اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام 27جون 2020ء کو یوکے برمنگھم ریجن کے بلیک کنٹری کابینہ ڈویژن والسال اور سینڈول میں مدنی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں 11  ذمہ داراسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ  اور شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام27 جون 2020ء کو یوکے برمنگھم ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا۔ جس میں کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور اپنے شعبے پر مزید کام بڑھانے اور شخصیات پر انفرادی کوشش کرنے کے متعلق نکات دئیے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  کفن دفن کے زیرِ اہتمام 27 جون2020ء کو یوکے برمنگھم ریجن کے ڈویژن ایسٹ برمنگھم میں آن لائن کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 56اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کے طریقے کے بارے میں بریفنگ دیتےہوئے کفن دفن کے بارے میں معلومات فراہم کیں ۔ اس موقع پر اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی نیت بھی کی۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام27 جون 2020ء کو  سلاؤ لندن کابینہ کے ڈویژن ریڈنگ میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 48 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئےلاک ڈاؤن کے دوران کون کون سے مدنی کاموں کو اختیار کیا اس حوالے سے آگاہی فراہم کی اور مدنی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام27 جون 2020ء کو  یوکے لندن والتھم سٹو ، لوٹن ، آئلسبری میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 105 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوت اسلامی نے سنتو ں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 26جون 2020ء کو ہند ، صوبہ جموں کے شہر پونچھ اور سرنکوٹ میں مدنی انعامات اجتماعات  کا سلسلہ ہوا جس میں 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغات دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 25 جون 2020ء کو کویت کے شہر ڈویژن خیطان میں  اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی تا ڈویژن سطح کی تمام ذمہ داران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی ریجن کی نگران اسلامی بہن نے انہیں تنظیمی پروگرام کے متعلق معلومات فراہم کی اور مدنی کاموں کے حوالے سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام25 جون 2020ء کو شب وروز کی بیرون ملک ذمہ داراسلامی بہن کا افریقہ کے ملک یوگنڈا کی تمام ذمہ داراسلامی بہنوں کے ساتھ اجلاس  کیا جس میں مجلس بیرون ملک شب وروز اسلامی بہن نے شب وروزکے حوالے سے نکات بیان کئے اور روزانہ شب وروز میں مدنی خبر دینے کا ذہن دیا نیز خبریں کس انداز کی ہو اور اس کے دینے کے انداز کے حوالے سے نکات بیان کئے جبکہ روزانہ لنک کے ذریعے مدنی خبریں پڑھنے کا ذہن دیا۔


 دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 25 جون 2020ء بروز جمعرات کو امریکہ کے شہر میامی (Miami) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 21 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرابیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو صبر سے کے کام لیتے ہوئے گھر میں مدنی ماحول بنانے اور روزانہ گھر درس دینے کی ترغیب دلائی ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات  کے زیر اہتمام25 جون 2020ء کوآسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بذریعہ انٹرنیٹ مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں کم وبیش 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کرنے کی۔ مدنی انعامات پر مقرررکن عالمی مجلس مشاورت نے مدنی انعامات کی اہمیت و ضرورت بیان کرتے ہوئے اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے بارے میں معلومات فراہم کی نیز مدنی انعامات کے ذریعے نیک اعمال بڑھانے اور اس پر استقامت پانے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 25 جون 2020 ءکو مانچسٹر ریجن کے ڈویژن وارنگٹن میں بذریعہ اسکائپ ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ نگران اسلامی بہن نے ”نیت کے فوائد“ پر بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت عام کرنے، دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے،دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ للبنات کے زیر ِ اہتمام پچھلے دنوں ہند رائے پور ریجن کی امبیکا پور کابینہ میں بذریعہ کانفرنس کال شخصیات مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، مدنی انعامات پر عمل کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔  c