9 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 8 جولائی 2020ءکو مانچسٹرریجن
ایکرنگٹن میں بذریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ
دعوت اسلامی نے حضرت موسٰی علیہ السَّلام کی شان و عظمت کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور موسٰی علیہ السَّلام کے
معجزات کے بارے میں بتایا۔ ہفتہ وار اجتماع میں اسلامی بہنوں کو مشکلوں پر صبر
کرنےاور اپنے بچوں کو نیکیوں سے محبت
سکھانے کے بارے میں ترغیب دلاتے ہوئے انہیں دعوت اسلامی کے ساتھ اجتماعی قربانی
میں حصہ لینے کا ذہن دیا گیا۔