9 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 12 جولائی 2020ء کو یوکے شہر
برمنگھم اور گردونواح میں مختلف مقامات پر(ایسٹ،نارتھ،ساوتھ،سیٹرل
برمنگھم ) آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 144 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت
اسلامی نے” حضرت موسیٰ علیہ
السَّلام کی شان و عظمت“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو
حضرت موسیٰ علیہ السَّلام کا تعارف، شان و عظمت، معجزات وکمالات اور دیگر معلوماتی
نکات پیش کرتے ہوئے پابندی کے ساتھ ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنےکی ترغیب دلائی۔