یوکے
ریجن میں بذریعہ اسکائپ شعبہ شب وروز
کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شب وروز للبنات کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں یوکے ریجن میں بذریعہ اسکائپ مدنی مشورےکا انعقاد ہوا جس میں
لندن، برمنگھم، مانچسٹر، بریڈ فورڈ اور اسکاٹ لینڈ( London,
Birmingham, Manchester, Bradford, Scotland) کی زون شب وروز ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
ریجن
مشاورت شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ توَکُّل( اللہ پر بھروسا)‘‘ کےموضوع پر ترغیبی بیان کیا اور مدنی مشورے
میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی نیز اسلامی
بہنوں کو شب و روز کے دینی کام مضبوط کرنے کے حوالے سے کلام کیا جبکہ اسلامی بہنوں کی جانب سےکئےجانےوالے سوالات
کے جوابات بھی دیئے۔ زیادہ سے زیادہ دینی کاموں کوبڑھانے اور مدنی خبریں سینڈ کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی
بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
یوکے
برمنگھم ریجن میں مختلف مقامات پر آن
لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد

دعوت
اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ ہفتے یوکے برمنگھم ریجن میں مختلف مقامات کوونٹری،
نارتھ برمنگھم، ایسٹ برمنگھم، بلیک کنٹری،
اسٹوک، سینڈول، والسال، ٹیل فورڈ، ووسٹر، پیٹر برو، ناٹنگھم، برٹن، لیسٹر، ڈربی(Coventry, North Birmingham,
East Birmingham, , Black Country, Stoke Sandwell, Walsall, Telford, Worcester,
Peterborough, Nottingham, Burton, Leicester, Derby)میں آن لائن سنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و
بیش 824 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے ”فیضانِ
عثمان غنی رضی اللہ عنہ“ کے موضوع پر بیانات کئے اور سیرتِ عثمانِ غنی رضی اللہ
عنہ اپنانے کے لئے دعوت اسلامی کے دینی
ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیتے ہوئے پابندی کے ساتھ ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماعات میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
یوکے
لندن ریجن کے مختلف علاقوں میں آن لائن سنتوں
بھرے اجتماعات کا انعقاد

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام03 تا 07 اگست2021ء تک یوکے لندن ریجن کے مختلف علاقوں سلاؤ،ریڈنگ،ووکنگ،کرالی،
ٹوٹنگ، ہنسلو، ولزڈن گرین، سڈبری اور ہیرو میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے گئے جن
میں کم وبیش 210اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے ”فیضانِ عثمان غنی رضی اللہ عنہ“ کے موضوع پر بیانات کئے
اور سیرتِ عثمانِ غنی رضی اللہ عنہ اپنانے
کے لئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیتے ہوئے پابندی کے ساتھ
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
یوکے
برمنگھم ریجن میں مختلف مقامات پر آن
لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد

دعوت
اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ ہفتے یوکے برمنگھم ریجن میں مختلف مقامات کوونٹری،
نارتھ برمنگھم، ایسٹ برمنگھم، بلیک کنٹری،
اسٹوک، سینڈول، والسال، ٹیل فورڈ، ووسٹر، پیٹر برو، ناٹنگھم، برٹن، لیسٹر، ڈربی(Coventry, North Birmingham,
East Birmingham, , Black Country, Stoke Sandwell, Walsall, Telford, Worcester,
Peterborough, Nottingham, Burton, Leicester, Derby)میں آن لائن سنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و
بیش 824 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے ”فیضانِ
عثمان غنی رضی اللہ عنہ“ کے موضوع پر بیانات کئے اور سیرتِ عثمانِ غنی رضی اللہ
عنہ اپنانے کے لئے دعوت اسلامی کے دینی
ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیتے ہوئے پابندی کے ساتھ ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماعات میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ
اسلامی کےشعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم ریجن کوونٹری( Coventry )میں
کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی
بہنوں کو میت کو غسل و کفن دینے کا طریقہ سمجھایا، سوال
جواب کا سلسلہ ہوا تا کہ دہرائی ہو جائے ،
مستعمل پانی کا طریقہ سمجھایا اور اسلامی بہنوں پر کوشش کی کہ وہ بھی میت کو غسل و
کفن دینے کی تربیت حاصل کریں اسلامی بہنوں نے اچھے تاثرات دئیے اور آئندہ بھی کورس
میں شرکت کرنے کی نیت کی۔
جولائی2021ءمیں
یوکےمیں بذریعہ انٹر نیٹ غسل میت کی تربیت لینے والی اسلامی بہنوں کے ٹیسٹ کا
سلسلہ

دعوت اسلامی
کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام جولائی2021ءمیں
یوکےمیں بذریعہ انٹر نیٹ غسل میت کی تربیت لینے والی اسلامی بہنوں کے ٹیسٹ کا سلسلہ
رہا، جس میں برمنگھم (Birmingham)ریجن سے 1 آئرلینڈ(Ireland) ریجن سے 2 لندن (London) ریجن سے 7اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ
میں کامیابی حاصل کی۔
کامیاب ہونے والی اسلامی بہنوں نےنیت کی کہ وہ
اللہ کی رضا کے لئے فی سبیل للہ میتوں کو غسل دیں گی۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم ریجن نارتھ برمنگھم میں”حُبِّ
اہلِ بیت کورس“ کا اہتمام ہوا جس میں
کم وبیش 27 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس
کورس میں اہلِ بیت سے محبت رکھنے اور تعظیم کا انداز کیسا ہونا چاہیے، ان سے بغض کی
وعیدیں، واقعۂ کربلا، محرم الحرام اور عاشورہ کی فضیلتیں نیز ان میں کی جانے والی عبادات بیان کی گئیں۔
ڈپٹی لارڈ میئر محمد عظیم اور کونسلر اخلاق احمد کا فیضان مدینہ یوکے کا وزٹ
.jpeg)
برمنگھم
یوکے ڈپٹی لارڈ میئر محمد عظیم اور کونسلر اخلاق احمد (Ward End,
Birmingham UK Ward) نے برمنگھم یوکے اسٹیچفورڈ میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ
کا دورہ کیا جہاں انہیں فیضان مدینہ کی عمارتوں کا دورہ کروایا گیا۔
نگران
ریجن برمنگھم یوکے حاجی سید فضیل رضا
عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے متعلق بریفنگ دی جس پر ڈپٹی
لارڈ میئر محمد عظیم نے دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہا اور مکمل تعاون کی یقین
دہانی کرائی۔
اس
موقع پر شعبہ FGRFویسٹ
مڈلینڈز یوکے کے رکن عتیق عطاری اور ممبر وسیم عطاری بھی موجود تھے۔
مڈلینڈ اور ویلز یوکے میں مختلف مقامات پر ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
.jpeg)
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 6 اگست 2021ء کو مڈلینڈز اور ویلز یوکے کے مختلف مقامات پر ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائی نے شرکت کی۔
ان
اجتماعات میں مبلغین دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور شرکا کو نیکی کی
دعوت پیش کی۔
.jpeg)
دعوت
اسلامی یوکے برمنگھم کے زیر اہتمام لائٹ ہاؤس Aston میں نوجوانوں میں چاقو لے
جانے کے نتائج کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا
جس میں مقامی نوجوانوں نے شرکت کی۔
ورکشاپ
میں چھریوں کے نقصانات، نوجوانوں کے خیال میں انہیں چاقو لے جانے کی وجوہات اور
حملہ آور، متاثرہ شخص اور متاثرہ خاندان کے لئے حملے کے نتیجے سمیت کئی نکات پر
تبادلۂ خیال کیا گیا۔
.jpeg)
دعوت
اسلامی یوکے برمنگھم کے زیر اہتمام ممبران دعوت اسلامی نے برمنگھم کے مقامی علاقوں
کا دورہ کیا جہاں عاشقان رسول سے ملاقات کی۔
ممبران
نے انہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے
ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے، دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے اور فیضان
مدینہ آنے کی دعوت دی۔
ساؤتھ
افریقہ میں مختلف مقامات میں بذ ریعہ
انٹرنیٹ نیکی کی دعوت کا سلسلہ

دعوت
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے زیر
اہتمام ساؤتھ افریقہ میں مختلف مقامات( ویلکم، پیٹرماریٹزبرگ، پولکوانے )میں بذ ریعہ
انٹرنیٹ نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین
کو نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے
ہوئے دعوت اسلامی کی دینی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔