یورپین یونین ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
بذ ریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شب و روز للبنات کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں یورپین یونین ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذ ریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہواجس میں ڈنمارک،سویڈن،
بیلجیم، اسپین، ناروے اور آسٹریاکی کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
شعبہ شب و روز پر مقرر ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی
بہنوں کی کارکردگی کا فالواپ کرتے ہوئے
تربیت کی اور شعبہ شب و روز کے دینی کام
مضبوط کرنے نیزماہنامہ فیضانِ مدینہ کے تحریری مقابلے میں حصہ لینے کے حوالے سے
کلام کیا۔ آخر میں کابینہ مشاورتوں کے
وقت پر جدول جمع کروانے پر ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ان کی حوصلہ افزائی
بھی کی۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں بیلجیم
میں بذ ریعہ انٹرنیٹ دعائے شفاءاجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں انٹورپ (Antwerp) اور برسلز ( Brussel) کی کم و بیش 25 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”بیماری کے
فائدے“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اس
کے حوالے سے اہم نکات پیش کئے نیز بیماروں کی عیادت کرنے کی ترغیب دلائی۔
ناروے کے علاقے حوگرود میں بذریعہ انٹرنیٹ اِصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ناروے (Norway) کے علاقے حوگرود (Haugerud) میں بذریعہ انٹرنیٹ اِصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس
میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے نیک اعمال کے رسالے کی
اہمیت بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کا رسالہ روزانہ
پُر کرنے اور ہر مہینے کی آخری تاریخ کو ذمہ دار اسلامی بہن کو جمع کروانے کی نیّت کروائی۔
آسٹریاکی
ڈویژن ویانا کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذ ریعہ انٹرنیٹ ماہانہ مدنی مشورہ
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 09 اگست 2021ء کو آسٹریاکی ڈویژن ویانا(Vienna) کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذ
ریعہ انٹرنیٹ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا ۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے
ان کی تربیت کی اور جن شعبہ جات کی
کارکردگیوں میں اضافہ ہوا ان میں ذمہ داراسلامی بہنوں کی حو صلہ افزئی کی نیز محرم الحرام کے نکات سمجھائے۔
آسٹریاکے
شہر ویانا میں بذ ریعہ انٹرنیٹ کفن دفن تربیتی اجتماع کا
انعقاد
دعوت اسلامی
کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں میں آسٹریاکے شہر ویانا (Vienna) میں بذ ریعہ انٹرنیٹ کفن دفن تربیتی اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو
غسل میت کا طریقہ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا گیا نیز مستعمل پانی کے
مسائل اور اسراف کے متعلق احکامات بھی بیان کئے ۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام اگست 2021ء کے پہلے ہفتے سویڈن (Sweden )میں بذ
ریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنو ں نے
شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے ماہ محرم الحرام میں ہونے والےتین دن کے ذکر شہادت اجتماعات کے نکات سمجھائے نیز مدنی مشورے میں
شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا فالواپ
کرتے ہوئے تربیت کی ۔
آقاﷺ
کی دکھیاری امت کی غمخواری اور دلجوئی کے عظیم جذبے کے تحت دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام اگست2021ء کے پہلے ہفتے سویڈن ( Sweden )میں بذ
ریعہ انٹرنیٹ دُعائے شفاء اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 14اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
کابینہ
سطح کی شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے ”بیماری
کے فائدے “ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ہر
حال میں اللہ پاک کا شکر ادا کرنے کی ترغیب دلائی نیز متفرق روحانی علاج بتاتے ہوئے بیمار اسلامی بہنوں کی عیادت کرنے کا ذہن دیا۔
اسپین
کے ڈویژن لوگرونیو کے کئی علاقوں میں
سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام اگست 2021ء کے پہلے
ہفتےاسپین کے ڈویژن لوگرونیو
(Logroño) کے کئی علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا
انعقاد کیا گیا جن میں تولیدو(Toledo)، لوگرونیو (Logroño) اور آرگینڈہ(Argenda) وغیرہ علاقے شامل ہیں۔ان اجتماعات میں کم و بیش36 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ
دعوتِ اسلامی نے ”بیماری کے فائدے“ کے موضوع پر بیانات کئےنیز اجتماعات میں
شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی
کاموں کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ان میں عملی طور پر شرکت کرنے کی تر غیب دلائی۔
دعوت
ِاسلامی کے تحت جولائی 2021ء کے آخری ہفتے اسپین کےڈویژن بادالونا (Badalona) اور بارسلونا (Barcelona )میں دینی حلقوں کا انعقاد کیا گیا جن میں ڈویژن کی 18 کے ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ
دعوت اسلامی”احساس ذمہ داری“ کے
موضوع پر بیانات کئے اور دینی حلقوں میں
شریک اسلامی بہنوں کو شریعت کے مطابق اپنے شب و روز گزارنے کا ذہن دیا۔
کینیڈاکے
شہر برامپٹن اور اس کے ذیلی حلقے میں ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈاکے شہر برامپٹن( Brampton) اور اس کے ذیلی حلقے میں ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش
48 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے ”فیضان عثمان غنی رضی اللہ عنہ“کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو ان کی سیرت مبارکہ کے حوالے سے معلومات فراہم کیں نیز دعوتِ اسلامی
کے دینی ماحول سے منسلک رہنے کا ذہن دیا۔
کینیڈاکے شہرمونٹریال میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع
کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈاکے
شہرمونٹریال(
Montreal) میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 21 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”اپنی اصلاح“ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو
اور روزانہ نیک اعمال کا رسالہ پُر کر
اپنے اعمال کا جائزہ لینے کی ترغیب دلائی۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام کینیڈا میں بذ ریعہ
انٹرنیٹ ماہانہ مدنی مشورے کا انعقادکیا گیا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور آٹھ دینی کاموں کو مضبوط کرنے کے نیز رسالہ کارکردگی سافٹ ویئر کے مطابق جمع
کروانے پر کلام کیا نیز ہر ڈویژن میں حُبّ اہل ِبیت کورس کروانے کی ترغیب
دلائی ۔
Dawateislami