریجن نگران
نے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے شرکا کی تربیت کی۔ اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کو دوسرےs Estat اور علاقوں میں مدنی کام شروع کرنے کا ذہن دیا گیا۔ذمہ دار
اسلامی بہن نے شرکا کو Teenagers اسلامی بہنوں اور بچیوں کو مختلف مدنی کاموں کے ذریعے دعوت اسلامی سے عملی طور پر وابستہ کرنے اور رسالہ کارکردگی بڑھانے کے حوالے سے کلام کیا گیا
۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 28 جون 2020ء کو
امریکہ کے شہر سکوکی اور دے پلینے میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 24 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔مبلغات دعوت اسلامی نے” تکبر اور اسکی علامات“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے۔بیان میں شرکا اسلامی
بہنوں کو تکبر، مذمت اور تکبر سے بچنے کا طریقہ بیان کیاگیا نیز خود کو تکبر اور
دیگر گناہوں سے بچانے کے لئے مدنی انعامات پر عمل کرنے، ہفتہ وار رسالہ پڑھنےاور
شارٹ کورسز کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ترکی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی
کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے
اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی
ترغیب دلائی۔
مجلس رابطہ کے زیر ِ اہتمام بنگلہ دیش ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس

اسلامی
بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر ِ اہتمام بنگلہ دیش ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں بنگلہ دیش ریجن، ملک، زون نگران اور ملک سطح
مجلس رابطہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ رکن عالمی مشاورت مجلس رابطہ للبنات نے اجلاس
میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے کے
کاموں کے حوالے سے مزید تربیت فرمائی نیز ذمہ داراسلامی بہنوں کو شعبے کے مدنی
کاموں کو بڑھانےکا ذہن دیا۔
عالمی مجلس
مشاورت نگران اسلامی بہن کا یو کے ریجن نگران اسلامی بہن کے ہمراہ اجلاس

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے
دنوں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کا یو کے ریجن نگران اسلامی بہن کے ہمراہ اجلاس ہوا جس میں عالمی مجلس
مشاورت نگران اسلامی بہن نے ان کی
کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مفتشہ کی ترکیب بنانے اور ماہانہ کارکردگی پر بات چیت کی۔
ساؤدرن افریقہ نگران کا موزمبیق کی ملک سطح کارکردگی نگران اسلامی بہن کےہمراہ اجلاس

دعوت اسلامی
کے زیر ِ اہتمام پچھلے
دنوں ساؤدرن افریقہ نگران اسلامی بہن کا موزمبیق کی ملک سطح کارکردگی
نگران اسلامی بہن کےہمراہ اجلاس ہوا جس میں ساؤدرن افریقہ نگران اسلامی بہن اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور نئی جگہ مدنی کام شروع کرنے اورذمہ
دار اسلامی بہنوں کے تقرر کے حوالے سے مشاورت کی۔

دعوت اسلامی
کے زیر ِ اہتمام چٹاگانگ ریجن
اور ڈھاکہ ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ریجن اور زون نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔بنگلہ دیش کی ملک نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی۔ مجلس رابطہ اور شعبہ تعلیم کے رکن
عالمی مجلس مشاورت نےبنگلہ دیش میں مجلس رابطہ اور شعبہ تعلیم کے مدنی کاموں کو
بڑھانے سے متعلق مد نی پھول دئیے اس موقع پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اپنی نیتیں پیش
کیں۔

اسلامی
بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کومیلا زون میں آن لائن ایصال ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس 13
اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو شعبہ کفن دفن کے بارے میں
بریفنگ دیتےہوئے کفن دفن کورس کرنے اور
مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی
کے زیر ِ اہتمام چٹاگانگ فینی
زون میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ پوتینگا کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔