ربیع الاول کا مہینہ جاری وساری ہے۔ دنیا بھر میں جشن عید میلاد النبی صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے سلسلے میں محفل میلاد منعقد کی جارہی ہے اور جلوس میلاد کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

اسی سلسلے 24 اکتوبر 2021ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام برمنگھم یوکے میں جلوس میلاد کا انعقاد کیا گیا۔

عاشقان مصطفٰے نے مرحبا یا مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا نعرہ لگاتے ہوئے پُرجوش انداز میں جلوس میلاد میں شریک ہوئے۔


سائمن فوسٹر (پولیس اینڈ کرائم کمشنر برائے ویسٹ مدلینڈز) اور وسیم علی (اسسٹنٹ پولیس اینڈ کرائم کمشنر) نے مدنی مرکز فیضان مدینہ اسٹچفورڈ برمنگھم کا دورہ کیا۔ عہدیداران کو ایک پریزنٹیشن کے ذریعے دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کام، شعبہ جات کا تعارف اور ان کاموں کے ذریعے کمیونٹی پر پڑنے والے مثبت اثرات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

پچھلے کئی مہینوں کے دوران دعوت اسلامی کے پلیٹ فارم سے ہر عمر کے ہزاروں لوگوں میں آنے والی مثبت تبدیلیاں مثلاً تیز رفتاری، منشیات، کاؤنٹی لائنز، غنڈہ گردی، چاقو اٹھانے کے نتائج اور موسمیاتی تبدیلی سے مہمانوں کو آگاہ کیا گیا۔

ویسٹ مڈلینڈز پولیس اینڈ کرائم کمشنرسائمن فوسٹر نے دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہا اور تمام کاوشوں کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔


       دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں جنوبی کوریا کے شہر انچن میں بذریعہ انٹرنیٹ ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے” شانِ مصطفی ﷺ“ کے موضوع پر بیان کیا اور سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو آپ ﷺ کے معجزات کے بارے میں اور آپ ﷺ کے لعاب دہن کی برکات کے بارے میں بتایا نیز تلاوت کی سنت و آداب کے مدنی پھول بھی بیان کئے۔



دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال (اسلامی بہنیں)کے زیر اہتمام اکتوبر 2021ء کے مہینے میں آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں کابینہ سطح پر بذریعہ انٹرنیٹ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 62 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”وقت کی قدر و قیمت“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو وقت ضائع کرنے والے امور کی نشاندہی کےمتعلق نکات فراہم کئے نیز اسلامی بہنوں کو اس بات کا خاص ذہن ديا گیا کہ اپنے قیمتی لمحات کی قدر کیجئے، تقویٰ اور پرہیزگاری اپنائیے، اپنی زندگی کو فضولیات اور دنیوی عیش و عشرت میں نہ گنوائیے۔ وقت اللہ پاک کی نعمت ہے اس کی قدر کرتے ہوئے نیکیوں میں گزاریں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں نیوزی لیڈ کے شہر آکلینڈ(Auckland) میں بذریعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرے اجتماع كا انعقاد کیا گیا جس میں 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام  نیوزی لینڈ میں ماہ ربیع النور کی مناسبت سے آقا کریم علیہ صلوٰۃ وسلام کی حیات طیبہ سے متعلق پانچ دن پر مشتمل ایک کورس بنام”شمائل مصطفیٰ ﷺ“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

كورس میں شریک اسلامی بہنوں کو حضور ﷺکے حالات زندگی، سیرت، معجزات، شمائل، خصائص وغیرہ کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی۔اسلامی بہنوں نے مکتبۃ المدینہ سے ”سیرت رسول عربی“ اور ”فضائل امہات المومنین“ کتاب خریدنے اور مطالعہ کرنے کی نیتیں پیش کی جبکہ ”دلائل الخیرات“ پڑھنے کی نیت کا اظہار بھی کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مجلس بین الاقوامی امور کی رکن شب وروز ذمہ  داراسلامی بہن کا آسڑیلیا اور امریکہ کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں شب و روز ذمہ دار نے اسلامی بہنوں کو شب و روز کی مدنی خبریں وصول کرنے کا طریقہ کار بتایا گیا نیز کارکردگی فارم فِل کرنے، ماہانہ شیڈول بنانے اور یہ دونوں کارکردگیاں وقت پر جمع کروانے کی تر غیب دلائی گئی۔ 


دینی کاموں کے لئےمشورہ کرنا اللہ پاک کے آخری نبی ﷺ کی سنت ہے،  دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات میں بھی مدنی مشوروں کا نظام بنا ہوا ہے، اسی نظام کے تحت عالمی مجلس اور مجلس بین الاقوامی امور کی اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہواجس میں ملک و بیرون ملک سے اراکین نے شرکت کی۔

یاد رہے دعوت اسلامی کی عالمی مجلس اور مجلس بین الاقوامی امور کی کل 30 اراکین ہیں۔

اس مدنی مشورے میں ذمہ داراسلامی بہنوں کے درمیان منعقد ہونے والے تین دن کے ذمہ داران کے بین الاقوامی سطح پر ہونے والے اجتماع کی تاریخوں کے بارے میں ڈسکس ہوئی۔نفل روزوں کی کارکردگی بہتر کرنے پر کلام ہوا اور دارلمدینہ کے اسٹاف کے درمیان سنتوں بھرے اجتماع کرنے کے کچھ اصول باہمی مشاورت سے طے کئے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام   گزشتہ دنوں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کا انڈونیشیا ریجن نگران اسلامی بہن اور ملک برونائی کی ذمہ دار اسلامی بہن کے ساتھ مشورہ ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے دینی کاموں کے حوالے سے کارکردگی کا جائزہ لیا اور ان کی تربیت کی نیز ملک برونائی کے معاملات پر موجودہ کیفیت پر اپ ڈیٹ کرتے ہوئے مزید بہتری لانے کے اہداف دیئے۔


جشن ولادت مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے موقع پر یوکے میں موٹروے کے بعد بسوں پر بھی ڈسپلے کے ذریعے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی ولاوت کے پیغام کوعام کیا جارہا ہے جسے اس بس میں سفر کرنے والے اور اس کے پاس سے گزرنے والے ملاحظہ کرسکیں گے۔


مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری دینی کاموں کے سلسلے میں یوکے کا دورہ کریں گے۔ دوران دورہ مختلف مقامات پر بیانات کرنا، ذمہ داران کا مدنی مشورہ کرنا اور دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لینا آپ کے شیڈول میں شامل ہے۔اس کے علاوہ 30 اکتوبر 2021ء کو یوکے میں ہونے والے دستار فضیلت اجتماع میں بھی شرکت کریں گے۔

رکن شوریٰ حاجی عبد الحبیب عطاری جن مقامات پر بیانات کریں گے ان کی تفصیلات ملاحظہ کریں:

٭Thursday 28th October 2021 08:00PM

Faizan e Madina, Richmond road, Stechford Birmingham, B33 8TN

٭Friday 29th October 202112:45PM

Faizan e Madina, Richmond road, Stechford Birmingham, B33 8TN

٭Saturday 30th October 2021 02:00PM

Faizan e madina, Maudsley Street Bradford, BD3 9LE

٭Sunday 31th October 2021 07:00PM

Faizan e madina, Fishponds Road Bristol, BS16 3AF

٭Tuesday 2nd November 2021 08:00PM

Bensham Hall 377 Bensham Lane, Thornton Heath, Surrey, CR7 7ER

٭ Thursday 4th November 2021 08:00PM

Faizan e Siddiq e Akbar Unit 2 Chamberlain Road Aylesbury Business Centre, Aylesbury HP19 8DY

٭ Friday 5th November 2021 01:00PM

Faizan e Madina, 27 Cheviot Road, Langley, Slough SL3 8AL


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال (اسلامی بہنیں)کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ میں شعبہ اصلاحِ اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہن کا ویلکم کابینہ کی نگران اسلامی بہن کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہن کی کارکردگی کا فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور مدنی مذاکرہ پابندی سے دیکھنے کا ذہن دیا نیز زیادہ سے زیادہ اصلاحِ اعمال سے وابستہ کرنے اور شعبے کے دینی کاموں کو بڑھانے کی ترغیب دلائی۔