دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  ساؤدرن افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن کا موزمبیق اور ماریشس کی نگران اسلامی بہنوں کے ہمراہ مدنی مشورہ ہوا۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز ٹیلی تھو ن کے مدنی پھول سمجھاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ ٹیلی تھو ن مہم میں حصہ ملانے کا ذہن دیا جبکہ دینی کاموں کو مزید بڑھانے کی ترغیب دلائی۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی دینی تحریک کا آغاز فرمایاچنانچہ اکتوبر2021ء کی پہلی پیر شریف کو تنظیمی لحاظ سے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں یومِ قفل مدینہ منایا گیا جس میں كم و بيش 35 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا اور 36 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی جبکہ 3 اسلامی بہنوں نے ایاّم قفلِ مدینہ منانے کی سعادت حاصل کی۔


       دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 13 اکتوبر 2021ء کوجنوبی کوریا کے شہر انچن میں بذریعہ انٹرنیٹ اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

فاریسٹ ریجن نگران اسلامی بہن نے ”آقا ﷺکی اپنی امّت سے بے انتہا محبت اور فکر “کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو بزرگان دین کا سنتوں پر عمل کرنے کے جذبے کے بارے میں بتایا نیز اسلامی بہنوں کو پردے کی فضیلت اور صلح رحمی کے چند مدنی پھول بھی بیان کئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں میں ناروےNorway) میں”تفسیر سورۂ ملک کورس“کا انعقاد کیا گیاجس میں تقریباً 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مُدرِّسَہ نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کوسورۂ ملک کی ترجمہ و تفسیر بتائی اوردعوت اسلامى کے دينى ماحول سے منسلک ہونے کا ذہن دیتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بهرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے شرکت کرنے کى نیتیں کیں ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اکتوبر2021ء کے دوسرے ہفتےسویڈن (Sweden) میں بذریعہ انٹرنیٹ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کی ترغیب دلائی نیز شعبہ جات کی تقرریاں مکمل کرنے کے حوالے سے کلام کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ(اسلامی بہنیں)کے زیر اہتمام بیلجیم کے مختلف شہروں ( Brussels & Antwerp )میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں   بیلجیم کے شہر انٹورپ( Antwerp )میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 27 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”درودِ و سلام کے فضائل“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اس حوالے سے اہم نکات پیش کئے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


سری لنکا کے شہر کولمبو میں دعوت اسلامی کے نگران سری لنکا مشاورت محمد انس عطاری نے حاجی محمد اقبال قادری (ڈپٹی میئرکولمبو) سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔

نگران سری لنکا مشاورت نے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور عالمی سطح پر ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے ربیع الاول میں چراغاں اور جلوسوں کے حوالے سے گفتگو کی۔ ڈپٹی میئر اقبال قادری نے دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

واضح رہے کہ اس سال سری لنکا میں حکومتی سطح پر عیدمیلاد النبیﷺ“کا جشن منایا جائے گا جبکہ 12 ربیع الاول کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے زیر اہتمام 13 اکتوبر 2021ء کو رکن عالمی مجلس شعبہ اسلامی بہنوں کے  مدرسۃ المدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن کا آسڑیلیا ریجن کی شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیزاسلامی بہنوں کی مدارس کی کارکردگی، مدارس میں طالبات کے ٹیسٹ کا نظام ، اجیر و غیر اجیر ٹیسٹ کا نظام ، کورسز کا شیڈول اور 100٪تقررکے حوالے سے بات ہوئی۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے زیر اہتمام 13 اکتوبر 2021ء کو رکن عالمی مجلس شعبہ اسلامی بہنوں کے  مدرسۃ المدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن کاسری لنکا کی ریجن نگران اسلامی بہن کے ساتھ آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیزاسلامی بہنوں کی مدارس کی کارکردگی، مدارس میں طالبات کے ٹیسٹ کا نظام ، اجیر و غیر اجیر ٹیسٹ کا نظام ، کورسز کا شیڈول اور 100٪تقررکے حوالے سے بات ہوئی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  سینٹرل افریقہ ریجن کہ ملک کینیا میں دو مقامات (نیروبی اور ممباسا) میں تین دن پر مشتمل ”بیٹی کا کردار کورس“ کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے بہت خوبصورت انداز میں اسلام میں بیٹی کے کردار کو سمجھایا اور بیٹیوں کی تربیت کے حوالے سے مختلف امور پر تربیتی مدنی پھول دئیے ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 12 اکتوبر 2021ء کو ساؤتھ افریقہ کی کابینہ نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں  تمام کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ملک سطح نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔