دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دونوں میں ساؤتھ افریقہ کے شہر پولکوانے میں دومقامات پر  اجتماعاتِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جن میں 60 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے” آقاﷺ کی سیرت زندگی“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو بزرگان دین کا سنتوں پرعمل کرنے کے جذبہ کے بارے میں بتایا ۔


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ روحانی علاج  (اسلامی بہنیں)کے زیر اہتمام یوکے مانچسٹر ریجن ایکرنگٹن (Accrington)کابینہ میں دعائے صحت اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو بیماریوں پر صبر کرنے اور ہر حال میں اللہ پاک کا شکر ادا کرنے کی ترغیب دلائی۔اجتماعِ پاک میں مریضوں اور پریشان حالوں کے لئے فی سبیل اللہ تعویذاتِ عطاریہ و اورادِ عطاریہ بھی تقسیم کئے گئے۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام کینیڈا کے شہر برامپٹن(Brampton ) میں بذریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 28اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”برکت میں کمی“کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو آقا ﷺکی سنتوں پر عمل کرنے، نمازوں کی پابندی کرنےاور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلااسلامی کے زیر اہتمام کینیڈا کے شہر کیلگری( Calgary) میں بذریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”درود و سلام کے فضائل“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو آقا ﷺکی سنتوں پر عمل کرنے، نمازوں کی پابندی کرنےاور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  کینیڈا کے شہرتھورن کلف ( Thorncliffe) میں دو مقامات پر بذریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 29 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوتِ اسلامی نے صلوٰۃ و سلام پڑھنے کی فضیلت اور آقاکریمﷺ کی امت سے محبت “ کے موضوعات پر بیانات کئے نیز اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکیوں بھری زندگی گزارنے، آقا ﷺ کی سنتوں پر عمل کرنے اور رسالہ نیک اعمال کے ذریعے روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام کینیڈا کے مختلف شہروں مونٹریال(Montreal)اور مسی ساگا(Mississauga )میں بذریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک ا سلامی بہنوں کو آقاﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنے، نمازوں کی پابندی کرنےاور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کا دینی کام دنیا بھر میں جاری و ساری ہے اور روز بروز ترقی کی طرف گامزن ہے دعوت اسلامی کا ہرشعبہ اپنی جگہ  اہمیت کا حامل ہے ان ہی میں ایک شعبہ شب و روز بھی ہے ۔

شعبہ شب و روز میں مختلف شعبہ جات کی مدنی خبریں وصول ہوتی ہیں جو شب و روز کی ویپ سائٹ پر اپلوڈ کی جاتی ہیں۔

ماہ ستمبر2021ء میں دنیا بھر کے مختلف ممالک ہند، بنگلہ دیش، آسٹریلیا،سری لنکا ،یوکے، یورپین یونین، سینٹرل افریقہ،ساؤدرن افریقہ ،نارتھ امریکہ، ایران،ساؤتھ افریقہ اور فارایسٹ سے مختلف شعبہ جات کی 658 مدنی خبریں وصول اور 502 اپلوڈ ہوئی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام  ساؤتھ افریقہ میں 5دن پر مشتمل ”شمائلِ مصطفیٰ کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 38 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو حضور ﷺ کے حالات زندگی، سیرت، معجزات، شمائل ، خصائص وغیرہ کے بارے میں جاننے کا موقع فراہم کیا گیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام  نیوزی لینڈ میں ماہ ربیع النور کی مناسبت سے آقا کریم علیہ صلوٰۃ وسلام کی حیات طیبہ سے متعلق 5 دن پر مشتمل ایک کورس بنام”شمائل مصطفیٰﷺ کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 14 اسلامی بہنوں سمیت 6 بچیوں نے شرکت کی۔

كورس میں شریک اسلامی بہنوں کو حضورﷺ کے حالات زندگی، سیرت، معجزات، شمائل، خصائص وغیرہ کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔

اسلامی بہنوں کو مکتبۃ المدینہ سے ”سیرت رسول عربی“ اور ”فضائل امہات المومنین“ کتاب خریدنے اور مطالعہ کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام  20 اکتوبر 2021ء کو یورپین یونین ریجن کے ملک فرانس میں 3دن پر مشتمل ”تربیت اولادکورس“کا انعقاد کیا گیا جس میں 15اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو تربیت اولا کی اہمیت اور روحانی علاج وغیرہ سے متعلق معلومات فراہم کی گئیں۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ”98سنتیں اور آداب“ پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی تھی۔

اسی سلسلے میں یوکے ریجن کی تقریبًا 11 ہزار 926 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”98سنتیں اور آداب“ پڑھنے/ سننے کی سعادت حاصل کی۔ 


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت اسلامی بہنوں کے ستمبر 2021ء  میں یوکے میں ہونے والے دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیں:

اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:131

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:854

ہفتہ وار امیراہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 1ہزار604

اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی تعداد: 301

ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 1ہزار972

منعقد ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھر اجتماعات کی تعداد:187

ان میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 4ہزار 334

ہفتہ وار علاقائی دورہ (شرکاء مدنی دورہ کی تعداد ):452

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 14ہزار385

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد:1ہزار603