ماپوتو شہر موزمبیق میں واقع Samuel maguey کے علاقہ slip میں دعوتِ
اسلامی کے تحت نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نےذمہ داران کے ہمراہ مدرسۃالمدینہ
گرلز کا وزٹ کیا۔
دورانِ وزٹ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے وہاں
موجود اسلامی بہنوں سے مختلف نکات پر گفتگو کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو
مضبوط کرنے کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے
مدرسۃالمدینہ گرلز کی اسٹاف اسلامی بہنوں کو 8 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ
لینے کی ترغیب دلائی۔
اپنے مسلمان بھائی و بہن کی عیادت کرنا دینِ اسلام کی تعلیمات میں
سے ہے نیز ہمارے پیارے آقا صلی اللہ علیہ و سلم کی بھی یہ عادتِ کریمہ تھی کہ آپ مسلمانوں کی
عیادت فرماتے تھے۔
اسی طریقۂ کار پر عمل کرتے ہوئے پچھلے دنوں
موزمبیق کے شہر ماپوتو میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن ذمہ داران کے
ہمراہ ایک اسلامی بہن (جن کے گردے میں پتھری ہو گئی تھی) سے ملاقات کی۔
افریقی ملک موزمبیق کے شہر ماپوتو میں علاقائی
دورہ برائے نیکی کی دعوت کا سلسلہ
نیکی کی دعوت عام کرنے کے سلسلے میں پچھلے دنوں
افریقی ملک موزمبیق کے شہر ماپوتو میں اسلامی بہنوں کے درمیان علاقائی دورہ برائے
نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا۔
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں پچھلے
دنوں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ Guerra popular موزمبیق میں دینی ماحول سے وابستہ ایک اسلامی بہن(پچھلے دنوں اُن کے بیٹے لاپتہ ہوگئے ہیں) سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
اس موقع پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی
بہن کو حوصلہ دیتے ہوئے اُن کے بیٹے کے لئے دعائے خیر کروائی ۔
ماپوتو شہر میں واقع سیموئل میگوئی کے علاقہ سلپ میں محفلِ نعت کا انعقاد
گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے تحت افریقی ملک
موزمبیق کے شہر ماپوتو میں واقع Samuel
maguey کے علاقہ slipمیں محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں اسلامی بہنوں کی کثیر تعداد نے
شرکت کی۔
اس محفلِ نعت میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے دنیا کی مذمت پر بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو دینِ اسلام کی
تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔
ماپوتو موزمبیق کی کابینہ گورا پوپلر میں اسلامی
بہنوں کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
زیرِا ہتمام ماپوتو موزمبیق کی کابینہ Guerra popular میں
اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی
اسلامی بہنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اجتماع کا آغاز معمول کے مطابق تلاوتِ قراٰن اور
نعت شریف سے کیا گیا جبکہ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا
کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
بعدِ بیان دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو پابندی کے ساتھ اجتماعات
میں شرکت کرنے اور مدرسۃالمدینہ بالغات میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں
نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
پچھلے دنوں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں اسٹیٹ نگران کی
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں
کا فالو اپ لیتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں نے نیوفارم 8 دینی کام پر مشاورت کی جس
پر وہاں موجود اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔
پچھلے دنوں بیرونِ ملک کی اسلامی بہنوں کے
درمیان ہونے والے 8 دینی کاموں کے سلسلے میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں نگرانِ میلبرن
اور شعبہ مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز بیرونِ ملک کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا
جس میں نگرانِ سڈنی اسٹیٹ سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
چٹاگانگ اور ڈھاکہ میں اسلامی بہنوں کے درمیان 2
دن کا رہائشی قراٰن ٹیچر لرننگ سیشن
چٹاگانگ بنگلہ دیش کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
اور ڈھاکہ بنگلہ دیش کے شہر محمد پور میں قائم فیضانِ صحابیات میں شعبہ
مدرسۃالمدینہ بالغات اور گلی گلی مدرسۃالمدینہ دعوتِ اسلامی کے تحت 2 دن پر مشتمل
رہائشی قراٰن ٹیچر لرننگ سیشن منعقد ہوا جس میں چٹاگانگ ڈویژن اور ڈھاکہ ڈویژن کی
تمام شعبہ ذمہ داران و مدرسات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق اس سیشن میں مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن مولانا ابو ماجد حاجی محمد شاہد عطاری مدنی نے بذریعہ انٹرنیٹ بیان کیا جس
میں انہوں نے قراٰنِ پاک پڑھنے اور پڑھانے کی اہمیت بتاتے ہوئے بنگلہ دیش میں اس
شعبے کے تحت دینی کام بڑھانے کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت، نگرانِ بنگلہ
دیش اور شعبہ بین الاقوامی امور کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے دورانِ لرننگ سیشن اسلامی بہنوں کی تربیت نیز انہیں شعبے کے
مدنی پھول، کارکردگی فارم اور کارکردگی شیڈول کو احسن انداز میں سمجھایا۔
دنیا
بھر میں اسلامی تعلیمات کو عام کرنے والی
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری
نے ٹیلفورڈ یو کے (Telford UK) میں
قائم فیضانِ رمضان مسجد کا دورہ کیا۔
معلومات کے مطابق اس جگہ پر غیر مسلموں کی عبادت گاہ قائم تھی جو کہ کچھ دنوں پہلے ہی دعوت اسلامی نے خرید کر اس جگہ پر مسجد قائم کردی۔
اس جگہ رکن شوریٰ کی آمد کے موقع
پر مقامی ذمہ داران نے وہاں تربیتی سیشن کا انعقاد کیا جس میں حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود حاضرین
کودینی کام کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے
جس پر انھوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
رکنِ
شوریٰ حاجی یعفور عطاری نے والسال یو کے (Walsall
UK) میں
قائم دعوتِ اسلامی کے دوسرے مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کا دورہ کیا۔ جہاں رکنِ شوریٰ نے
وہاں موجود حاضرین میں سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں قرآ ن و سنت کی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی کے شب و روز گزارنے کا ذہن دیا ۔ آخر میں
مقامی اسلامی بھائیوں سے ملاقات بھی کی۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
Dawateislami