چٹاگانگ اور ڈھاکہ میں اسلامی بہنوں کے درمیان 2
دن کا رہائشی قراٰن ٹیچر لرننگ سیشن
چٹاگانگ بنگلہ دیش کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
اور ڈھاکہ بنگلہ دیش کے شہر محمد پور میں قائم فیضانِ صحابیات میں شعبہ
مدرسۃالمدینہ بالغات اور گلی گلی مدرسۃالمدینہ دعوتِ اسلامی کے تحت 2 دن پر مشتمل
رہائشی قراٰن ٹیچر لرننگ سیشن منعقد ہوا جس میں چٹاگانگ ڈویژن اور ڈھاکہ ڈویژن کی
تمام شعبہ ذمہ داران و مدرسات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق اس سیشن میں مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن مولانا ابو ماجد حاجی محمد شاہد عطاری مدنی نے بذریعہ انٹرنیٹ بیان کیا جس
میں انہوں نے قراٰنِ پاک پڑھنے اور پڑھانے کی اہمیت بتاتے ہوئے بنگلہ دیش میں اس
شعبے کے تحت دینی کام بڑھانے کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت، نگرانِ بنگلہ
دیش اور شعبہ بین الاقوامی امور کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے دورانِ لرننگ سیشن اسلامی بہنوں کی تربیت نیز انہیں شعبے کے
مدنی پھول، کارکردگی فارم اور کارکردگی شیڈول کو احسن انداز میں سمجھایا۔