اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے زیر ِ اہتمام 6 جولائی 2020ء سے سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک تنزانیہ پانچ دن پر مشتمل ا ٓن لائن ”فیضانِ طہارت کورس“کا آغاز ہوا جس میں کم و بیش 15 اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو وضو و غسل اور تیمم کا طریقہ ، مستعمل پانی اور نجاستوں کا بیان اس کے علاوہ کپڑے پاک کرنے کا طریقہ وغیرہ سیکھنے کا موقع مل سکے گا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے زیر ِ اہتمام6 جولائی 2020ءسے یورپین ریجن کے ملک فرانس میں پانچ دن پر مشتمل ا ٓن لائن ”فیضانِ طہارت کورس“کا سلسلہ جاری ہے جس میں کم و بیش 12 اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو وضو و غسل اور تیمم کا طریقہ ، مستعمل پانی اور نجاستوں کا بیان اس کے علاوہ کپڑے پاک کرنے کا طریقہ وغیرہ سیکھنے کا موقع مل سکے گا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے زیر ِ اہتمام6 جولائی 2020ءسے یورپین ریجن کے ملک اسپین میں پانچ دن پر مشتمل ا ٓن لائن ”فیضانِ طہارت کورس“کا سلسلہ جاری ہے جس میں کم و بیش 20 اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو وضو و غسل اور تیمم کا طریقہ ، مستعمل پانی اور نجاستوں کا بیان اس کے علاوہ کپڑے پاک کرنے کا طریقہ وغیرہ سیکھنے کا موقع مل سکے گا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے زیر ِ اہتمام6 جولائی 2020ءسے یو کے بریڈ فورڈ میں پانچ دن پر مشتمل ا ٓن لائن ”فیضانِ طہارت کورس“کا سلسلہ جاری ہے جس میں کم و بیش 30 اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو وضو و غسل اور تیمم کا طریقہ ، مستعمل پانی اور نجاستوں کا بیان اس کے علاوہ کپڑے پاک کرنے کا طریقہ وغیرہ سیکھنے کا موقع مل سکے گا۔


دعوتِ اسلامی  کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیراہتمام 06 جولائی 2020ء کو یوکے کے شہر برمنگھم میں26 دن کا مدنی قاعدہ کورس مکمل ہوا جس میں 44 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ شرکاء اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی پیش کیں جن میں سے چند درجِ ذیل ہیں:

44اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی نیت کی۔

14اسلامی بہنوں نے مدنی مذاکرہ دیکھنے کی نیت کی۔

5 اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دے کر مدرسۃ المدینہ بالغات پڑھا نے اور 13 اسلامی بہنوں نےآن لائن پڑھنے کی نیتیں پیش کیں۔

اسلامی بہنوں کی مجلس  شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام یوکے اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں 08 جولائی 2020ء سے ”طہارت کورس“ کا سلسلہ جاری ہے۔

اس کورس کی مدت پانچ دن جبکہ دورانیہ ایک گھنٹہ ہے۔ اس کورس میں اسلامی بہنوں کو وضو،غسل اور تیم کا طریقہ،مستعمل پانی اور نجاستوں کا بیان، اس کے علاوہ کپڑے پاک کرنے کا طریقہ وغیرہ سکھایا جائے گا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام یوکے اسکاٹ لینڈ میں چھ دن پر مشتمل ”سیرت مصطفی کورس “ کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 28 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو پیارے آقا ﷺکی سیرت کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی نیزسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےاورمدرسۃ المدینہ بالغات میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام 6 جولائی 2020ء کویوکے کے شہر اسکاٹ لینڈ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن اجلاس ہوا جس میں 31  ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اسکاٹ لینڈ کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورشعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کے  زیر ِ اہتمام یوکے کے شہر برمنگھم(Birmingham) میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعۂ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کو کارکردگی شیڈول کس طرح پُر کیا جائے اس حوالے سے طریقہ سمجھایا نیز ماہِ ذوالحجۃ الحرام کے مدنی کاموں کے متعلق اہداف دئیے نیز شخصیات کے اجتماعات اور شارٹ کورسز کروانے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام کویت کے شہر فروانیہ   میں بذریعہ اسکائپ مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنو ں کو مدنی انعامات کے بار ے میں تفصیلاً بریف کرتے ہوئے عاملاتِ مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا نیزآیۃ الكرسی، سورة الاخلاص، تسبیحِ فاطمہ اور سورة الملك پڑھنے کے فضائل بیان کئے۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام امریکہ کے شہر وُڈ لینڈ( woodland) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے ”نیک بننے کا نسخہ“ کے موضوع پر سنتوں بھرابیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات پر عمل کرنے، نمازوں کی پابندی کونے اور اللہ پاک کو راضی کرنے والے کام کرنے کی ترغیب دلائی نیز دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے ہفتے امریکہ کے شہر  یوباسٹی میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے ”ماں کی دعا“ کے موضوع پر سنتوں بھرابیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ماں کی خدمت اور اہمیت کے فضائل پر نکات فراہم کرتےہوئے اپنے بڑوں کا ادب کرنے کی ترغیب دلائی۔