اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں برمنگھم ریجن كی ڈویژن ا سٹوک آن ٹرینٹ میں بذریعہ اسکائپ کفن دفن کورس کا اختتام کیا گیا جس میں 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کے طریقے کے بارے میں بریفنگ دیتےہوئے کفن دفن کے بارے میں معلومات فراہم کیں ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں برمنگھم ریجن كی ڈویژن سینڈل میں بذریعہ  اسکائپ کفن دفن کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل، کفن، اسراف اور مستعمل پانی کے مسائل کی تفصیل بتائی نیز سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام 28 جون2020ء کو برمنگھم کی ویسٹ مڈلینڈز کابينہ میں طہارت کورس کے حوالے سے  ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دارا اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کابينہ نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورکورس کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو نکات پیش کئے نیز اپنے اپنے ڈویژنز میں ہر ہر علاقے میں کورس کروانے کا بھر پور ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام28 جون 2020ء کو ویسٹ لندن کابینہ کے ڈویژن  ولڈسن گرین میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے” صلہ رحمی“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رشتہ داروں کے ساتھ حسنِ سلوک کرنے اورناراض رشتہ داروں سے تعلق جوڑنے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام28 جون 2020ء کو یوکے  لندن سلاؤ لندن کابینہ کے ڈویژن ووکنگ میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ یوکے نگران اسلامی بہن نے” صلہ رحمی“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رشتہ داروں کے ساتھ حسنِ سلوک کرنے اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہتےہوئے مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام28 جون 2020ء کو یوکے  لندن کےڈویژنز (لوٹن، سلاؤ ، ہیرو) میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 64 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوت اسلامی نےسنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام28 جون 2020ءکو  یوکے نارتھ ڈویژن برمنگھم اور برسٹل میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 58 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوت اسلامی نے” لڑائی /جھگڑے کے نقصانات“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوت اسلامی کے زیراہتمام 27 جون 2020ء کو ریجن برمنگھم میں ریجن نگران کا اپنی مشاورت اسلامی بہنوں کے ہمراہ بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں 9 ریجن مشاورت نے شرکت کی۔ ریجن نگران نے اپنا اخلاق و کردار ستھرا کرنے، خوف رکھنے کے مدنی پھول عطا فرمائے نیز اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورمشاورت کے شعبوں کو مزید مضبوط بنانے  کے حوالے سے تنظیمی نکات بیان کئے۔


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 27جون 2020ء کو یوکےویلز کابینہ کی تمام  ذمہ دار اسلامی بہنوں کابذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں ریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مسلسل کوشش اور جذبے کے ساتھ مدنی کام کرنے ،کسی کام کرنے سے پہلے مشاورت کرنے کا ذہن دیا۔قربانی کے لئے حصہ ملانے اور انفرادی کوشش کر کے اپنے رشتہ داروں اور دیگر افراد کا ذہن بنائے کہ اپنی کھال دعوت اسلامی کو دی جائے اس حوالے سے ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیراہتمام27جون 2020 کو یوکےہیرو (Harrow)اور سڈبری(Sudbury)میں مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوت اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات سے متعلق تفصیلا بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ مدنی انعامات پر عمل کرنے اور اپنے اعمال کا روزانہ محاسبہ کرنے کی ترغیب دلائی۔


لاک ڈاؤن کی تعطیلات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے،نیک بنانے، خوف خداو عشق مصطفےٰﷺ کی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبے کے تحت شیخ طریقت امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کے عطا کردہ 63 مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لیے اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیراہتمام پچھلے دنوں یوکےولڈسن گرین( Willesden Green ) میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اوراجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات سے متعلق تفصیلا بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ مدنی انعامات پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام 27جون 2020ء کو یوکے کے برمنگھم ریجن ڈویژن ایسٹ مڈلینڈز میں مدنی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں ذمہ داراسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔