
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام4 جولائی 2020ء یوکے
کے شہر کوونٹری اورگلاسگو میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن
میں 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوت اسلامی نے”ناچاقیوں کے اسباب و
علاج“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں
کو چغلی ،غیبت ، گالی گلوچ ، اور جھوٹ کی تباہ کاریوں کے متعلق بتایا نیز سچ بولنے اور صلح کرنے کی ترغیب دلائی
۔
عالمی مجلس مشاورت
نگران اسلامی بہن کا ترکی کی ذمہ
دار اسلامی بہن کے ہمراہ اجلاس

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کا ترکی کی ذمہ دار اسلامی بہن کے ہمراہ اجلاس ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائز ہ
لیتے ہوئے تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے
سے نکات فراہم کئے۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں بنگلہ دیش
کے شہر کومیلا ہمنا میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 64 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔ کابینہ نگران اسلامی بہن نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو گھر درس دینے نیز مدنی
انعامات کے بارے میں خوب خوب مدنی کام کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں موزمبیق
، ملاوی، ماریشس اور بوٹسوانا کی ملک نگران اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ساؤدرن افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس
میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ذوالحجۃ
الحرام کے نکات بیان کئے نیززیادہ سے زیادہ قربانی کی کھالیں جمع کرنے اور حصہ داری میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔آخر میں شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نے بھی اپنے شعبے کے حوالےسے نکات دئیے۔
ماریشس میں
ملک نگران اسلامی بہن کا تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ اجلاس

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے
دنوں ماریشس میں ملک نگران اسلامی بہن نے تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ اجلاس
کیا جس میں تقریبا ً 14 ذمہ داراسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔ ملک نگران اسلامی بہن نے
اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ماہِ
مکتبۃ المدینہ کے حوالے سے مدنی پھول دئیے
اور ترغیب دلائی۔

اسلامی
بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام3 جولائی 2020 کو یوکےايسٹ
برمنگھم میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 53 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے
اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اوراجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی
انعامات سے متعلق تفصیلا بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ مدنی انعامات پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیزعاملات مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔
مجلس مدنی
انعامات کے زیر اہتمام لندن ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس

اسلامی
بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام03 جولائی 2020ء کو لندن
ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس
ہوا جس میں کابینہ اور ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔لندن ریجن مشاورت مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی
بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی انعامات کے شعبے میں
مزید ترقی و بہتری لانے ،زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کی عاملات
بنانے اور اسلامی بہنوں کو مدنی ماحول سے قریب لانے کے لئے نکات پیش کئے نیز مدنی
مذاکرہ کے شعبہ کے لئے بھی خصوصی طور پر اسلامی بہنوں کو نئے نکات پیش کئے اور ان دونوں شعبوں کی ترقی اور مزید
بہتری کے لئے ضروری اقدامات پر غور کیا۔

پچھلے دنوں
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام مدنی ریجن قطب مدینہ کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہواجس میں ملک
نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ذوالحجۃ الحرام کے
حوالے سے نکات پیش کئے نیزہر ڈویژن کے ون ڈے سیشن میں باری باری شرکت کرنے اور
مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں شب و روز کی ذمہ دار اسلامی بہن کا ماریشس،موزمبیق،
ملاوی اور بوٹسوانا کی نگران اسلامی بہنوں
کے ہمراہ اجلاس ہوا جس میں شب و روز کی ذمہ دار اسلامی بہن نے خبریں دینے
کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے روزانہ شب و روز کی خبریں پڑھنے کا ذہن دیا
اور اس شعبے پر ذمہ دار کا تقرر کرنے کا ہدف بھی دیا ۔
شب و روز کے حوالے سے یورپ کے دس ممالک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے
دنوں شب و روز کی ذمہ دار مجلس بیرون ملک کی رکن نے یورپ کے دس ممالک (فرانس،اٹلی، بیلجیم،
ڈنمارک، آسٹریا، ناروے ، جرمنی، سویڈن، ہالینڈ ،اسپین ) کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس لیا جس میں شب و
روز کی ذمہ دار مجلس بیرون ملک کی رکن نےانہیں شب و روز کے لئے خبریں دینے اور اس کے لئے ذمہ
دار مقرر کرنے کا ہدف دیا نیز خبریں کس طرح دی جائے اورکس کس سطح کی دی جائیں اس بارے میں بھی نکات دئیے۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام03 جولائی 2020ء کوملائیشیاء کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی
بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور نئی جگہ پر مدنی کام
شروع کرنے سے متعلق بات چیت کی نیزانفرادی
کوشش کے ذریعے زیادہ سے زیادہ اسلامی
بہنوں کومدنی ماحول سے قریب کرنے کا ذہن دیا۔
مدنی ریجن
نگران اسلامی بہن کا بحرین کابینہ قادری ذیلی نگران اسلامی بہن کے ہمراہ اجلاس

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام03 جولائی 2020ء کو مدنی ریجن نگران اسلامی بہن کا بحرین کابینہ
قادری ذیلی نگران اسلامی بہن کے ہمراہ اجلاس ہوا جس میں مدنی ریجن نگران اسلامی
بہن نے ا ن کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدرسۃ المدینہ بالغات
شروع کرنے کے لئےٹیسٹ دینے کی ترغیب دلائی
نیز مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے اہداف دئیے۔