دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 08 تا 10 اگست2021ء تک یوکے لندن ریجن کے مختلف علاقوں سلاؤ،ریڈنگ،واکنگ، ٹوٹنگ، ہنسلو، ولزڈن گرین،سڈبری ،ہیرو،الفورڈ،ایسٹ ہام ،والتھمسٹو،ہانکے، چنگفورڈ ،چشام، واٹفورڈ،ملٹننیز ،لوٹن،ہائی وکمب آئلسبری (Slough, Reading, Woking, Tooting Hounslow, Willesden Green, Ilford, Walthamstow, East Ham, Hackney, Chingford, Sudbury, Harrow, Chesham, Watford, Milton Keynes, Luton, High Wycombe, Aylesbury)میں بذریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں کم وبیش 568اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام 07 اگست2021ء کو   یوکے لندن(London) ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن تا ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ شارٹ کورسز کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور کورس ”حب اہل بیت“کے نکات سمجھائے نیز ڈویژن سطح پر اس کورس کو منعقد کروانے کی ترغیب دلائی جبکہ تعطیلات سے فائدہ اٹھانے کے لئے کورس ”سیرت مصطفیﷺ“کروانے کا بھی ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام07اگست 2021ءکو یوکے لندن ریجن سلاؤ  لندن(Slough London) کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور محرم الحرام میں خصوصی ہونے والے اجتماعِ ذکرِشہادت کے نکات کے حوالے سے کلام کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام09 اگست2021ء  بروز پیر یوکے لندن ریجن لوٹن لندن(Luton London) کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور اجتماعِ ذکرِ شہادت کے نکات سمجھائے نیز اس اجتماعِ پاک کو منعقد کرنے کے اہداف بھی دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے فنانس ڈیپارٹمنٹ للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں لندن (London) میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ فنانس کی ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور ڈونیشن کے نکات بیان کرتے ہوئےڈونیشن کو مزید بڑھانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


آقاﷺ کی دکھیاری امت کی غمخواری  اور دل جوئی کے عظیم جذبے کے تحت دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام بیماروں کی عیادت اور دعاؤں کے لئے سینٹرل اینڈ ساؤتھ امریکہ ریجن میں دعائے شفا ء اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو بیماریوں پر صبر کرنے اور ہر حال میں اللہ پاک کا شکر ادا کرنے کی ترغیب دلائی۔اجتماعِ پاک میں ذکر میں ختم قادریہ کے صیغوں اور یَا سَلَامُ کا ورد کروایا گیااور اسلامی بہنوں کی پریشانیوں کے حل اور بیماروں سے صحتیابی کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 08 اگست2021ء کو سینٹرل اینڈ ساؤتھ امریکہ ریجن میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں کے شیڈول چیک کئے۔ مزید محرم الحرام کے نکات پر کلام کیا اور اجتماعِ ذکرِ شہادت کا شیڈول سمجھا کر ریجن میں تین دن اجتماعِ ذکر شہادت منعقد کرنے کی ترغیب دلائی۔آخر میں پانچ دن پر مشتمل کورس” تفسیر سو رۂ ملک“ پر بھی کلام ہوا اور یہ کورس کروانے کا ذہن دیا گیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام   پچھلے دنوں بنگلہ دیش راجشاہی ریجن رنگپور زون انصاری مور ذیلی میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو امیر اہل سنّت دامت برکاتہم العالیہ کے عطاکردہ نیک اعمال کے رسالے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے نیز اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 08 اگست2021ء کو عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن  کا انڈونیشیا کی ملک نگران اسلامی بہن کے ہمراہ مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور تقسیم رسائل کی ضرورت کو پورا کرنے ، اجیر اسلامی بہنوں کے ٹیسٹ دلوانے اور انڈونیشیا میں دینی کاموں کو مزید فروغ دینے سے متعلق اہم امور پر بات چیت کی ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ملائیشیا کی ملک نگران اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مشورہ ہوا جس میں انڈونیشیا ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور کورسز کے کاموں میں مزید بہتری لانے اور سنتوں بھرے اجتماع کی ذمہ داریاں بخوبی انجام دینے کا ذہن دیا۔


دعوت ِاسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات  کے زیر اہتمام پچھلے دنوں یوکے کی تمام ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذ ریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا۔

عالمی سطح کی شعبہ رابطہ برائے شخصیات ذمہ دار اسلامی بہن نے یوکے کی ریجن شعبہ رابطہ برائے شخصیات ذمہ دار اسلامی بہنوں سے شخصیات میں سیشن کےحوالے سے گفتگو کی نیز شعبے کا کام مزیدبڑھانے اور اہم شخصیات سے ملاقات کرنے کے حوالے سےتربیتی مدنی پھول دئیے۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں نارتھ امریکہ ریجن میں بذ ریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور تقسیم کاری کی اہمیت، مقاصد ، فوائد اور اس کے تقاضے بذریعہPDF سلائڈس بیان کئے ،گھر میں مسجدِ بیت قائم کرنے کے حوالے سے متعلق قراٰنِ پاک و احادث مبارکہ کی روشنی میں اہم نکات سمجھائے نیز نئی تقری سے متعلق کارکردگی فارم کو سمجھانے اور ممکنہ صورت میں submit کروانے کا بھی ذہن دیا ۔