اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر ِ اہتمام03 جولائی 2020ء کو ساؤتھ افریقہ ریجن کی مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہواجس میں عالمی سطح مجلس رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ذوالحجۃ الحرام کے مدنی پھولوں پر کلام نیز شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور شخصیات سے رابطے کر کے قربانی کی کھالیں دعوت اسلامی کو جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر ِ اہتمام03 جولائی 2020ء کو یو کے ریجن مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں عالمی سطح مجلس رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ذوالحجۃ الحرام کے مدنی پھولوں پر کلام کیا نیز شخصیات سے رابطے کر کے قربانی کی کھالیں دعوت اسلامی کو جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 04 جولائی 2020ء  کوعرب شریف ضیائی کابینہ ڈویژن کرم مرشدمیں بذریعہ اسکائپ مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات سے متعلق تفصیلاً بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ مدنی انعامات پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیزعاملات مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام04 جولائی 2020ء کو سینٹرل افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن کا تنزانیہ دارالسّلام کی ملک ذمہ دار اسلامی بہن کے ہمراہ اجلاس ہوا جس میں سینٹرل افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کورسز کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کرتے ہوئے مدرستہ المدینہ بالغات کی تعداد بڑھانے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ذیلی حلقہ ماؤنٹ ڈریٹ میں سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہواجس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کابینہ سطح اسلامی بہن نے ناچاقیوں کے علاج کو موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


 دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 4جولائی 2020ء کو ساؤتھ افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن کاتمام کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں کے ہمراہ اجلاس ہوا جس میں ساؤتھ افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ذی الحج کے مدنی پھول بیان کئے نیز مد نی کاموں کو بڑھانے کے اہداف بھی دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 3اور 4  جولائی 2020ء کوتنزانیہ دارالسّلام کے دو علاقوں میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں48 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوت اسلامی نے”ناچاقیوں کے اسباب اور اس کا علاج “ کے موضوع پر سنتوں بھرابیان کیا اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کاذہن دیا۔


دعوت اسلامی کےزیراہتمام4 جولائی 2020 ء کو سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک یوگنڈا میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد کیا گیا  جس میں14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغہ دعوت اسلامی بہنوں نے ”ناچاقیوں کے اسباب و علاج“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی انعامات پر عمل کرنے کا ذہن دیا۔اجتماع پاک کے اختتام پر رقت انگیز دعا بھی کی گئی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  کفن دفن کے زیرِ اہتمام 4 جولائی 2020ء کو بنگلہ دیش کے شہر سلہٹ زون میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کے طریقے کے بارے میں بریفنگ دیتےہوئے کفن دفن کے بارے میں معلومات فراہم کیں ۔ اس موقع پر اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی نیت بھی کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 4 جولائی 2020ء کویوکے کے شہر برمنگھم میں بذریعہ زوم   ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور احساس ذمہ داری اور اپنی ذمہ داری احسن انداز میں نبھانے پر اہم نکات پیش کئے ۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 4 جولائی 2020ء کویوکے لندن کے شہر والتھم اسٹو میں بذریعہ اسکائپ ڈویژن نگران اسلامی بہن کاتمام ذمہ داراسلامی بہنوں  کے ہمراہ اجلاس ہوا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے نیز اجتماعی قربانی میں حصّہ ملانے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام پچھلے دنوں یوکے کے شہر بریڈ فورڈ میں ”طہارت کورس“ کا انعقاد کیا گیاجس میں 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ اس کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو وضو ،غسل اور تیم کا طریقہ ، شرعی مسائل ،مستعمل پانی اور نجاستوں کا بیان،اس کے علاوہ کپڑے پاک کرنے کا طریقہ وغیرہ سکھایا گیا۔