دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کینیا کے ملک نیروبی میں تمام  ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں سینٹرل ریجن افریقہ عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور زیادہ سے زیادہ مدنی عطیات جمع کرنے کے اہداف دئیے نیز مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کا ذہن دیا گیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں سینٹرل ریجن افریقہ کینیا کے شہر نیروبی میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ملک نگران اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک  میں شریک اسلامی بہنوں کو نماز کی پابندی کرنےکا ذہن نیزدعوت اسلامی کے مدنی ماحول سےاستقامت وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مکتوبات و اوراد ِ عطاریہ کے زیر ِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے ریجن کے شہر مانچسٹر ایکرنگٹن میں دعائے صحت اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 60 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ اجتماعِ پاک میں صلوۃ الحاجات اور اجتماعی دعا کا سلسلہ ہوا جبکہ اسلامی بہنوں کی غم خواری کے مقدس جذبے کے تحت مجلس مکتوبات و اوراد ِ عطاریہ کے بستے (اسٹال) لگائے گئے جس میں فی سبیل اللہ تعویذات و اوراد ِ عطاریہ دیئے گئے ۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  بروڈا زون بھروچ کابينہ میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مجلس تجہیزوتکفن کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام گزشتہ دنوں دہلی ریجن بریلی زون میں قائم مدرسۃ المدینہ بالغات میں” فیضانِ معراج کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 80 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کومعجزۂ معراج، معراج میں اللہ پاک کی طرف سے ملنے والے انعامات ،رجب المرجب کے فضائل و عبادات وغیرہ سے متعلق آگاہی فراہم کی۔


17 مارچ  2020ء کو اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے زیر ِ اہتمام مدنی ریجن کے ملک بحرین میں آن لائن ” واقعۂ معراج کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 13اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کومعجزۂ معراج، معراج میں اللہ پاک کی طرف سے ملنے والے انعامات ،رجب المرجب کے فضائل و عبادات وغیرہ سے متعلق آگاہی فراہم کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  شارٹ کورسزکے زیر ِ اہتمام17 مارچ 2020ء کو نارتھ امریکہ ریجن یو ایس اے میں آن لائن ” واقعۂ معراج کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 13اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو معراج کے حوالے سے مفید معلومات،معراج میں اللہ پاک کی طرف سے ملنے والے انعامات اور رجب المرجب کے فضائل مع عبادات جیسے اہم موضوعات پر معلومات فراہم کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے  زیر ِ اہتمام 13 تا15 مارچ 2020ءکو ہنداجمیر کے شہر (ناگور ،موڈاسا ، اجمیر ، جبلپور ، کچ ، اندور ، بھروچ ، بروڈا ، احمدآباد ، کوٹا )میں 100 مقامات پر”واقعۂ معراج کورس“ کا انعقاد کیا گیا جن میں 3ہزار 648 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغات دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کومعجزۂ معراج ،معراج میں اللہ پاک کی طرف سے ملنے والے انعامات ،رجب المرجب کے فضائل و عبادات وغیرہ سے متعلق آگاہی فراہم کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، کتاب ”فیضان نماز “کا مطالعہ کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


14 مارچ  2020ء کو اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے زیر ِ اہتمام دہلی ریجن کے شہرنینیتال میں”واقعۂ معراج کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کومعجزۂ معراج ،معراج میں اللہ پاک کی طرف سے ملنے والے انعامات ،رجب المرجب کے فضائل و عبادات وغیرہ سے متعلق آگاہی فراہم کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، کتاب ”فیضان نماز “کا مطالعہ کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے زیر اہتمام 16مارچ 2020 ءکو یوکے لندن ریجن کے شہر لوٹن میں ” واقعہ ٔمعراج کورس “ کاا نعقاد کیا گیا جس میں 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو معجزۂ معراج سے متعلق تفصیلاً بریف کیا۔ اس موقع پر تاثرات دیتے ہوئے اسلامی بہنوں کا کہنا تھا کہ اس کورس کی برکت سے نئی معلومات حاصل ہوئی، آخرت کے بارے میں غور و فکر کرنے کا ذہن بھی بنا نیز مزید نیکیاں کرنے کا شوق بڑھا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام 14 اور 15 مارچ 2020ء کو یوکے برمنگھم ریجن کے شہر (Bristol, wales , South Birmingham , East Birmingham) میں12 مقامات پر ”واقعۂ معراج کورس “ کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً 300 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو معجزۂ معراج اور رجب المرجب کے فضائل و عبادات وغیرہ سے متعلق آگاہی فراہم کی۔ اس موقع پرآخرمیں تاثرات دیتے ہوئے اسلامی بہنوں کا کہنا تھا کہ اس کورس کی برکت سے نئی معلومات حاصل ہوئی۔شرکائےکورس نے رمضان کیسے گزاریں کورس؟ میں شرکت کرنے، سنتوں بھرے اجتماع میں شریک ہونے اور کتاب ”فیضان نماز“کا مطالعہ کرنےکے ساتھ ساتھ دعوت اسلامی کو ڈونیشن جمع کروانے کی نیتیں کیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام14 مارچ 2020ء کو ممبئی ریجن کے شہرسرسی، کرناٹک میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ا جتماع میں محاسبے پر کلام ہوا نیزفکرِ مدینہ کا ذہن دیاگیا جبکہ مدنی انعامات کے رسالے کے سُوالات آسانی کے ساتھ سمجھائے گئے بعد میں مدنی انعامات کے رسالے تقسیم بھی کئے گئے۔